• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقام حدیث و مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکاروں کا نظریہ حدیث

شمولیت
اگست 18، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
57
عنوان : مقام حدیث و مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکاروں کا نظریہ حدیث (Part:1)

تحریر : عبیداللہ لطیف فیصل آباد

محترم قارئین ! قبل اس کے کہ قادیانیوں کے نظریہ حدیث پر کچھ عرض کروں مقام حدیث اور حفاظت حدیث پر چند معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ اصل حقائق کو سمجھنے میں آسانی ہو کیونکہ مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ
"ان لوگوں کے خیالات کی بناء احادیث موضوعہ پر ہے جو قرآن شریف کی مہر سے خالی ہے مگر ہم قرآن شریف کو ان احادیث کی خاطر نہیں چھوڑ سکتے ۔ قرآن شریف بہرحال مقدم ہے بھلا قرآن کو تو آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے خود جمع کیا لکھوایا اور پھر نمازوں میں باربار پڑھ کر سنایا اگر احادیث بھی ویسی ہی ضروری ہیں تو ان میں سے بھی کسی کو اسی طرح جمع کیا اور بار بار سنایا اور دور کیا۔"
(ملفوظات جلد 3 صفحہ 211)
جہاں تک بات ہے احادیث کو جمع کرنے اور لکھوانے کی تو احادیث کو جمع کرنے اور لکھنے کا حکم۔خود نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے دیا اور احادیث نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے دور میں ہی لکھی جاتی رہیں اور جمع بھی کی گئیں جس کی تفصیل ان شاءاللہ آگے آئے گی ۔ اب بات رہ جاتی ہے کہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے احادیث کا نمازوں میں دور نہ کیا تو یہ مرزا غلام احمد قادیانی کی جہالت کا اعلی ترین ثبوت ہے کہ جسے بات کرتے ہوئے یہ تک خیال نہیں آیا کہ احادیث تین طرح کی ہوتی ہیں ایک قولی یعنی جو بات نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے بیان فرمائی اس فرمان نبوی کو قولی حدیث کہتے ہیں دوسری فعلی یعنی جو کام نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے عملا کر کے دکھایا تیسری حدیث کی وہ قسم ہے کہ اگر نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے سامنے کسی صحابی نے کوئی عمل کیا تو نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے منع نہ فرمایا اس سے ثابت ہوا کہ احادیث قرآن کریم کی تشریح ہیں جن کا نماز میں دور نہ کرنے کو احادیث کی اہمیت کم کرنے کے لئے بطور دلیل پیش کرنا جہالت کے علاوہ کچھ نہیں بلکہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا باربار کسی کام کا حکم دینا اور اس کام کو عملا کر کے دکھانا ہی احادیث کا دور کہا جا سکتا ہے۔
اب آتے ہیں مرزا غلام احمد قادیانی کی تحریر کے اس حصے کی طرف جس میں اس نے کہا ہے کہ
"ان لوگوں کے خیالات کی بناء احادیث موضوعہ پر ہے جو قرآن شریف کی مہر سے خالی ہے"
حالانکہ مرزا غلام احمد قادیانی خود امام مہدی کے بارے میں تمام احادیث کو ضعیف قرار دے چکا ہے چنانچہ وہ اپنی کتاب براہین احمدیہ میں لکھتا ہے کہ
"جیسا کہ تمام محدثین کہتے ہیں اور میں بھی کہتا ہوں کہ مہدی موعود کے بارے میں جس قدر حدیثیں تمام مجروح اور مخدوش ہیں اور ان میں ایک بھی صحیح نہیں ….. مگر دراصل یہ تمام حدیثیں کسی اعتبار کے لائق نہیں۔“
(براہین احمدیہ، حصہ پنجم، مندرجہ روحانی خزائن، جلد 21، صفحہ 356)
اب جبکہ مرزا صاحب خود امام مہدی کے بارے میں تمام احادیث کو ضعیف اور ناقابل اعتبار قرار دے چکے ہیں اور امام مہدی کا ذکر قرآن کریم میں بھی نہیں تو مرزا صاحب کا اپنا دعوی مہدویت کس بنا پر ہے ؟

محترم قارئین ! جیسا کہ احادی پر مرزا غلام احمد قادیانی کا اعتراض بھی نقل کیا جا چکا ہے اور ویسے بھی جب کبھی کسی منکر حدیث اور قادیانی سے بات ہوتی ہے تو ان کی طرف سے احادیث پر سب سے پہلا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ احادیث تو اڑھائی تین سو سال بعد لکھی گئی ہیں لہذا ہم انہیں نہیں مانتے حالانکہ جس طرح قرآن مجید کلام الٰہی ہونے کے سبب حجت ہے اسی طرح صحیح حدیث رسول بھی فرمان نبوی ہونے کے سبب حجت ہے۔ کیونکہ قرآن مقدس کی وضاحت اور تشریح جب تک فرمان نبوی سے نہ کی جائے تو دین اسلام ادھورا رہ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید کے بارے میں رب کائنات نے فرمایا ہے کہ
ثُمَّ اِنَّ عَلَینَا بَیَانَہُo(القیامة 19:)
یعنی پھر اس کو بیان کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

نیز فرمایا
وَاَنزَلنَآ اِلَیکَ الذِّکرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیہِم (النحل44:)
ترجمہ؛ اور ہم نے آپ کی طرف ذکر (قرآن مجید) نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کے لیے واضح کر دیں جو ان کی طرف نازل کیا گیا۔

حدیث رسول کے حجت ہونے کے بارے میں قرآن مقدس میں ارشاد ہے کہ
وَمَا اٰتٰکُمُ الرَّسُولُ وَخُذُوہُ وَمَانَہٰکُم عَنہُ فَانتَہُوا(الحشر7)
ترجمہ؛ اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو اور جس سے روکے رک جاﺅ۔

محترم قارئین! جس طرح رب کائنات نے قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لی ہے اسی طرح قرآن مجید کی وضاحت یعنی حدیث رسول کی حفاظت کی بھی ذمہ داری لی ہے یہی وجہ ہے کہ نبی کریم علیہ السلام کے دور میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قرآن مجید کو حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ احادیث رسول کو بھی حفظ کیا کرتے تھے اور نبی کریم علیہ السلام کے دور میں ہی کتابت حدیث کا کام بھی شروع ہو گیا تھا۔ اسی سلسلہ میں حسن بن عمرو روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابو ہریرة رضی اللہ عنہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنے گھر لے گئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثوں کی بہت سی کتابیں دکھائیں اور فرمایا کہ یہ میرے پاس مکتوب ہے۔
(بحوالہ فتح الباری207/1‘ تحت حدیث 113)

سنن ابوداود میں عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُغِيثٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنْتُ أَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ أَسْمَعُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدُ حِفْظَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَنَهَتْنِي قُرَيْشٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالُوا:‏‏‏‏ أَتَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ تَسْمَعُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَرٌ يَتَكَلَّمُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا ؟، ‏‏‏‏‏‏فَأَمْسَكْتُ عَنِ الْكِتَابِ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَوْمَأَ بِأُصْبُعِهِ إِلَى فِيهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اكْتُبْ، ‏‏‏‏‏‏فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، ‏‏‏‏‏‏مَا يَخْرُجُ مِنْهُ إِلَّا حَقٌّ .

حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ہر اس حدیث کو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنتا یاد رکھنے کے لیے لکھ لیتا، تو قریش کے لوگوں نے مجھے لکھنے سے منع کر دیا، اور کہا: کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر سنی ہوئی بات کو لکھ لیتے ہو؟ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں، غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں باتیں کرتے ہیں، تو میں نے لکھنا چھوڑ دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: لکھا کرو، قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس سے حق بات کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔

(سنن ابی داﺅد کتاب العلم حدیث 3646)

صحابہ کرام کے تحریری مجموعے ؛
(1) صحیفہ صادقہ:_
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کا ہزار احادیث پر مشتمل صحیفہ صادقہ یہ اب مسند احمد میں مکمل طور پر موجود ہے۔ اس صحیفے کی روایت عمرو بن شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن عاص کے توسط سے پوری طرح منقول ہے۔ اور اکابر محدثین نے اس روایت پر اعتماد کر کے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے ۔
(تاریخ الحدیث والمحدثین ص 210)

(2) صحیفہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
اس میں صدقات اور زکوٰة کے احکامات درج ہیں امام مالک رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے یہ صحیفہ پڑھا ہے عمر بن عبدالعزیز رحمة اللہ علیہ نے جب تدوین حدیث کا کام شروع کیا تو یہ صحیفہ انہیں عمر رضی اللہ عنہ کے خاندان سے موصول ہوا۔ (موطا امام مالک ص 109)

(3) صحیفہ عثمان رضی اللہ عنہ
اس صحیفے میں زکوٰة کے احکام درج تھے اس کے متعلق امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کتاب الجہاد میں ابن الحنفیہ سے ایک روایت اس طرح لائے ہیں کہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنْ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، قَالَ : لَوْ كَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَاكِرًا عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَكَرَهُ يَوْمَ جَاءَهُ نَاسٌ فَشَكَوْا سُعَاةَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ لِي عَلِيٌّ : اذْهَبْ إِلَى عُثْمَانَ ، فَأَخْبِرْهُ أَنَّهَا صَدَقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمُرْ سُعَاتَكَ يَعْمَلُونَ فِيهَا فَأَتَيْتُهُ بِهَا ، فَقَالَ : أَغْنِهَا عَنَّا ، فَأَتَيْتُ بِهَا عَلِيًّا فَأَخْبَرْتُهُ ، فَقَالَ : ضَعْهَا حَيْثُ أَخَذْتَهَا ،


اگر علی رضی اللہ عنہ، عثمان رضی اللہ عنہ کو برا کہنے والے ہوتے تو اس دن ہوتے جب کچھ لوگ عثمان رضی اللہ عنہ کے عاملوں کی ( جو زکوٰۃ وصول کرتے تھے ) شکایت کرنے ان کے پاس آئے۔ انہوں نے مجھ سے کہا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس جا اور یہ زکوٰۃ کا پروانہ لے جا۔ ان سے کہنا کہ یہ پروانہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لکھوایا ہوا ہے۔ تم اپنے عاملوں کو حکم دو کہ وہ اسی کے مطابق عمل کریں۔ چنانچہ میں اسے لے کر عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں پیغام پہنچا دیا ‘ لیکن انہوں نے فرمایا کہ ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ( کیونکہ ہمارے پاس اس کی نقل موجود ہے ) میں نے جا کر علی رضی اللہ عنہ سے یہ واقعہ بیان کیا ‘ تو انہوں نے فرمایا کہ اچھا ‘ پھر اس پروانے کو جہاں سے اٹھایا ہے وہیں رکھ دو۔

(صحیح البخاری کتاب الجھاد روایت نمبر 3111)


(4) صحیفہ علی رضی اللہ عنہ
اس میں زکوٰة‘ صدقات‘ دیت ‘ قصاص‘ حرمت مدینہ ‘ خطبہ حجة الوداع اور اسلامی دستور کے نکات درج تھے۔ یہ صحیفہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے محمد بن حنفیہ کے پاس تھا پھر امام جعفر کے پاس آیا اور انہوں نے حارث کو لکھ کر دیا۔
اسی صحیفے کے بارے میں بخاری شریف میں روایت ہے کہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَا عِنْدَنَا كِتَابٌ نَقْرَؤُهُ إِلَّا كِتَابُ اللَّهِ غَيْرَ هَذِهِ الصَّحِيفَةِ ، قَالَ : فَأَخْرَجَهَا فَإِذَا فِيهَا أَشْيَاءُ مِنَ الْجِرَاحَاتِ وَأَسْنَانِ الْإِبِلِ ، قَالَ : وَفِيهَا الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مَا بَيْنَ عَيْرٍ إِلَى ثَوْرٍ ، فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ ، وَمَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ ، وَالْمَلَائِكَةِ ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ ، وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ ، يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ ، فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ ، وَالْمَلَائِكَةِ ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ

علی رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ ہمارے پاس کوئی کتاب نہیں ہے جسے ہم پڑھیں، سوا اللہ کی کتاب قرآن کے اور اس کے علاوہ یہ صحیفہ بھی ہے۔ بیان کیا کہ پھر وہ صحیفہ نکالا تو اس میں زخموں ( کے قصاص ) اور اونٹوں کی زکوٰۃ کے مسائل تھے۔ راوی نے بیان کیا کہ اس میں یہ بھی تھا کے عیر سے ثور تک مدینہ حرم ہے جس نے اس دین میں کوئی نئی بات پیدا کی یا نئی بات کرنے والے کو پناہ دی تو اس پر اللہ اور فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہے اور قیامت کے دن اس کا کوئی نیک عمل مقبول نہ ہو گا اور جس نے اپنے مالکوں کی اجازت کے بغیر دوسرے لوگوں سے مولات قائم کر لی تو اس پر فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہے، قیامت کے دن اس کا کوئی نیک عمل مقبول نہ ہو گا اور مسلمانوں کا ذمہ ( قول و قرار، کسی کو پناہ دینا وغیرہ ) ایک ہے۔ ایک ادنی مسلمان کے پناہ دینے کو بھی قائم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ پس جس نے کسی مسلمان کی دی ہوئی پناہ کو توڑا، اس پر اللہ کی، فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہے قیامت کے دن اس کا کوئی نیک عمل قبول نہیں کیا جائے گا۔

(تدوین حدیث برہان دہلی و صحیح بخاری حدیث 6755)

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ مَا لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ ؟ وَقَالَ مَرَّةً : مَا لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ ؟ ، فَقَالَ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ مَا عِنْدَنَا إِلَّا مَا فِي الْقُرْآنِ إِلَّا فَهْمًا يُعْطَى رَجُلٌ فِي كِتَابِهِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ ، قُلْتُ : وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ ؟ قَالَ : الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الْأَسِيرِ ، وَأَنْ لَا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ

میں نے علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز بھی ہے جو قرآن مجید میں نہیں ہے اور ایک مرتبہ انہوں نے اس طرح بیان کیا کہ جو لوگوں کے پاس نہیں ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس نے دانے سے کونپل کو پھاڑ کر نکالا ہے اور مخلوق کو پیدا کیا۔ ہمارے پاس قرآن مجید کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ سوا اس سمجھ کے جو کسی شخص کو اس کی کتاب میں دی جائے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے۔ میں نے پوچھا صحیفہ میں کیا ہے؟ فرمایا خون بہا ( دیت ) سے متعلق احکام اور قیدی کے چھڑانے کا حکم اور یہ کہ کوئی مسلمان کسی کافر کے بدلہ میں قتل نہیں کیا جائے گا۔
(صحیح البخاری حدیث نمبر 6903)

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : خَطَبَنَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرٍ مِنْ آجُرٍّ وَعَلَيْهِ سَيْفٌ فِيهِ صَحِيفَةٌ مُعَلَّقَةٌ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ مَا عِنْدَنَا مِنْ كِتَابٍ يُقْرَأُ إِلَّا كِتَابُ اللَّهِ وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ فَنَشَرَهَا فَإِذَا فِيهَا أَسْنَانُ الْإِبِلِ وَإِذَا فِيهَا الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مِنْ عَيْرٍ إِلَى كَذَا فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا وَإِذَا فِيهِ ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا وَإِذَا فِيهَا مَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا

علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں اینٹ کے بنے ہوئے منبر کر کھڑا ہو کر خطبہ دیا۔ آپ تلوار لیے ہوئے تھے جس میں ایک صحیفہ لٹکا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: واللہ! ہمارے پاس کتاب اللہ کے سوا کوئی اور کتاب نہیں جسے پڑھا جائے اور سوا اس صحیفہ کے۔ پھر انہوں نے اسے کھولا تو اس میں دیت میں دئیے جانے والے اونٹوں کی عمروں کا بیان تھا۔ ( کہ دیت میں اتنی اتنی عمر کے اونٹ دئیے جائیں ) اور اس میں یہ بھی تھا کہ مدینہ طیبہ کی زمین عیر پہاڑی سے ثور پہاڑی تک حرم ہے۔ پس اس میں جو کوئی نئی بات ( بدعت ) نکالے گا اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی۔ اللہ اس سے کسی فرض یا نفل عبادت کو قبول نہیں کرے گا اور اس میں یہ بھی تھا کہ مسلمانوں کی ذمہ داری ( عہد یا امان ) ایک ہے اس کا ذمہ دار ان میں سب سے ادنیٰ مسلمان بھی ہو سکتا ہے پس جس نے کسی مسلمان کا ذمہ توڑا، اس پر اللہ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی۔ اللہ اس کی نہ فرض عبادت قبول کرے گا اور نہ نفل عبادت اور اس میں یہ بھی تھا کہ جس نے کسی سے اپنی والیوں کی اجازت کے بغیر ولاء کا رشتہ قائم کیا اس پر اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، اللہ نہ اس کی فرض نماز قبول کرے گا نہ نفل۔
(صحیح البخاری حدیث نمبر 7300)
(5) مسند ابوہریرة رضی اللہ عنہ
اس کے بہت سے نسخے عہد صحابہ میں لکھے گئے تھے اس کی ایک نقل عمر بن عبدالعزیز کے والد عبدالعزیز بن مروان والئی مصر کے پاس تھی عبدالعزیز بن مروان نے کثیر بن مرة کو لکھا تھا کہ آپ کے پاس صحابہ کرام کی جتنی مرویات ہیں وہ ہمیں لکھ کر بھیج دیں مگر ابوہریرة رضی اللہ عنہ کی مرویات بھیجنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی ہمارے پاس موجود ہیں۔

(الطبقات الکبریٰ لا بن سعد 448/77)

صحیفہ ہمام بن منبہ:
ہمام بن منبہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد اور معروف تابعی ہیں انہوں نے "صحیفہ الصحیحہ" کے نام سے 138 احادیث پر مشتمل ایک صحیفہ مرتب کیا اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کی تصیحح و تصویب کروائی ۔ یاد رہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ 58 ہجری میں فوت ہوئے جس کا واضح نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ صحیفہ 58 ہجری سے پہلے ترتیب دیا گیا تھا ۔ڈاکٹر حمیداللہ صاحب کو اس کے دو قلمی نسخے ملے ایک 1933 میں برلن کی کسی لائیبریری سے اور دوسرا مخطوطہ دمشق کی ایک لائیبریری سے ملا۔ تب انہوں نے ان دونوں نسخوں کا تقابل کر کے 1955ء میں حیدرآباد دکن سے "صحیفہ ہمام بن منبہ" کے نام سے شائع کیا اس صحیفے میں کل 138 احادیث ہیں اسی صحیفے کے متعلق معروف عالم دین مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب اپنی کتاب آئینہ پرویزیت میں لکھتے ہیں کہ
” صحیفہ ہمام بن منبہ ، جسے ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے حال ہی میں شائع کیا ہے، ہمیں یہ دیکھ کر کمال حیرت ہوتی ہے کہ یہ صحیفہ پورے کا پورا مسند احمد بن حنبل میں مندرج ہے۔ اور بعینہ اسی طرح درج ہے جس طرح قلمی نسخوں میں ہے ماسوائے چند لفظی اختلافات کے، جن کا ذکر ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے کر دیا ہے۔ لیکن جہاں تک زبانی روایات کی وجہ سے معنوی تحریف کے امکان کا تعلق ہے، اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اب دیکھیے احمد بن حنبل کا سنہ وفات 240ھ ہے۔ بعینہ صحیفہ مذکور اور مسند احمد بن حنبل میں تقریباً 200 سال کا عرصہ حائل ہے۔ اور دو سو سال کے عرصے میں صحیفہ ہمام بن منبہ کی روایات زیادہ تر زبانی روایات کے ذریعے ہی امام موصوف تک منتقل ہوتی رہیں۔ اب دونوں تحریروں میں کمال یکسانیت کا ہونا کیا اس بات کا واضح ثبوت نہیں کہ زبانی روایات کا سلسلہ مکمل طور پر قابل اعتماد تھا۔
صحیفہ کی اشاعت اور تقابل کے بعد دو باتوں میں ایک بات بہرحال تسلیم کرنا پڑتی ہے:
1 : زبانی روایات ، خواہ ان پر دو سو سال گزر چکے ہوں ، قابل اعتماد ہو سکتی ہیں۔
2 : یہ کہ کتابتِ حدیث کا سلسلہ کسی بھی وقت منقطع نہیں ہوا۔
(آئینۂ پرویزیت ، ص:533-534)
جامعہ الازہر کے معروف عالم ڈاکٹر رفعت فوزی عبد المطلب اس مطبوعہ صحیفے کی تحقیق، تخریج اور شرح کا کام کر رہے تھے اور وہ آدھا کام کر چکے تھے، حسن اتفاق ایسا ہوا کہ "دارالکتب المصریہ" سے ایک اور مخطوطہ ان کے ہاتھ لگ گیا جو سن 557 ہجری کا مکتوب تھا۔ اس مخطوطے میں ان دونوں کے مقابلے میں ایک حدیث زائد ہے اور یہ زائد حدیث مسند احمد میں شامل صحیفے کی احادیث میں بھی موجود ہے۔ اب ڈاکٹر رفعت فوزی نے اسی مصری مخطوطے کو بنیاد بنا کر کام مکمل کیا۔ اسے "المکتبہ الخانجی" نے پہلی مرتبہ ستمبر 1985ء (بمطابق محرم الحرام 1406ھ) میں قاہرہ سے شائع کیا۔ صحیفہ ہمام بن منبہ کی 139 احادیث کی تفصیل کچھ یوں ہے :

61 - عقائد و ایمانیات
46 - عبادات
9 - معاملات
17 - اخلاق و آداب
9 - متفرقات
12 - احادیث قدسیہ
(صحیفہ ہمام بن منبہ،حافظ عبد اللہ شمیم،ناشر: انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور)
اس کی اکثر روایات صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی ملتی ہیں، الفاظ ملتے جلتے ہیں کوئی نمایاں فرق نہیں، ابو ہریرہ پہلے احادیث نہیں لکھا کرتے تھے، ممکن ہے کہ انہوں نے کتابت حدیث کا یہ سلسلہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد شروع کیا، یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے کسی دوسرے شخص سے احادیث مرتب کرائی ہوں
( فتح الباری، ج 1، ص 274)

اس کے علاوہ صحیفہ انس‘ خطبہ فتح مکہ (جو ابو شاہ کے لیے لکھا گیا تھا) صحیفہ جابر بن عبداللہ‘ مرویات ابن عباس ‘ مرویات عائشہ اور صحیفہ عمر و بن حزام ( جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کا گورنر مقرر کیا تو انہیں لکھ کر دیا گیا تھا اس صحیفے میں فرائض‘ سنن‘ صدقات و دیات اور دیگر 21 فرامین نبویہ شامل ہیں) مزید برآں رسالہ سمرہ بن جندب ‘ رسالہ سعد بن عبادہ اور صحیفہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم جس کے بارے میں ان کے بیٹے عبدالرحمن نے حلفاً کہا تھا کہ یہ ان کے باپ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔
(جامع بیان العلم 300/11)

یہ تمام صحیفے رسالے اور کتب صحابہ کرام کی تحریریں تھیں جن میں انہوں نے مرفوع احادیث جمع کی تھیں
(جاری ہے)
 
شمولیت
اگست 18، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
57
عنوان : مقام حدیث و مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکاروں کا نظریہ حدیث (Part:2)
تحریر : عبیداللہ لطیف

مرزا غلام احمد کادیانی اور اس کے پیروکاروں کا نظریہ حدیث و اصول حدیث:_

محترم قارئین ! جب ہم مرزا غلام احمد کادیانی کے حالات زندگی اور دعوی جات کا جائزہ لیتے ہیں تو واضح ہوتا ہے کہ اس نے گرگٹ کی طرح بے شمار رنگ بدلے ہیں اور کئی قلابازیاں کھائی ہیں کبھی کہا کہ اس کا کوئی استاد نہیں تو کبھی خود ہی اپنے اساتذہ کے نام بتا دئیے کبھی کہا کہ وہ دعوی نبوت کرنے والے کو کافر سمجھتا ہے تو بعد ازاں خود ہی دعوی نبوت کر دیا کبھی قرآن کریم سے ہی حیات مسیح علیہ السلام کا عقیدہ ثابت کیا تو کبھی اسی عقیدے سے انحراف کرتے ہوئے وفات مسیح کے حق میں ہی قرآن کریم سے دلائل دینے شروع کر دئیے بالکل اسی طرح مرزا غلام احمد کادیانی نے اپنے اصول حدیث اور نظریہ حدیث میں بھی گرگٹ کی طرح کئی رنگ بدلے ہیں اب آپ کے سامنے احادیث کے بارے میں مرزا غلام احمد کادیانی کا پہلا موقف پیش کرتا ہوں چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ
"ہم اس امر کو بھی اسی محک سے آزمائیں گے کہ وہ حدیث قولی یا فعلی قرآن کریم کی حسب آیة فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍ ۢ بَعۡدَ اللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ یُؤۡمِنُوۡنَ وہ حدیث قولی یا فعلی قرآن کریم کی کسی صریح اور بین آیت سے مخالف تو نہیں ۔ اگر مخالف نہیں ہو گی تو بسروچشم قبول کریں گے اور اگر بظاہر مخالف نظر آئے گی تو ہم فی الوسع اس کی تطبیق اور توفیق کے لیے کوشش کریں گے اور اگر ہم باوجود پوری کوشش کے اس امر کی تطبیق میں ناکام رہیں گے اور صاف صاف کھلے طور پر ہمیں مخالف معلوم ہو گی تو ہم افسوس کے ساتھ اس حدیث کو ترک کر دیں گے۔"
(مباحثہ لدھیانہ مندرجہ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 13)
"اگر کوئی حدیث بخاری یا مسلم کی ہے لیکن قرآن کریم کے کھلے کھلے منشاء سے برخلاف ہے تو کیا ہمارے لیے یہ ضروری نہیں ہو گا کہ ہم اس کی مخالفت کی حالت میں قرآن کریم کو مقدم قرار دیں ؟ پس آپ کا یہ کہنا کہ احادیث اصول روایت کی رو سے ماننے کے لائق ہیں یہ ایک دھوکہ دینے والا قول ہے۔"
(مباحثہ لدھیانہ مندرجہ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ14)
مزید ایک مقام پر لکھا کہ
"الغرض میرا مذہب یہی ہے کہ البتہ بخاری اور مسلم کی حدیثیں ظنی طور پر صحیح ہیں مگر جو حدیث صریح طور پر ان میں سے مبائن و مخالف قرآن کریم کے واقع ہو گی وہ صحت سے باہر ہو جائے گی۔"
(مباحثہ لدھیانہ مندرجہ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 15)
محترم قارئین ! مرزا غلام احمد قادیانی کی مندرجہ بالا تحریروں سے واضح ہو گیا کہ وہ جس حدیث کو بظاہر قرآن کریم کے خلاف پائے گا خواہ اس کی سند کیسی ہی ہو اسے ضعیف اور موضوع قرار دے کر ترک کر دے گا ۔ اب میرا احادیث کے بارے میں مرزا قادیانی کا مذہب اختیار کرنے والوں اور منکرین حدیث سے سوال ہے کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللّٰہِ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ

تم پر مُردہ اور خون اور سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے پھر جو مجبور ہو جائے اور وہ حد سے بڑھنے والا اور زیادتی کرنے والا نہ ہو ، اس پر ان کے کھانے میں کوئی گناہ نہیں ، اللہ تعالٰی بخشش کرنے والا مہربان ہے ۔
اس آیت مبارکہ کی رو سے مردہ جانور کا گوشت تو حرام ہے لیکن اس واضح حکم کے باوجود قادیانی حضرات اور منکرین حدیث مچھلی کا گوشت کیوں کھاتے ہیں ؟ اسی طرح مرزا غلام احمد کادیانی اور اس کے پیروکار اپنی طرف سے قرآن کریم سے وفات مسیح ثابت کرتے ہیں اگر وفات مسیح قرآن سے ثابت ہے تو پھر نزول مسیح کی احادیث تو صریحا قرآن کریم کے خلاف قرار پاتی ہیں تو پھر مرزا کادیانی کا دعوی مسیحیت کس بنیاد پر ہے؟
محترم قارئین ! اسی طرح مرزا غلام احمد قادیانی دیگر منکرین حدیث کی مانند نبی کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر جادو کا اثر ہونے سے نہ صرف انکاری ہے بلکہ جو اس بات کے قائل ہیں انہیں ظالم اور کافر قرار دیتا ہے چنانچہ مرزا کادیانی کے ملفوظات پر مشتمل کتاب میں موجود ہے کہ
"ایک شخص نے سوال کیا کہ آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر کافروں نے جو جادو کیا تھا اس کی نسبت آپ کا کیا خیال ہے ؟
حضرت اقدس نے فرمایا ! جادو بھی شیطان کی طرف سے ہوتا ہے رسولوں اور نبیوں کی یہ شان نہیں ہوتی کہ ان پر جادو کا کچھ اثر ہو بلکہ ان کو دیکھ کر جادو بھاگ جاتا ہے جیسے کہ خدا تعالی نے فرمایا لا یفلح السحر حیث اتی (طہ:٧٠) دیکھو حضرت موسی کے مقابل پر جادو تھا آخر موسی غالب ہوا کہ نہیں ؟ یہ بات بالکل غلط ہے کہ آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے مقابلہ میں (معاذاللہ) جادو غالب آگیا ۔ ہم اس کو کبھی نہیں مان سکتے ۔ آنکھ بند کرکے بخاری اور مسلم کو مانتے جانا یہ ہمارے مسلک کے برخلاف ہے۔ یہ تو عقل بھی تسلیم نہیں کر سکتی کہ ایسے عالی شان نبی پر جادو اثر کر گیا ہو،ایسی ایسی باتیں کہ اس جادو سے (معاذاللہ ) آنحضرتؐ کا حافظہ جاتا رہا یہ ہوگیا اور وہ ہوگیا کسی صورت میں صحیح نہیں ہوسکتیں۔معلوم ہوتا ہے کہ کسی خبیث آدمی نے اپنی طرف سے ایسی باتیں ملادی ہیں۔ گو ہم نظر تہذیب سے احادیث کو دیکھتے ہیں ، لیکن جو حدیث قرآن کریم کے برخلاف، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عصمت کے برخلاف ہو، اس کو ہم کب مان سکتے ہیں ۔ اُس وقت احادیث جمع کرنے کا وقت تھا گو انہوں نے سوچ سمجھ کر احادیث کو درج کیا تھا۔ مگر پوری احتیاط سے کام نہیں لے سکے۔ وہ جمع کرنے کا وقت تھا۔ لیکن اب نظر اور غور کرنے کاوقت ہے۔ آثار نبی جمع کرنا بڑے ثواب کا کام ہے لیکن یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جمع کرنے والے خوب غور سے کام نہیں لے سکتے۔اب ہر ایک کو اختیار ہے کہ خوب غور اور فکر سے کام لے جو ماننے والی ہو وہ مانے اور جو چھوڑنے والی ہو وہ چھوڑ دے۔ ایسی بات ہے تو آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر (معاذاللہ) جادو کا اثر ہو گیا تھا اس سے تو ایمان اٹھ جاتا ہے ۔ خداتعالی فرماتا ہے کہ اِذۡ یَقُوۡلُ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا (بنی اسرائیل:47) ایسی ایسی باتیں کہنے والے تو ظالم ہیں نہ مسلمان یہ تو بے ایمانوں اور ظالموں کا قول ہے کہ آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر (معاذاللہ) سحر اور جادو ہو گیا تھا اتنا نہیں سوچتے جب (معاذاللہ) آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا یہ حال ہے تو پھر امت کا کیا ٹھکانہ ؟ وہ تو پھر غرق ہو گئی معلوم نہیں ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جس معصوم نبی کو تمام انبیاء مس شیطان سے پاک سمجھتے آئے ہیں ان کی شان میں ایسے ایسے الفاظ بولتے ہیں۔"
(الحکم 10نومبر1907ء صفحہ 8 مندرجہ ملفوظات جلد 5صفحہ 348,349)

قارئین کرام ! مرزا صاحب نے اپنی اس تحریر میں تین طرح دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے
نمبر 1 یہ کہہ کر کہ "جادو بھی شیطان کی طرف سے ہوتا ہے رسولوں اور نبیوں کی یہ شان نہیں ہوتی کہ ان پر جادو کا کچھ اثر ہو بلکہ ان کو دیکھ کر جادو بھاگ جاتا ہے جیسے کہ خدا تعالی نے فرمایا لا یفلح السحر حیث اتی (طہ:٧٠) دیکھو حضرت موسی کے مقابل پر جادو تھا آخر موسی غالب ہوا کہ نہیں ؟ یہ بات بالکل غلط ہے کہ آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے مقابلہ میں (معاذاللہ) جادو غالب آگیا ۔ ہم اس کو کبھی نہیں مان سکتے ۔"
حالانکہ نہ تو حدیث میں کہیں یہ لکھا ہے کہ جادوگر نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر غالب آگئے تھے اور نہ ہی کسی محدث یا مسلم عالم کا یہ عقیدہ ہے کہ شیطان نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر غالب آیا بلکہ یہ مرزا صاحب نے نہ صرف سراسر بہتان لگایا بلکہ دھوکہ دینے کی بھی کوشش کی ہے اگر ہم موسی علیہ السلام کا واقعہ پڑھیں تو اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ

قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِمَّاۤ اَنۡ تُلۡقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنۡ نَّکُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَلۡقٰی

قَالَ بَلۡ اَلۡقُوۡا ۚ فَاِذَا حِبَالُہُمۡ وَ عِصِیُّہُمۡ یُخَیَّلُ اِلَیۡہِ مِنۡ سِحۡرِہِمۡ اَنَّہَا تَسۡعٰی

فَاَوۡجَسَ فِیۡ نَفۡسِہٖ خِیۡفَۃً مُّوۡسٰی

قُلۡنَا لَا تَخَفۡ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡاَعۡلٰی

وَ اَلۡقِ مَا فِیۡ یَمِیۡنِکَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوۡا ؕ اِنَّمَا صَنَعُوۡا کَیۡدُ سٰحِرٍ ؕ وَ لَا یُفۡلِحُ السَّاحِرُ حَیۡثُ اَتٰی

(سورة طہ آیت نمبر 65 تا 69)

ترجمہ : جادوگر بولے : موسیٰ ! یا تو تم ( اپنی لاٹھی پہلے ) ڈال دو ، یا پھر ہم ڈالنے میں پہل کریں ؟

موسیٰ نے کہا : نہیں ، تم ہی ڈالو بس پھر اچانک ان کی ( ڈالی ہوئی ) رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے نتیجے میں موسیٰ کو ایسی محسوس ہونے لگیں جیسے دوڑ رہی ہیں ۔
اس پر موسیٰ کو اپنے دل میں کچھ خوف محسوس ہوا ۔

ہم نے کہا : ڈرو نہیں ، یقین رکھو تم ہی تم سربلند رہو گے
اور جو ( لاٹھی ) تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے ، اسے ( زمین پر ) ڈال دو ، ان لوگوں نے جو کاریگری کی ہے ، وہ اس سب کو نگل جائے گی ۔ ان کی ساری کاریگری ایک جادوگر کے کرتب کے سوا کچھ نہیں ، اور جادوگر چاہے کہیں چلا جائے ، اسے فلاح نصیب نہیں ہوتی ۔
محترم قارئین ! قرآن کریم سے ثابت ہوا کہ موسی علیہ السلام پر نہ صرف جادوگروں کے جادو کا اثر ہوا بلکہ ان رسیوں کو سانپوں کی شکل میں دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوئے لیکن اس جنگ میں آخر کار موسی علیہ السلام ہی غالب ہوئے بالکل اسی طرح نبی مکرم شفیع معظم جناب محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر جادو کا کچھ اثر ہوا اور آخر کار غالب محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہے ہوئے نہ کہ جادوگر ۔ اگر وقتی اثر کو غالب ہونا تسلیم کریں تو قرآن کریم کی بھی نفی ہوتی ہے کیونکہ موسی علیہ السلام پر جادوگروں کے جادو کا اثر ہونے کے باجود اللہ تعالی فرما رہا ہے کہ

وَ اَلۡقِ مَا فِیۡ یَمِیۡنِکَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوۡا ؕ اِنَّمَا صَنَعُوۡا کَیۡدُ سٰحِرٍ ؕ وَ لَا یُفۡلِحُ السَّاحِرُ حَیۡثُ اَتٰی

اور جو ( لاٹھی ) تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے ، اسے ( زمین پر ) ڈال دو ، ان لوگوں نے جو کاریگری کی ہے ، وہ اس سب کو نگل جائے گی ۔ ان کی ساری کاریگری ایک جادوگر کے کرتب کے سوا کچھ نہیں ، اور جادوگر چاہے کہیں چلا جائے ، اسے فلاح نصیب نہیں ہوتی ۔

ایک اور مثال سے سمجھاتا ہوں کہ مشرکین اور کفار بھی تو جادوگروں کی طرح شیطان کے ہی آلہ کار ہوتے ہیں اور غزوہ احد میں ایک وقت یہ بھی آیا کہ مشرکین وقتی طور پر کسی حد تک مسلمانوں پر غالب ہوئے یہاں تک کہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے دانت مبارک بھی شہید ہوئے اس کے باوجود آخرکار مسلمان ہی فتح یاب ہوئے اور کافر مغلوب تو کیا اب ہم یہ سمجھیں کہ شیطان کے آلہ کار نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر غالب آ گئے تھے اگر ہم اس موقع پر کافروں کو غالب نہیں کہہ سکتے تو وقتی طور پر جادو کا اثر ہونے کی بنا پر کیونکر جادوگر کو غالب قرار دے سکتے ہیں جب کہ آخری فتح تو نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہی کی ہوئی کیونکہ اللہ تعالی نے وحی کے ذریعے نہ صرف جادو کرنے والے کے بارے میں آگاہ فرمایا بلکہ جادو کا علاج بھی بتا دیا تاکہ قیامت تک کے لیے لوگ شیطان کے شر سے محفوظ رہ سکیں ۔
نمبر 2 مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ
"ایسی بات ہے تو آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر (معاذاللہ) جادو کا اثر ہو گیا تھا اس سے تو ایمان اٹھ جاتا ہے ۔ خداتعالی فرماتا ہے کہ اِذۡ یَقُوۡلُ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا (بنی اسرائیل:47) ایسی ایسی باتیں کہنے والے تو ظالم ہیں نہ مسلمان یہ تو بے ایمانوں اور ظالموں کا قول ہے کہ آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر (معاذاللہ) سحر اور جادو ہو گیا تھا اتنا نہیں سوچتے جب (معاذاللہ) آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا یہ حال ہے تو پھر امت کا کیا ٹھکانہ ؟ "
محترم قارئین ! سورة بنی اسرائیل کی جس آیت کا مرزا غلام احمد قادیانی نے حوالہ دے کر نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر جادو کا اثر ہونے کے قائلین کو بے ایمان اور ظالم قرار دیا ہے وہO
سورة مکی ہے اور مشرکین مکہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر طنز کرتے ہوئے کبھی کہتے کہ یہ ساحر ہے اور کبھی کہتے مسحور ہے اور کبھی کہتے کاہن ہے اور کبھی شاعر انہی باتوں کی نفی کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا کہ
اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ O وَّ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَOوَ لَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَO تَنۡزِیۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ O

(سورة الحاقہ : آیت نمبر 69تا72)

ترجمہ : کہ یہ ( قرآن ) ایک معزز پیغام لانے والے کا کلام ہے ، اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے ۔ ( مگر ) تم ایمان تھوڑا ہی لاتے ہو، اور نہ یہ کسی کاہن کا کلام ہے ۔ ( مگر ) تم سبق تھوڑا ہی لیتے ہو ۔ یہ کلام تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے اتارا جارہا ہے
اور کبھی مشرکین مکہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡکُ ۨ افۡتَرٰىہُ وَ اَعَانَہٗ عَلَیۡہِ قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ ۚ ۛ فَقَدۡ جَآءُوۡ ظُلۡمًا وَّ زُوۡرًا ۚ

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ : یہ ( قرآن ) تو کچھ بھی نہیں ، بس ایک من گھڑت چیز ہے جو اس شخص نے گھڑ لی ہے ، اور اس کام میں کچھ اور لوگ بھی اس کے مددگار بنے ہیں ۔ اس طرح ( یہ بات کہہ کر ) یہ لوگ بڑے ظلم اور کھلے جھوٹ پر اتر آئے ہیں ۔

وَ قَالُوۡۤا اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ اکۡتَتَبَہَا فَہِیَ تُمۡلٰی عَلَیۡہِ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا

اور کہتے ہیں کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اس شخص نے لکھوالی ہیں ، اور صبح و شام وہی اس کے سامنے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ۔
قُلۡ اَنۡزَلَہُ الَّذِیۡ یَعۡلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا

کہہ دو کہ : یہ کلام تو اس ( اللہ ) نے نازل کیا ہے جو ہر بھید کو پوری طرح جانتا ہے ، آسمانوں میں بھی ، زمین میں بھی ۔ بیشک وہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
وَ قَالُوۡا مَالِ ہٰذَا الرَّسُوۡلِ یَاۡکُلُ الطَّعَامَ وَ یَمۡشِیۡ فِی الۡاَسۡوَاقِ ؕ لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مَلَکٌ فَیَکُوۡنَ مَعَہٗ نَذِیۡرًا ۙ

اور یہ کہتے ہیں کہ : یہ کیسا رسول ہے جو کھانا بھی کھاتا ہے ، اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے ؟ اس کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا جو اس کے
ساتھ رہ کر لوگوں کو ڈراتا؟
اَوۡ یُلۡقٰۤی اِلَیۡہِ کَنۡزٌ اَوۡ تَکُوۡنُ لَہٗ جَنَّۃٌ یَّاۡکُلُ مِنۡہَا ؕ وَ قَالَ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا

یا اس کے اوپر کوئی خزانہ ہی آپڑتا ، یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھایا کرتا ۔ اور یہ ظالم ( مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ : تم جس کے پیچھے چل رہے ہو ، وہ اور کچھ نہیں ، بس ایک شخص ہے جس پر جادو ہوگیا ہے ۔

اُنۡظُرۡ کَیۡفَ ضَرَبُوۡا لَکَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ سَبِیۡلًا

۔ ( اے پیغمبر ! ) دیکھو ان لوگوں نے تمہارے بارے میں کیسی کیسی باتیں بنائی ہیں ، چنانچہ ایسے بھٹکے ہیں کہ راستے پر آنا ان کے بس سے باہر ہے ۔
(سورة الفرقان : آیت نمبر 4 تا 9)

محترم قارئین جب بھی کسی نبی نے اپنی دعوت پیش کی اور معجزات دکھائے تو مخالفین نے انہیں کبھی جادوگر کہا تو کبھی جادوزدہ کبھی کاہن کہا تو کبھی شاعر ہونے کا جھوٹا الزام لگایا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے جھوٹا الزام لگانے اور طنز کرنے کی وجہ سے انہیں ظالم اور بے ایمان کہا نہ کہ حقیقت میں جادو کا اثر ہونے کے قائل ہونے پر ۔
محترم قارئین ! جب موسی علیہ السلام پر جادو کا اثر ہوا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ

قَالَ بَلۡ اَلۡقُوۡا ۚ فَاِذَا حِبَالُہُمۡ وَ عِصِیُّہُمۡ یُخَیَّلُ اِلَیۡہِ مِنۡ سِحۡرِہِمۡ اَنَّہَا تَسۡعٰی

موسیٰ نے کہا : نہیں ، تم ہی ڈالو بس پھر اچانک ان کی ( ڈالی ہوئی ) رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے نتیجے میں موسیٰ کو ایسی محسوس ہونے لگیں جیسے دوڑ رہی ہیں ۔

یعنی مندرجہ بالا آیت میں موسی علیہ السلام کے لیے اللہ تعالی نے یُخَیَّلُ اِلَیۡہ کے الفاظ استعمال کیے اور بالکل اسی طرح صحیح بخاری کی حدیث میں بھی نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے لیے جادو کے اثر کے طور پر یُخَیَّلُ اِلَیۡہ کے الفاظ آئے ہیں اگر موسی علیہ السلام کےبارے میں قرآن کریم کے ان الفاظ کے استعمال کرنے سے موسی علیہ السلام رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا قرار نہیں پاتے تو حدیث میں وہی الفاظ پیش کرنے پر نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کیسے رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا قرار پا سکتے ہیں ۔
محترم قارئین ! جادو کے حوالے سے آخری بات یہ کہ اللہ تعالی نے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی زندگی کو اسوہ حسنہ قرار دیا ہے اور فرمایا کہ
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا

حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول ﷲ (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ) کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کیلئے جو ﷲ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو، اور کثرت سے ﷲ کا ذکر کرتا ہو۔
اور نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم صاحب شریعت رسول بھی ہیں تو جادو کے علاج کے حوالے سے امت کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالی نے ایسے اسباب پیدا کیے جن سے امت پر جادو کا علاج واضح ہو گیا اور جادو کے علاج کے سلسلے میں عملی نمونہ پیش کر دیا گیا تاکہ امت جعلی پیروں اور تعویز گنڈوں سے بچ سکے ۔ اور یہ ایسے وقت میں ہوا جب لوگوں کو یقین ہو گیا کہ حقیقت میں رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر وحی نازل ہوتی ہے نہ کہ یہ کسی قسم کے جادو کا اثر۔
محترم قارئین ! ایک طرف تو مرزا غلام احمد قادیانی نے یہ اصول بیان کیا کہ جو حدیث قرآن کے خلاف ہوگی اسے قبول نہیں کیا جائے گا تو دوسری طرف ایک اور اصول بھی پیش کر دیا ملاحظہ فرمائیں مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ

’’اہل ولایت بذریعہ کشف آنحضرت ﷺ سے احکام پوچھتے ہیں اور ان میں سے جب کسی کو کسی واقعہ میں حدیث کی حاجت پڑتی ہے تو وہ آنحضرت ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوجاتا ہے پھر جبرائیل علیہ السلام نازل ہوتے ہیں اور آنحضرت جبرائیل سے وہ مسئلہ جس کی ولی کو حاجت ہوتی ہے پوچھ کر اس ولی کو بتا دیتے ہیں یعنی ظلی طور پر وہ مسئلہ بہ نزول جبرائیل منکشف ہو جاتا ہے ‘پھر شیخ ابنِ عربی نے فرمایا ہے کہ ہم اس طریق سے آنحضرت ﷺ سے احادیث کی تصیح کرا لیتے ہیں بہتیری حدیثیں ایسی ہیں جو محدثین کے نزدیک صحیح ہیں اور وہ ہمارے نزدیک صحیح نہیں اور بہتیری حدیثیں موضوع ہیں اور آنحضرت ﷺ کے قول سے بذریعہ کشف صحیح ہو جاتی ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام صفحہ 77‘78 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 177‘178)
ایک اور مقام پر مرزا غلام احمد قادیانی رقمطراز ہے کہ
’’میرا یہ بھی مذہب ہے کہ اگر کوئی امر خداتعالیٰ کی طرف سے مجھ پر ظاہر کیا جاتا ہے مثلاً کسی حدیث کی صحت یاعدم صحت کے متعلق تو گو علمائے ظواہر اور محدثین اس کو موضوع یا مجروح ٹھہراویں مگر میں اس کے مقابل اور معارض کی حدیث کو موضوع کہوں گا اگر خداتعالیٰ نے اس کی صحت مجھ پر ظاہر کر دی ہے جیسے لَامَہْدِیْ اِلَّا عِیْسٰی والی حدیث ہے محدثین اس پرکلام کرتے ہیں مگر مجھ پر خداتعالیٰ نے یہی ظاہر کیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور یہ میرا مذہب میرا ہی ایجاد کردہ مذہب نہیں بلکہ خود یہ مسلّم مسئلہ ہے کہ اہلِ کشف یا اہلِ الہام لوگ محدثین کی تنقید حدیث کے محتاج اور پابند نہیں ہوتے۔‘‘
(ملفوظات مرزاغلام احمد قادیانی جلد 2 صفحہ 45 طبع چہارم)
لیجیے قارئین ! مرزا صاحب اور اس کے پیروکار تو محدثین کی جرح سے تو آزاد ہو ہی گئے ہیں۔ اسی تناظر میں چند اور حوالہ جات پیش کر کے آگے بڑھتے ہیں چنانچہ مرزا غلام احمد قادیانی کا بیان ہے کہ
"دوسری وجہ سلب ایمان کی یہ ہوتی ہے کہ ولی اللہ خداتعالی کے مقرب ہوتے ہیں کیونکہ ولی کے معنی قریب کے ہیں ۔ یہ لوگ گویا اللہ تعالی کو سامنے دیکھتے ہیں اور دوسرے لوگ ایک محجوب کی طرح ہوتے ہیں جن کے سامنے ایک دیوار حائل ہو ۔اب یہ دونوں کیسے برابر ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک تو ان میں سے ایسا ہے جس کے سامنے کوئی پردہ ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے سب کچھ روشن نظر آتا ہے وہ جو کچھ بیان کرتا وہ حقائق اور معارف ہوتے ہیں وہ احادیث شریفہ کی جو تاویل کرتا ہے وہ صحیح ہوتی ہے کیونکہ وہ براہ راست بھی آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے سن لیتا ہے اور اس طرح وہ اس کی اپنی روایت ہوتی ہے حالانکہ دوسرے لوگوں کو تیرہ سو برس کے وسائط سے کہنا پڑتا ہے پھر ان ہر دو میں کیا نسبت ہو سکتی ہے۔"
(ملفوظات جلد اول صفحہ 230 طبع جدید)
ایک اور مقام پر مرزا غلام احمد قادیانی کہتا ہے کہ
"یہ پکی بات ہے کہ آنے والا اسی امت سے ہو گا اور حدیث علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک شخص مثیل مسیح بھی تو ہو اگرچہ محدثین اس حدیث کی صحت پر کلام کرتے ہیں مگر اہل کشف کی یہ بات مانی ہوئی ہے کہ وہ اپنے کشف سے بعض احادیث کی صحت کر لیتے ہیں جو محدثین کے نزدیک صحیح نہ ہوں اور بعض کو غیر صحیح قرار دے سکتے ہیں ۔ یہ حدیث اہل کشف نے جن میں روحانیت اور تصفیہ قلب ہوتا ہے صحیح بیان کی ہے۔"
(ملفوظات جلد سوم صفحہ 97 طبع جدید)
محترم قارئین ! تمام تر تلاش بسیار کے باوجود بندہ ناچیز کو کسی بھی محدث کی ایسی کوئی تحریر نہیں مل سکی جس میں محدثین نے مرزا غلام احمد قادیانی کے بیان کردہ اس اصول کو درست تسلیم کیا ہو کہ اہل کشف محدثین کی جرح کے پابند نہیں ہوتے بلکہ براہ راست نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے احادیث کی صحت کے بارے میں پوچھ لیتے ہیں اس لیے میں یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں کہ مندرجہ بالا تحریر میں مرزا قادیانی نے محدثین کی طرف بھی ایک جھوٹ منسوب کیا ہے۔
محترم قارئین ! ایک طرف تو مرزا صاحب خود کو اہل کشف قرار دیتے ہوئے احادیث کو پرکھنے کے حوالے سے محدثین کے پیش کردہ اصول و ضوابط سے قرار دیتے ہیں تو دوسری طرف خود کو حکم و عدل قرار دیتے ہوئے موصوف کہتے ہیں کہ
"جب مدت دراز گزر جاتی ہے اور غلطیاں پڑ جاتی ہیں تو خدا ایک حکم مقرر کرتا ہے جو ان غلطیوں کی اصلاح کرتا ہے ۔آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم حضرت مسیحؑ کے سات سو برس بعد آئے اس وقت ساتویں صدی میں ضرورت پڑی تو کیا اب چودہویں صدی میں بھی ضرورت نہ پڑتی اور پھر جس حال میں کہ ایک ملہم ایک صحیح حدیث کو وضعی اور وضعی کو صحیح بزریعہ الہام قرار دے سکتا ہے اور یہ اصول ان لوگوں (محدثین) کا مسلم ہے تو پھر حکم کو کیوں اختیار نہیں ہے؟ ایک حدیث کیا اگر وہ ایک لاکھ حدیث بھی پیش کریں تو ان کی پیش کب چل سکتی ہے؟"
(ملفوظات جلد سوم صفحہ 276,277طبع جدید)
مزید ایک مقام پر لکھا کہ
"اہل کشف جو لوگ ہوتے ہیں وہ احادیث کی صحت کے لیے محدثین کے اصول تنقید احادیث کے پابند نہیں ہوتے بلکہ وہ بعض اوقات ایک صحیح حدیث کو ضعیف ٹھہرا سکتے ہیں یا ضعیف کو صحیح کیونکہ وہ براہ راست اللہ تعالی یا رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے اطلاع پاتے ہیں جب یہ بات ہے تو پھر مسیح موعود جو حکم ہو کر آئے گا کیا اس کو یہ حق نہ ہو گا کہ وہ احادیث کی صحت اس طریق پر کر سکے؟"
(ملفوظات جلد دوم صفحہ 378 طبع جدید)
مرزا غلام احمد قادیانی مزید ایک مقام پر کہتا ہے کہ
"میری حیثیت ایک معمولی مولوی کی حیثیت نہیں ہے بلکہ میری حیثیت سنن انبیاء کی سی حیثیت ہے ۔ مجھے ایک سماوی آدمی مانو پھر یہ سارے جھگڑے اور تمان نزاعین جو مسلمانوں میں پڑی ہوئی ہیں ایک دم میں طے ہو سکتی ہیں حو خدا کی طرف سے مامور ہو کر حکم بن کر آیا ہے جو معنی قرآن شریف کے وہ کرے گا وہی صحیح ہوں گے اور جس حدیث کو وہ صحیح قرار دے گا وہی حدیث صحیح ہو گی۔"
ملفوظات جلد اول صفحہ 399)
محترم قارئین ! اب آپ کے سامنے مرزا غلام احمد قادیانی کا ایک اور بیان پیش کیے دیتا ہوں جس میں موصوف اہل کشف کا براہ راست نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے احادیث سننے کا عقیدہ پیش کر رہے ہیں اور احادیث بھی وہ جو کسی بھی احادیث کی کتاب میں موجود نہ ہوں چنانچہ مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ
"بعض اہل کشف آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے براہ راست ایسی احادیث سنتے ہیں جو دوسروں معلوم نہیں ہوتیں یا موجودہ احادیث کی تصدیق کر لیتے ہیں۔"
(ملفوظات جلد چہارم صفحہ 647 طبع جدید)
محترم قارئین ! مرزا غلام احمد قادیانی نے احادیث نبویہ کے حوالے سے لاتعداد منگھڑت روایات پیش کر کے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی طرف منسوب کیا ہے شاید لوگوں کی طرف سے ان احادیث کے ثبوت طلب کرنے سے بچنے کے لیے یہ اصول وضع کر لیا کہ اہل کشف براہ راست نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے ایسی احادیث سن لیتے ہیں جو دوسروں کو معلوم نہیں ہوتیں ۔
محترم قارئین ! مرزا غلام احمد قادیانی کی طرف سے بیان کیا گیا ایک اور اصول حدیث ملاحظہ کریں چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ
"ہمارے نزدیک تین چیزیں ہیں ایک کتاب اللہ اور دوسرے سنت یعنی رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا عمل اور تیسرے حدیث ۔ ہمارے مخالفوں نے دھوکہ کھایا ہے کہ سنت اور حدیث کو باہم ملایا ہے ہمارا مذہب حدیث کے متعلق یہی ہے کہ جب تک وہ قرآن اور سنت کے صریح مخالف اور معارض نہ ہو اس کو چھوڑنا نہیں چاہیے خواہ وہ محدثین کے نزدیک ضعیف سے ضعیف کیوں نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ پس حدیث کو قرآن پر قاضی بنانے میں اہل حدیث نے سخت غلطی کھائی ہے ۔
اصل بات یہ ہے کہ اپنی موٹی عقل کی وجہ سے اگر کوئی چیز قرآن میں نہ ملے تو اس کو سنت میں دیکھو اور تعجب کی بات یہ ہے کہ جن باتوں میں ان لوگوں نے قرآن کی مخالفت کی ہے خود ان میں اختلاف ہے ان کی افراط و تفریط نے ہم کو سیدھی اور اصل راہ دکھا جیسے یہودیوں اور عیسائیوں کی افراط اور تفریط نے اسلام بھیج دیا۔
پس حق بات یہی ہے کہ آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے اپنی سنت کے ذریعہ تواتر دکھا دیا ہے اور حدیث ایک تاریخ ہے اس کو عزت دینی چاہیے سنت کا آئینہ حدیث ہے۔
یقین پر ظن کبھی قاضی نہیں ہوتا کیونکہ ظن میں احتمال کذب کا ہےامام اعظم رحمة اللہ علیہ کا مسئلک قابل قدر ہے انہوں نے قرآن کو مقدم رکھا ہے۔"
(ملفوظات جلد دوم صفحہ 445 طبع جدید)
اسی طرح ایک اور مقام پر مرزا غلام احمد قادیانی کہتا ہے کہ
"اصل میں تین چیزیں ہیں قرآن ، سنت اور احادیث قرآن خداتعالی کی پاک وحی ہےجو رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر نازل ہوئی اور سنت وہ اسوہ حسنہ ہے جو آنحضرت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اس وحی کے موافق قائم کر کے دکھایا قرآن اور سنت یہ دونوں رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے کام تھے ان کو پہنچا دیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ جب تک احادیث جمع نہیں ہوئی تھیں اس وقت تک بھی شعائر اسلام کی بجاآوری برابر ہوتی رہی ہے ۔ اب دھوکہ یہ لگا ہے کہ یہ لوگ احادیث اور سنت کو ایک کر دیتے ہیں حالانکہ یہ ایک چیز نہیں ہے ۔ پس احادیث کو جب تک قرآن اور سنت کے معیار پر پرکھ نہ لیں ہم کسی درجہ پر رکھ نہیں سکتے ۔ لیکن یہ ہمارا مذہب ہے کہ ادنی سے ادنی حدیث بھی جو اصول حدیث کی رو سے کیسی ہی کمزور اور ضعیف ہو لیکن قرآن یا سنت کے خلاف نہیں تو وہ واجب العمل ہے مگر ہمارے مخالف یہ کہتے ہیں کہ نہیں محدثین کے اصول تنقید کی رو سے جو صحیح ثابت وہ خود قرآن اور سنت کی کیسی ہی مخالف ہو اس کو مان لینا چاہیے۔"
(ملفوظات جلد دوم صفحہ 378 طبع جدید)
محترم قارئین ! مندرجہ بالا تحریر میں مرزا غلام احمد قادیانی نے جس طرح سنت اور حدیث میں فرق کیا ہے اور اس کی آڑ میں احادیث کو ناقابل اعتبار ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے میرے علم کے مطابق یہ ناپاک جسارت برصغیر میں سب سے پہلے مرزا جی کے حصہ میں ہی آئی ہے حالانکہ اصطلاح میں سنت نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے طریقہ کو کہتے ہیں حدیث کے ذریعے اس طریقے کا علم ہوتا ہے ۔ اب میں آپ کو علمائے سلف و خلف کے اقوال کی روشنی میں سنت اور حدیث کے بارے میں آگاہ کرتا ہوں چنانچہ ابن اثیر مجددالدین مبارک صاحب 544 ہجری تا 606 ہجری اپنی کتاب النھایہ فی غریب الحدیث میں لکھتے ہیں کہ
"سنت کے لغوی معنی طریقہ یا راستہ کے ہیں۔"
(النھایہ فی غریب الحدیث جلد ٢ص٣٦٨)
ڈاکٹر عجاج الخطیب اپنی کتاب السنة قبل التدوین میں لکھتے ہیں کہ
"حدیث کو لغت میں جدت کے معنی میں لیا جانا اور حدیث کو لغت میں کسی کلام یا کوئی بات بھی کہا جاتا ہے ۔"
(السنة قبل التدوین ص٢٠)

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :اللہ نزل احسن الحدیث (الزمر آیت ٢٣)

اللہ تعالیٰ نے بہترین حدیث نازل کی ہے ۔

ڈاکٹر محمود الطحان اہنی کتاب اصطلاح الحدیث میں لکھتے ہیں کہ
"حدیث کے معنی اصطلاح میں ہر اس قول ،فعل ،تقریر اور صفت کو کہتے ہیں جس کی نسبت حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی طرف کی جاتی ہو ۔
(اصطلاح الحدیث کی تعریف وتشریح از ڈاکٹر محمود الطحان)
محمد بن علی بن محمد بن عبداللہ الشوکانی اپنی کتاب ارشاد الفحول میں لکھتے ہیں کہ
"محدثین کے نزدیک سنت کی بھی اصطلاحی تعریف یہی ہے جو حدیث کی بیان ہوئی ہے۔"
(ارشاد الفحول للشوکانی مع تحقیق صبحی بن حلاق)

ڈاکٹر صبحی صالح فرماتے ہیں اگر ہم محدثین بالعموم اور متاخرین محدثین بالخصوص کی غالب رائے پر عمل کریں تو ہم حدیث وسنت کے الفاظ کو مترادف ومساوی پائیں گے یہ دونوں لفظ ایک دوسرے کی جگہ استعمال کئے جاتے ہیں اور ان دونوں کا مفہوم کسی قول فعل تقریر یا صفت کو سرورکائنات صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی جانب منسوب کرنا ہے البتہ اگر حدیث وسنت کے الفاظ کو ان اصول تاریخ کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ حقیقت نکھر کر سامنے آتی ہے کہ ان دونوں کے استعمال میں لغت واصطلاح کے پیش نظر کچھ دقیق سا فرق بھی پایا جاتا ہے
(علوم الحدیث ومصطلحہ للصبحی الصالح ۔ص١١٣)

اگر حدیث وسنت کے لفظ کا انفرادی طور پر استعمال کیا جائے تو سنت سے مراد حدیث اور حدیث سے مراد سنت ہوتی ہے ۔
مجدالدین مبارک بن محمد عبدالکریم ابن اثیر الجزری اپنی کتاب النہایہ فی غریب الحدیث والاثر میں لکھتے ہیں کہ
"یقال فی ادلة الشرع الکتاب والسنة ،ای القرآن والحدیث ''
شرعی دلائل میں کہا جاتا ہے کہ قرآن وسنت تو اس سے مراد ہوتا ہے قرآن وحدیث ''(النھایہ فی غریب الحدیث والاثر ،ص٣٦٨)

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سنت سے مراد وہ عمل ہے جو صدر اوّل (پچھلے انبیاء سے چلا آرہا ہو ۔اور اگر غامدی صاحب کے مبادی سنت کا بغور مطالعہ کیا جائے تو انکی سنت سے مراد بھی کچھ اسی طرح ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ سنت کی اسی تعریف کو مان لیا جائے تو بھی حدیث اور سنت میں زیادہ فرق نہیں آتا۔کیونکہ ہمیں کس طرح معلوم ہوگا کہ یہ عمل صدر اوّل سے چلا آرہا ہے ؟ تو اس کا معقول جواب یہی ہوسکتا ہے کہ اس کی معرفت ہمیں حدیث ہی کے ذریعے ہوگی اور صدر اوّل کے اسی عمل کو تسلیم کیا جائے گا جس پر نبی ۖ نے عمل کیا ہو یاعمل کرنے کا حکم دیا ہو ۔اور یہ بھی ہمیں حدیث سے معلو ہوگا ۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ''لکل جعلنا منکم شرعة ومنھا جا''(المائدہ ۔آیت ٤٨)

''ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لئے الگ الگ شریعت اور طریقہ مقرر کیا ہے ۔
اس آیت کی تفسیر میں امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا ہے:قال ابن عباس شرعة ومنھاجا ،سبیلا وسنة ۔
(صحیح بخاری مع فتح کتاب الایمان جلد١ ص٦٣)

ابن عباس فرماتے ہیں ''شرعة سے مراد سبیل (راستہ) اور منھاجا ''سے مراد سنت ہے اس قول کو امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے تعلیقاً ذکر کیا ہے لیکن امام ابن حجر عسقلانی رحمة اللہ علیہ نے اس روایت کو تغلیق التعلیق میں ذکر کیا ہے اور موصول بنایا ہے حافظ ابن حجر عسقلانی رحمة اللہ علیہ اس روایت کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں ''ھذا حدیث صحیح '' یہ حدیث صحیح ہے (تغلیق التعلیق جلد٢ ص٢٥)

یہ ان صحابی رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تفسیر ہے جن کے لئے رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے خاص دعا کی تھی کہ اللہ ان کی دین کی سمجھ دے اور قرآن کی تاویل (تفسیر ) علم عطا فرما ۔

لہٰذا یہ بات یہاں پر بھی عیاں ہوتی کہ تمام انبیاء کا دین ایک ہے لیکن ان کے فروع شریعت اور انکی سنت (طریقہ کار) مختلف ہے تو اصل سنت وہی ہے جس پر نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے عمل کیا ہو چاہے اس پر پچھلے انبیاء کا عمل رہا ہو یا نہ رہا ہو ۔اور نبی کے افعال و اعمال یا تقریر یا آپ کی کوئی سی بھی صفت کی معرفت حدیث سے ہی ہوتی ہو اگرچہ حدیث اور سنت میں لغوی اعتبار سے فرق ہے لیکن اصطلاح میں یہ ایک ہی ہیں اور ایک دوسرے کے باہم معنی میں استعمال ہوتے ہیں لہٰذا حدیث ہی سنت ہے اور سنت ہی حدیث ہے۔
محترم قارئین ! حدیث اور سنت میں فرق کی بجث کے بعد اب میں آپ کو حدیث کی اہمیت کے بارے میں مرزا قادیانی اور اس کی ذریت کے مزید اقوال پیش کرتا ہوں چنانچہ مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ
"اور ہم اس کے جواب میں خدا تعالی کی قسم کھا کر بیسن کرتے ہیں کہ میرے اس دعوی کی حدیث بنیاد نہیں بلکہ قرآن اور اور وہ وحی ہے جو میرے پر نازل ہوئی ہاں تائیدی طور ہم وہ حدیثیں بھی پیش کرتے ہیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اور میری وحی کے معارض نہیں اور دوسری حدیثوں کو ہم ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں. "
(اعجاز احمدی صفحہ 36 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 140)
ایک اور مقام پر مرزا جی لکھتے ہیں کہ
"اور جو شخص حکم ہو کر آیا ہے اس کو اختیار ہے کہ حدیثوں کے ذخیرہ میں سے جس انبار کو چاہے خدا سے علم پا کر قبول کرے اور جس ڈھیر کو چاہے خدا سے علم پا کر رد کر دے ۔"
(تحفہ گولڑویہ صفحہ 10 مندرجہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 51)

اسی طرح مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب مواہب الرحمن میں لکھتا ہے کہ
"وان القرآن مقدم علی کل شئی و وحی الحکم مقدم علی احادیث ظنیہ بشرط ان تطابق القرآن وحیہ مطابقة تامة و بشرط ان تکون الاحادیث غیر مطابقة للقرآن وتوجد فی قصصھا مخالفة لقصص صحف مطھرة ذالک بان وحی الحکم ثمرة غضّ وقد جنی من شجرة یقینة فمن لم۔یقبل وحی الامام الموعود ونبذہ لروایات لیست کالمحسوس المشہود فقد ضل ضلالاً مبینا ومات میتة جاہلیة وآثر الشک علی الیقین ورد من الحضرة الا لٰھیة ثم ان کان من الواجب الآخذ بالروایات فی کل حال ففی ای شئی رجل یقال لہ حکم۔من اللہ ذی الجلال۔"
یعنی یقینا قرآن ہر چیز پر مقدم ہے ۔ اور حکم (مسیح موعود) کی وحی ظنی احادیث پر مقدم ہے بشرطیکہ اس کی وحی قرآن سے مطابقت تامہ رکھتی ہو نیز اس شرط کے ساتھ کہ وہ احادیث قرآن سے مطابقت نہ رکھتی ہوں اور ان کا بیان صحف مطھرہ کے بیان کے مخالف ہو کیونکہ اس حکم کی وحی ایک تروتازہ پھل ہے جو شجرہ یقینیہ سے چنا گیا ہے پس جس نے اس موعود امام کی وحی قبول نہ کی اور اسے ان روایات کی خاطر جو محسوس اور مشہود کا مقام نہیں رکھتیں پرے پھینک دیا تو ایسا شخص یقینا کھلی کھلی گمراہی میں پڑا اور جاہلیت کی موت مرا اس نے شک کو یقین پر ترجیح دی اور وہ بارگاہ الہی سے مردود ہوا ۔ پھر اگر بہرطور روایات کا قبول کرنا ہی واجب ٹھہرا تو اس شخص کی کیا حیثیت ہے جس کو اللہ ذوالجلال کی طرف سے حکم قرار دیا جائے ؟۔"
(مواہب الرحمن مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 288 )
محترم قارئین ! قاضی محمد یوسف نامی مرزا قادیانی کا ایک مرید اپنی کتاب النبوة فی الالہام میں مرزا جی کی مندرجہ بالا تحریر پیش کر کے لکھتا ہے کہ
"یہاں حضرت صاحب نے قرآن کریم کے بعد اپنی وحی کو احادیث پر مقدم کیا ہے کیونکہ وحی کلام اللہ ہے اور احادیث کلام البشر ہے۔ وحی یقینی اور قطعی کلام ہے اور احادیث ظن کا مرتبہ رکھتی ہیں نہ کہ یقین کا وحی کا متکلم خداتعالی ہے اور جو الفاظ اور خطاب ہیں وہ وحی ہیں جو براہ راست حضرت مسیح موعود نے خداتعالی سے سنے ہیں مگر احادیث بشر کا کلام ہے جس کے الفاظ اور خطاب یقینی طور پر وحی نہیں۔"
(النبوة فی الالہام صفحہ 3 از قاضی محمد یوسف)
محترم قارئین ! مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب تذکرة الشہادتین میں اپنے خودساختہ وحی و الہام کے بارے میں لکھتا ہے کہ
"یہ اسی وحدہ لاشریک خدا کا کلام ہے جس کا کلام قرآن شریف ہے اور میں اس جگہ توریت اور انجیل کا نام نہیں لیتا کیونکہ کیونکہ توریت اور انجیل تحریف کرنے والوں کے ہاتھوں سے اس قدر محرف و مبدل ہو گئی ہیں کہ اب ان کتابوں کو خدا کا کلام نہیں کہہ سکتے غرض وہ خدا کی وحی جو میرے پر نازل ہوئی ایسی یقینی اور قطعی ہے کہ جس کے ذریعے سے میں نے خدا کو پایا۔"
(تذکرة الشہادتین صفحہ 2 مندرجہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 4)
قارئین کرام ! مرزا قادیانی کا مرید قاضی یوسف اپنی کتاب النبوة فی الاحادیث میں لکھتا ہے کہ
" حضرت صاحب (مرزا قادیانی) کلام اللہ اور کلام الرسول (احادیث) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ
خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو
وہاں قدرت یہاں ارماندگی فرق نمایاں ہے
پس کوئی حدیث جو کلام بشر ہے حضرت صاحب کی وحی اور الہام کو جو کلام خدا ہے رد نہیں کر سکتی اور نہ اس پر قاضی ہو سکتی ہے۔"
النبوة فی الاحادیث از قاضی یوسف قادیانی صفحہ 11,12)
قادیانی اخبار الفضل لکھتا ہے کہ
"حضرت مسیح موعود نے فرمایا تمہاری حدیثوں کی میرے قول کے مقابلہ میں کیا حقیقت ہے مسیح موعود اگر ہزار احادیث کو بھی غلط قرار دے تو وہ ایسا کر سکتا ہے۔"
(قادیانی اخبار الفضل 3 جولائی 1930 صفحہ 9)
محترم قارئین ! سو ہتھ رسہ سرے تے گنڈ ۔ مرزا قادیانی کا بڑا بیٹا اور قادیانیوں کا دوسرا خلیفہ بشیرالدین محمود کہتا ہے کہ

"یہی وجہ ہے کہ اب کوئی قرآن نہیں سوائے اس قرآن کے جو حضرت مسیح موعود نے پیش کیا اور کوئی حدیث نہیں سوائے اس حدیث کے جو حضرت مسیح موعود کی روشنی میں نظر آئے اور کوئی نبی نہیں سوائے اس کے جو حضرت مسیح موعود کی روشنی میں دکھائی دے اسی طرح رسول کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا وجود اسی ذریعہ سے نظر آئے گا کہ حضرت مسیح موعود کی روشنی میں دیکھا جائے ۔ اگر کوئی چاہے کہ آپ(مرزا قادیانی) سے علیحدہ ہو کر کچھ دیکھ سکے تو اسے کچھ نظر نہ آئے گا ۔ ایسی صورت میں اگر کوئی قرآن کو بھی دیکھے گا تو وہ اس کے لئے یھدی من یشاء والا قرآن نہ ہو گا بلکہ۔من یضل من یشاء والا قرآن ہو گا ۔ جیسا کہ مولویوں کے لیے ہو رہا ہے لیکن جب حضرت مسیح موعود کے بتائے ہوئے معنی اور گروں کے ذریعے دیکھے گا تو قرآن کو بالکل نئی کتاب پائے گا جو عقل کو صاف کرنے والی روحانیت کو تیز کرنے والی اور خداتعالی کا جلال دکھانے والی ہو گی وجہ یہ۔ہے کہ جو لوگ خدا کے نبی کی دی ہوئی عینک سے دیکھتے ہیں ان کے مقابلہ میں دنیا کے علوم حیض کے چیتھڑوں سے بھی کم حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح اگر حدیث کو اپنے طور پر پڑھیں گے تو وہ مداری کے پٹارے سے زیادہ وقعت نہ رکھیں گی ۔ حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے حدیث کی کتابوں کی مثال تو مداری کے پٹارے کی ہے۔"
(خطبات محمود جلد 8 صفحہ 456,457 خطبہ 4 جولائی 1924)
خلاصہ کلام
1_ منکرین حدیث اور قادیانیوں کا یہ پراپیگنڈہ باطل ہے کہ احادیث دو تین سو سال بعد لکھی گئیں جبکہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے اپنی زندگی میں ہی احادیث لکھوانی شروع کر دی تھیں ۔
2_ مستند اور صحیح احادیث حجت شرعیہ ہیں
3_ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت کے نزدیک اہل کشف محدثین کی جرح و تعدیل کے پابند نہیں ہوتے بلکہ وہ حدیث کی سند کے بارے میں میں براہ راست نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے پوچھ لیتے ہیں بقول مرزا وہ کئی بار اس کا تجربہ کر چکا ہے۔
4_ مرزا قادیانی کے نزدیک اہل کشف براہ راست نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے ایسی کئی احادیث سن لیتے ہیں جن کے بارے میں چودہ سو سال سے کسی کو علم نہیں اور نہ ہی وہ کسی حدیث کی کتاب میں درج ہیں اور مرزا قادیانی اہل کشف ہونے کا مدعی ہے
5 _ قادیانیوں کے نزدیک حدیث یعنی فرمان رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قول بشر ہے اور مرزا قادیانی کا خودساختہ الہام اللہ تعالی کا کلام ہے اس لئے مرزا قادیانی کی وحی کے مقابل حدیث حجت نہیں ہو سکتی
6_ قادیانیوں کے نزدیک جو حدیث مرزا قادیانی کے خود ساختہ الہام سے ٹکرائے گی اسے ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے گا
7_قادیانیوں کے نزدیک قرآن ،حدیث ،نبی اور رسول صرف وہی ہوں گے جسے مرزا قادیانی کہے گا۔
 
Top