• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقالات السنہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مقالات السنہ
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے، اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ایسے ہیں، جن کی دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری صاحب(مدیر ماہنامہ السنۃ،جہلم) بھی انہیں نوجوان علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،مولانا امن پوری صاحب ماہنامہ السنہ میں بیسیوں علمی وتحقیقی مضامین لکھنے کےعلاوہ تقریبا دس اہم علمی کتابوں پر تحقیق وتخریج کا کام کرچکے ہیں اور 20 کےقریب مستقل کتب تصنیف کرچکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات السنۃ‘‘ مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ کے تحریر کردہ 37 ؍علمی و تحقیقی مضامین کامجموعہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے اصول محدثین کی روشنی میں بعض خودساختہ نظریات کی حقیقت کو آشکار کیا ہے۔مولاناامن پوری صاحب نے صرف دلیل پر تبصرہ کیا ہے کیونکہ جب دلیل کی بنیاد نہ ہو تواس پر کھڑی کی گئی عمارت خودبہ خود زمین بوس ہوجاتی ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا کی تحقیق وتصنیفی ،تدریسی وتبلیغی اورصحافتی جہود کو قبول فرمائے اور ان کی زندگی میں خیر وبرکت فرمائے ۔(آمین) ( م۔ا )

 
Top