• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مغرب کے فکری وجود کا چوتھا عنصر جدید الحاد ہے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الحاد.. اور قدروں کی پائمال

مغرب کے فکری وجود کا چوتھا عنصر جدید الحاد ہے
تاریخ کے بدترین ملحد آج کے مغرب نے ہی پیدا کئے ہیں۔ ڈارونزم، مارکسزم، کمیونزم، کیپیٹل زم، ریلیٹوزم، لبرلزم، سلطانیِ جمہوراور نجانے کیا کیا کفر انہی کی سوغات ہیں، جوکہ ایسے بڑے بڑے کفر تھے کہ کرہء ارض کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچے اور یہاں بسنے والے ہر انسان کو متاثر کرنے کی برابر کوشش میں رہے۔
چنانچہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ صرف ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بلکہ سب کے سب انبیاءکے دین کے خلاف جنگ کا علم آج اگر کسی نے اٹھا رکھا ہے تو وہ یہی ’وارثانِ روم‘ ہیں۔ باقی سب دنیا اگر ان کفریات کی متبع ہے تو وہ ایک حاشیائی حیثیت اور پیروکارانہ انداز میں۔ رسولوں کے دین کے خلاف جنگ کے باقاعدہ علم بردار البتہ یہی ہیں۔ خدائی شریعتوں کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی مہم انہی کی برپا کردہ ہے۔ رسولوں کے ساتھ ٹھٹھہ اور مذاق انہی کا دیا ہوا فیشن ہے۔ ”دین“ پر لطیفے گھڑنے، ”ایمانیات“ پر فقرے چست کرنے اور ”دینی مظاہر“ پر قہقہے لگانے کے رجحانات دنیا میں اگر اور کہیں ہیں بھی تو وہ انہی کے ہاں سے درآمد ہوئے ہیں۔
اس لحاظ سے یہ کہنا ہرگز خلافِ واقعہ نہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ جنگ کرنے والے، خصوصا اس جنگ میں آگے لگنے والے، آج یہی لوگ ہیں۔
دوسری جانب یہ بھی اتنا ہی واضح ہے کہ انبیا کی وارث، اور سب کی سب آسمانی شریعتوں اور رسالتوں کی امین، قیامت تک کیلئے اب ہماری ہی یہ امتِ بیضا ہے جو پانچ بار دنیا میں بآوازِ بلند وحدانیتِ خداوندی کی شہادت دیتی ہے۔ خدا کے مرتبہ و مقام کیلئے یہی امت ہمیشہ غیرت میں آتی دیکھی گئی ہے اور ایک نہیں سب کے سب انبیا ءکی ناموس کیلئے بے چینی بھی ہمیشہ اسی کے ہاں پائی گئی ہے۔​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پس لازمی تھا کہ باقی سب اقوام یہاں حاشیائی ہوکر رہیں اور ’میدان‘ کے اندر یہی دو ملتیں باقی رہ جائیں۔ ایک ہم اور ایک وہ۔ داعیانِ ایمان اور داعیانِ الحاد۔ اندازہ کرلیجئے کتنی ہی قومیں ترقی، ٹیکنالوجی اور معیشت وغیرہ میں ہم سے آگے ہیں۔ چین، جاپان اور بھارت وغیرہ سے ہمارا کوئی موازنہ ہی نہیں۔ پسماندگی میں آج ہمارا کوئی ثانی نہیں۔ تیل اور ایندھن حاصل کرنے کی دوڑ ضرور ایک سچ ہوگامگر یہ دوڑ ان اقوام کے مابین زیادہ ہونی چاہیے جو اپنے پہیے کوحرکت دینے کیلئے زیادہ ایندھن کی ضرورتمند ہیں۔ اس کے باوجود مغرب اپنی ٹکر کیلئے ہمارا ہی انتخاب کرتا ہے اور سچ یہ ہے کہ ایسا کرنے میں ہرگز کوئی غلطی نہیں کررہا۔ خود ان کے دانشوروں کی زبان سے یہ بات سنی جارہی ہے کہ یہ تہذیبوں کا تصادم ہے۔
سوال جب ’تہذیبوں کی کشمکش‘ کا ہو جائے تو افق پر پھر ”اسلام“ کے سوا کیا کہیں کوئی خطرہ دکھائی دے سکتا ہے؟!! چین اور جاپان کی تب بھلا یہاں کیا حیثیت رہ جاتی ہے، ’موت‘ صرف ایک جگہ سے آتی نظر آرہی ہے اور وہ ہے ’عالمِ اسلام‘!!! اِس ’دشمن‘ کے پاس ہتھیار ہیں یا نہیں، اِس میں جان ہے یا نہیں، اِس کو اٹھنے سے پہلے مار دیا جائے اور جاگنے سے پہلے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا جائے!!! تصور کیجئے قرآن پڑھنے والی امت صحیح معنیٰ میں اگر کسی وقت جاگ اٹھے، کیا الحاد کے رونگٹے کھڑے کر دینے کیلئے یہ اتنی سی بات کافی نہیں؟!!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
یہ در اصل ایک خدائی انتظام ہے کہ وہ انسانی دنیا کے اندر تصادم اور کشمکش کا عنوان مسئلہء حق و باطل کو بہر حال رہنے دے اور ’مسئلہء ایمان و کفر‘ کو دنیا کے ایجنڈے سے غائب نہ ہونے دے۔ ورنہ ’شہباز اور ممولے‘ کا بھلا کیا مقابلہ؟؟!
واﷲ غالب علیٰ امرہ ولکن اکثر الناس لا یعلمون!!!۔ (1)
چنانچہ یہ جنگ اگر ہماری چھیڑی ہوئی ہے اور نہ اُن کی __ بلکہ یہ جس چیز کی چھیڑی ہوئی ہے وہ ہے حق کی اپنی ہی اصیل خاصیت جس کا کہ ہمیں امین بنا دیا گیا ہے، اور باطل کی اپنی ہی ازلی سرشت جس کے کہ وہ اس وقت دنیا میں سب سے بڑے علمبردار بنے ہوئے ہیں__ پس یہ جنگ اگر ہمارا اپنا فیصلہ نہیں بلکہ ُاس ذات کا اپنا ہی کوئی منصوبہ ہے جسے اپنی مخلوق کو مؤمن اور کافر میں تقسیم کرکے دیکھنا بے حد پسند ہے اور اسی مقصد کیلئے وہ دنیا کے اندر کتابیں اور رسول بھیجتی ہے اور جسے کہ یہ پسند نہیں کہ انسانوں کے مابین امتیاز کا یہ عنوان، یعنی ”کفر و اسلام“، ناپید یا حتیٰ کہ حاشیائی ہوجائے، جبکہ نظر یہی آتا ہے کہ یہ جنگ ”ایمان و کفر“ کی اپنی ہی ازلی مخاصمت کی انگیخت کردہ ہے نہ کہ ہمارے اپنے کسی منصوبے کا نتیجہ…. تو پھر اس سے بڑھ کر خوشی کی کوئی بھی بات نہ ہونی چاہیے کہ دنیا میں جس وقت ایک ایسی زبردست جنگ کا غبار اٹھا، جوکہ اپنی فطرت اور حقیقت میں عین وہی جنگ ہے جو پیروانِ رُسُل اور معاندینِ رُسُل کے مابین ہوا کرتی ہے، تو اس وقت ہم نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے کیمپ میں تھے اور ہمارے گھروں پر چڑھ آنے والے، شرک اور الحاد کے سب سے بڑے داعی اور دنیا کے اندر رسولوں کے خلاف جنگ روا رکھنے کے اپنے اس دور کے سب سے بڑے علمبردار!​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ایسی جنگ کا تو ’نتیجہ‘ اس قدر دلچسپ نہ ہونا چاہیے جس قدر کہ خود اس جنگ کے ’دواعی اور محرکات‘! پس اس ’جنگی سلسلہ‘ warfare کا نتیجہ دیکھنے کیلئے ہم زندہ رہیں یا نہیں، بلکہ تو یوں کہیے اس جنگ کا نتیجہ چاہے کچھ بھی رہے، اس کے تو ’غبار‘ سے کچھ حصہ پا لینا ہی ہمارے لئے کسی سعادت سے کم نہیں! پس آج کا ہر موحد جو اس جنگ میں شعوری طور پر شریک ہے اس جنگ سے وہ بہترین حصہ پورے طور پر پا چکا ہے جس کا دینا کبھی کسی جنگ کے بس میں ہو۔ اس کے سوا یہ جنگ جو بھی دے کر جائے گی وہ ہمارے لئے اتنا اہم نہیں جتنا وہ جو یہ جنگ ہمیں درحقیقت دے چکی ہے!!!

آج اس وقت، اور تاریخ کے عین اس موڑ پرجب دنیا ایک ہونے جارہی ہے اور نظریات کی حکمرانی دنیا کے اندر ازسر نو بحال ہونے کو ہے، ”ایمان“ سے بڑھ کر کیا نعمت ہوسکتی ہے اور __ بطورِ امت اور بطور کیمپ __ رسالتوں کا امین ہونے سے بڑھ کر فخر و اعزاز کی یہاں کیا بات ہوسکتی ہے؟!!
چنانچہ فکرِ مغرب کا یہ چوتھا عنصر، یعنی مغرب کا فکری و تہذیبی الحاد اور رسولوں کی تکذیب پر مبنی رجحانات صادر کرنے کے معاملہ میں مغرب کا پوری دنیا کے اندر ایک قوی ترین منبع اور ایک مقبول ترین حوالہ کی حیثیت میں جانا جانا_ کم از کم اپنی اس شکل اور اپنے اس حجم میں __ ملتِ روم میں در آنے والا ایک بالکل نیا عنصرہے، جس کی تاریخ چند صدیاں پیچھے تک ہی جاتی ہے۔ گو اس کی بنیاد اپنے وجود کے پہلے عنصر میں یہ بڑی واضح پاتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ ایک اضافی سبب ہوگا کہ مغرب ہمارے ساتھ ایک ایسی مخاصمت محسوس کرے جو اس سے پہلے اس کے ہاں کبھی نہ پائی گئی ہو۔ باطل اپنے اندر بطلان کے جتنے پہلو جمع کرلے گا وہ حق کے ہاتھوں ختم ہونے کے اتنے ہی اسباب اپنے ہاتھوں فراہم کرے گا اور بے شک اہل حق کی جانب سے پہل نہ ہو وہ حق کے اندر اپنے لئے اتنے ہی خطرات بڑھتے ہوئے آپ سے آپ محسوس کرلے گا۔چنانچہ ’جنگ‘ کا پیغام باطل کے اپنے ہی اندر سے اٹھتا ہے، اسلحہ اور ٹیکنالوجی پر گھمنڈ اس کا صرف ایک اضافی پہلو ہے!​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پس یہ ایک زبردست co-incidence ہے کہ ایک ملحد تہذیب بڑھاپے سے دوچار ہے تو عین دوسری طرف خدا آشنائی پر مبنی ایک جاندار اور نوخیز تہذیبی عمل آہستہ مگر تسلسل کے ساتھ رونما اور روز بروز نمایاں تر ہو رہا ہے، یہاں تک کہ خود ان کے اپنے گھروں میں مقبول ہورہا ہے۔ ڈیموگرافی کے کئی سارے بم الگ پھٹنے والے ہیں اور آبادیوں کی کثرت آئندہ سالوں میں ایک بہت بڑا کردار ادا کرنے والی ہے!
یہ حقائق تو اس قدر عظیم الشان اور غیر معمولی ہیں کہ اسلام اور مغرب کی اس کشمکش میں اس سے زیادہ دلچسپ صورتحال اس سے پہلے شاید کبھی بھی پیدا نہیں ہوئی! مغرب زیادہ سے زیادہ اس وقت کچھ اپنے پاس رکھتا ہے تو وہ ہے موت کا سامان، خود اپنے لئے کسی انداز سے تو اوروں کیلئے کسی اور انداز سے۔ البتہ زندگی کا سامان آج صرف ہمارے پاس ہے خود ہمارے لئے اور دنیا بھر میں جو جو زندگی پانے کی خواہش رکھتا ہو اُس کے لئے! دیکھنے والے دیکھ رہے ہیں روشنی مسلسل بڑھ رہی ہے اور سائے مسلسل سمٹ رہے ہیں۔ یہ نوشتہء دیوار تو قریب قریب ہر شخص ہی آج پڑھ رہا ہے کہ موجودہ صدی صرف اور صرف اسلام کی صدی ہے، البتہ جو بات اس سے بھی بڑھ کر سوچنے کی ہے وہ یہ کہ اپنے مرنے کا انتظام جس وسیع انداز میں مغرب نے اس دور میں کیا ہے اور خدائی سنتوں کی رو سے اپنے مٹ جانے کے اسباب جس کثرت اور شدت کے ساتھ اس نے اس بار مہیا کئے ہیں، دوسری جانب کئی سو سال بعد اسلام کی حقیقت ایک اجلے نکھرے انداز میں جس طرح اس بار سامنے آنے لگی ہے اور جس بڑے انداز کی کروٹ بیداری کے معاملے میں آج عالم اسلام لینے لگا ہے، تیسری جانب دنیا کا ایک بستی ہو جانے کا وقوعہ جس بے مثال unprecidented انداز میں اب آج رونما ہونے کو ہے… کیا ایسا تو نہیں اس ساری کشمکش کا فیصلہ ہی ہو جانے کو ہو جب ”اللہ روئے زمین پر کوئی گھر اور کوئی جھونپڑی ایسی نہ رہنے دے گا جہاں اسلام کا بول بالا ہو کر داخل نہ ہو، عزت والے کو عزت دے کر اور ذلت والے کو ذلت دے کر ، عزت جو کہ اللہ اسلام کو دے گا اور ذلت جو کہ اللہ کفر کو دے گا“!!!۔ (4)
سب کچھ اللہ کے علم میں ہے، البتہ امکانی اشارات اس حد تک یقینا ہورہے ہیں!​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
چنانچہ آج ہم تاریخ کے ایک ایسے منفرد موڑ پر کھڑے ہیں جہاں زمانے کی گردش دیکھنے سے تعلق رکھنے لگی ہے۔ ملت کا ہر فردآج جس قدر اہم ہوگیا ہے شاید وہ ہمارے اندازے سے باہر ہو۔ سب سے بڑھ کر گلہ ہمیں اپنے اس فرد سے ہوگا جو ’فیصلے کی اس گھڑی‘ کو قریب لانے میں کوئی بھی کردار ادا نہ کر رہا ہو، جبکہ یہ کردار ادا کرنے کی اس وقت ایک نہیں ہزاروں صورتیں ممکن العمل ہیں۔
عالم اسلام کی ساری ہی مٹی اس وقت بے حد زرخیز ہو چکی ہے، اور ’نم‘ کی بھی اس وقت، خدا کا فضل ہے، کوئی ایسی کمی نہیں!!!
---------------------------------------------------------------
(1) یوسف: 41”اور اللہ غالب ہے اوپر کام اپنے کےلیکن بہت لوگ نہیں جانتے“ (ترجمہ شاہ رفیع الدین)
(2) اس کو بڑھاپے نے آ لیا ہو، اولاد (چھوٹی چھوٹی) بے آسرا ہو، (اس کا یہ باغ) طوفانی آندھی کی نذر ہو جائے، جس میں آگ ہو، اور وہ جل کر راکھ ہو جائے“
(3) ”مگر تم لوگ بہت جلدی کرتے ہو“– اشارہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس جواب کی طرف جو آپ نے اپنے کچھ صحابہ کے اپنی حالتِ زار کہنے پر ارشاد فرمایا تھا۔
(4) اس موضوع پر دیکھئے مسند احمد کی دو حدیثیں، ایک مقداد بن الاسود رضی اللہ تعالی عنہ سے اور دوسری تمیم داری سے:
عن المقداد بن ال أسود: سمعت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: لا یبقیٰ علیٰ ظہر ال أرض بیت مدر ولا وبر الا أدخلہ اﷲ کلمة الاسلام بعز عزیز أو ذل ذلیل، اما یعزہم اﷲ عزوجل فیجعلہم من أہلہا، أو یذلہم فیدینون لہا (باقی مسند ال انصار، حدیث المقداد)
مقداد بن الاسود سے، ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: روئے زمین پر کوئی گھر یا جھونپڑی ایسی نہ رہے گی جس میں اللہ اسلام کا بول (بالا کراکے) داخل نہ کردے گا، عزت والوں (کیلئے اس کو) عزت بنا کر اور ذلت والوں کیلئے ذلت۔ یا تو اللہ انہیں عزت دے گا یوں کہ وہ انہیں اہل اسلام میں سے کردے، یا پھر ان کو ذلت دے گا یوں کہ وہ اسلام کے زیر نگین آجائیں گے“
عن تمیم الداری: سمعت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: لیبلغن ہذا ال أمر ما بلغ اللیل والنہار، ولا یترک اﷲ بیت مدر ولا وبر الا أدخلہ اللہ ہذا الدین بعز عزیز أو بذل ذلیل، عزا یعز اﷲ بہ الاسلام، وذلا یذل بہ الکفر (مسند الشامیین، حدیث تمیم الداری)
(1) تمیم داری سے ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: یہ امر (اسلام کا غلبہ و اقتدار) لازماً وہاں تک پہنچ کر رہے گا جہاں تک دن اور رات کی پہنچ ہے۔ اور اللہ کوئی گھر اور جھونپڑی ایسی نہ چھوڑے گا جہاں وہ اس دین کو داخل نہ کردے، کوئی عزت کا حق رکھتا ہے تو اس کو عزت دے کر، اور کوئی ذلت کا حقدار ہے تو اس کو ذلت دے کر۔ عزت جوکہ اللہ اسلام کو دے گا اور ذلت جوکہ اللہ کفر کو دے گا“۔
اس حدیث کے حوالے سے دو باتیں قابل توجہ ہیں:
1) حضرت مقداد رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث میں لفظ آتے ہیں: الا ادخلہ اﷲ کلمۃ الاسلام۔ جس کا ترجمہ ہم نے کیا ہے ”جس میں اللہ اسلام کا بول (بالا کراکے) داخل نہ کردے گا“ البتہ ہمارے بعض شکست خوردہ طبقوں کے ہاں اس کا ترجمہ کیا جاتا ہے ”دعوتِ اسلام“۔ یقینا ”دعوتِ اسلام“ بھی کچھ ایسا غلط ترجمہ نہیں بشرطیکہ ”دعوت“ کا وہ قاصر مفہوم نہ لیا جائے جو ہمارے ان ہزیمت پسند طبفوں کے ہاں لیا جاتا ہے
’کلمہ‘ کے عربی کے اندر کئی سارے استعمالات ہیں جس سے مراد یہاں بہرحال اسلام کا غلبہ و اقتدار ہی ہے (لفظ ’کلمہ‘ کا استعمال قرآن میں بھی ہوا ہے: وجعل کلمۃ الذین کفروا السفلیٰ، وکلمۃ اللہ ہی العلیا – التوبہ: 40 ، یعنی ”اللہ نے کفار کا بول پست کردیا اور اللہ کا بول بالا ہے“) حدیث میں بھی اس لفظ سے عین یہی مراد ہونے کیلئے قرینہ اسی حدیث کے اندر موجود ہے، فرمایا: او یذلہم فیدینون لہا۔ یدینون کا مطلب ہے ”ذلیل اور محکوم ہو جانا“، جبکہ لہا میں ہا کی ضمیر کلمۃ الاسلام کی طرف جاتی ہے۔ جو کہ اپنے اس مفہوم میں واضح ہے کہ اس سے مرادکچھ لوگوں کا اسلام قبول کرکے ملت اسلام میں داخل ہوجانا ہے اور کچھ لوگوں کا دین کے معاملے میں اپنے کفر پر ہی رہنا مگر اسلامی اقتدار کے تابع و زیر نگین ہوجانا، جیساکہ ابتدائے اسلام میں ہوا، نہ یہ کہ سب کے سب لوگوں کا ’اسلام کی دعوت قبول کرلینا‘، جیسا کہ ہمارے یہ حضرات، جو کہتے ہیں کہ اب قیامت تک کیلئے صرف ’دعوت‘ ہی مشروع ہے نہ کہ ’قتال‘، اس طرح کی احادیث کے ضمن میں فرمانے لگتے کہ’ ایک وقت آئے گا جب ’دعوت‘ ہی اتنی پھیل جائے گی کہ سب کے سب لوگ اسلام کی دعوت قبول کرلیں گے‘!
2) مقداد رضی اللہ تعالی عنہ کی اس حدیث میں او یذلہم فیدینون لہا کے الفاظ سے واضح ہے کہ ابھی یہ وہ زمانہ ہوگا جب لوگ کفرپر برقرار رہنے کی آزادی، جوکہ ان کو اسلام نے دے رکھی ہے، بدستور استعمال کررہے ہوں گے البتہ اسلام کے اقتدار کے محکوم ہوں گے۔ اس سے یہ مترشح ہوتا ہے کہ اسلام کا یہ وہ غلبہ نہیں جو نزولِ عیسیٰ علیہ السلام کے بعد ہوگا اور جب سب اہلِ کتاب، جو بچ جائیں گے، حلقہ بگوشِ اسلام ہوجائیں گے، یعنی یہود اور نصاریٰ بطورِ دین ختم ہوجائیں گے اور عیسیٰ علیہ السلام پر اکٹھے ہو کر شریعتِ محمدی کے تابع ہوجائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے واضح ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام جزیہ موقوف کردیں گے، مراد ہے ’غیر مسلم‘ رہنے کی آزادی جاتی رہے گی۔ چنانچہ مقداد بن الاسود رضی اللہ تعالی عنہ اور تمیم داری رضی اللہ تعالی عنہ وغیرہ کی ان احادیث سے اس غلبہء اسلام کا پتہ ملتا ہے جو نزولِ عیسیٰ علیہ السلام کے بعد ہونے والے غلبہء اسلام کے علاوہ ایک واقعہ ہے، اور جس کا ہونا ظاہر ہے کہ ابھی باقی ہے، کیونکہ ’روئے زمین کے ہر گھر کے اندر شوکتِ اسلام کا داخل ہوجانا ابھی رونما نہیں ہوا۔ جب ایسا ہے تو اسلام کا یہ غلبہ کہ جہاں تک دن رات کی پہنچ ہے وہاں تک اسلام کا اقتدار پہنچے گا، ایسا دور ہوگا جو خروجِ دجال اور نزولِ عیسیٰ علیہ السلام سے پیشتر ہوگا، اور اللہ اسی امت کے اندر اتنا دم خم از سر نو پیدا کرے گا کہ یہ پورے عالم میں اسلام کا پرچم بلند کر لے گی۔ لہٰذااس امت کے دن پھر جانے کے معاملے میں ’نزولِ عیسیٰ‘ کے ساتھ ہی سب کی سب امیدیں وابستہ کرانا درست نہیں، ابھی ایک غلبہء اسلام، اس حدیث کی رو سے، بجا طور پر باقی ہے، جوکہ خروجِ دجال اور نزولِ عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے ہے!
بشکریہ
 
Top