• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقالات اثریہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کتاب کا نام
مقالات اثریہ

مصنف
محمد خبیب احمد

ناشر
ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

ٹائٹل
تبصرہ
علم دین اللہ تبارک وتعالیٰ کی دَین ہے، وہ جسے چاہتا ہے علم کے زیو ر سے آراستہ فرمادیتا ہے ، سمجھنے اور اس میں بصیرت حاصل کرنے کی توفیق بخشتا ہے۔ علم کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا معلوم کرکے اسے معمول بنانا ہے اور اللہ کے بندوں کو اس سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سے ناموری، کسی کو نیچا دکھانا، ہر دل عزیز بننا اور اپنے علم وفضل کی برتری کو ثابت کرنا سراسر خسارے کا سودا ہے۔
علمی اورفنی مسائل میں علمائے کرام کی مختلف آرا ایک فطری عمل ہے۔ ان کے مابین باہمی مناقشات میں مقصد حقیقت کی تلاش اور راہ صواب کو پانا ہے۔ ایک دوسرے کو کمتر یا نیچا دکھانا قطعاً مراد نہیں ہوتا۔ حدیث کی تصحیح وتضعیف ہو یا کوئی فقہی یا اصولی مسئلہ ہو ان میں اختلاف نیا نہیں۔ زمانہ قدیم سے ہے۔ ہر دور میں علمائے کرام نے بساط بھر انہیں منقح کرنے اور اصل حقیقت کو اجاگر کرنے کی اپنی سی کوششیں کیں ہیں۔ اسی نوعیت کی ایک کوشش مولانا محمد خبیب احمد کی طرف سے’ مقالات اثریہ‘ کے نام سے آپ سامنے ہے۔ جو تین ابواب پر مشتمل ہے۔
باب اول میں مصطلح الحدیث سے متعلقہ سوالات ہیں۔ دوسرے باب میں چھ احادیث پر بحیثیت صحت وضعف بحث ہے اور تیسرے باب میں انہوں نے تین متفرق عناوین پر خامہ فرسائی فرمائی ہے۔

یہ مقالات خالصی علمی اور فنی مباحث پر مشتمل ہیں، جن سے طلباء علم ہی نہیں ، علمائے کرام بھی مستفید ہونگے اور بہت سی نئی جہتیں ان کے سامنے آئیں گی اور ان شاءاللہ بہت سی بند گرہیں کھلیں گی۔ مولانا خبیب احمد میدان تحقیق کے شناور ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنی مرضیات سے نوازیں اور دین حنیف کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائیں۔آمین
ڈاؤنلوڈ لنک
 
Last edited by a moderator:
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
ایک مدت سے بعض مسائل میں بہت اختلاف سننے کو ملتے تھے ان پر مدت سے امید آرزو لگائے بیٹھے تھے کہ اللہ کرے کہ کوئی ساتھی اٹھے اور ان بعضاختلا فی مسائل جو شروع کئے جا رہے ان کاجائزہ لیا جائے اب الحمدللہ مذکورہ مکمل کتاب انھیں مسائل کی توضیح پر مشتمل ہے کتاب کا مطالعہ کرنے سے فاضل مولف میں اصول حدیث اور جرح و تعدیل پر کامل عبور اور مہارت تامہ نظر آتی ہے
ایک اطلاع کے مطابق اس کتاب کی دوسری جلد بھی زیر ترتیب ہے ہے اور اصول حدیث کی ہی بے شمار بحوث پر فاضل مولف لکھ رہے ہیں ۔
یہ کتاب قارئین کے لئےان مسائل میں حق کو سمجھنے کے لئے کافی ہے
محترم ہاشم یزمانی صاحب فاضل مولف کے متعلق لکھتے ہیں:اللہ تعالی خبیب بھائی کو مزید کام کرنے کی توفیق بخشے ۔ کتاب پر سرسری نظر ڈالنے سے علم ھوا کہ ھمارے بھائی نے کافی محنت سے کام کیا ھے ۔ اور ایسا کیوں نہ ھوتا کہ اللہ کی رحمت اور محدثِ وقت، استاذِ گرامی شیخ ارشاد الحق اثری صاحب کی رفاقت انہیں دستیاب تھی ۔۔۔ طلبِ علم کے زمانے سے ھی خبیب بھائی کو علومِ حدیث سے کافی شغف رھا ھے جو بڑھتے بڑھتے ایک جنون کی شکل اختیار کر گیا، جس کا اظہار ان کی اس شاندار تالیف سے ھوتا ھے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پہلی پوسٹ میں لنک درست کر دیا گیا ہے۔ کوئی بھائی چیک کر کے بتادے۔ جزاک اللہ خیرا
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
شمولیت
جنوری 02، 2017
پیغامات
175
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
39
محترم خبیب صاحب کی مقالاتِ اثریہ کے علاوہ دوسری کوئی کتاب ہو تو یہاں سینڈ کردیجیے
 
Top