• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ممتاز قادری کی قبر پر مزار کی تعمیر

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )16لاکھ کی آبادی والے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں 827مساجد ہیں جن میں سے کچھ مدرسہ اور مقبروں کیساتھ ہیں لیکن ایک اور اضافہ ہونے جارہاہے اور سلمان تاثیر قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانیوالے ممتاز قادری کی قبر پر مقبرے کی تعمیر کی جارہی ہے ۔
انگریزی جریدے’ڈان‘ کے مطابق اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ سے تقریباً 25منٹ کی مسافت پر اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہوجہاں قادری دفن ہے ، کی طرف جانیوالے راستہ نہایت خراب اورگندہ ہے ،راستے میں پڑنے والی دیواروں پر قادری کے حق میں نعرے درج ہیں ، تعمیراتی کام جاری ہونے کے باوجود ہفتے کی صبح 9بجے بھی درجنوں افراد موجود تھے جو پھولوں سے ڈھکی قبر کے پاس بیٹھے تھے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ زیرتعمیر مقبرے کے باہر ایک دکان بھی سج گئی ہے جہاں سے پھول ، اگربتیاں اور ممتازقادری کی تصاویر خریدی جاسکتی ہیںجبکہ اسی دکان کے کاﺅنٹر پرایک نوٹ موجود ہے جس کے مطابق ’ ٹی آئرن، اینٹیں ، سیمنٹ ، بجری یا نقدی عطیہ کریں اور جنت میں اپنا مقام کمائیں ‘۔
پورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ ممتازقادری کی تدفین کے بعد پہلے دن عطیات کی شکل میں 80ملین روپے اکٹھے ہوئے تھے جبکہ ممتازقادری کا اپنا گھر بھی اس زیرتعمیر مقبرے سے زیادہ دور نہیں، اکثراوقات قادری کا صاحبزادہ بھی یہیں ہوتاہے اور نعت پڑھتاہے جبکہ ایک عینی شاہدبلال نے بتایاکہ ’قادری کے صاحبزادے کی تعظیم پریشان کن ہے‘۔

پھولوں سے ڈھکی ہوئی ممتازقادری کی قبر سیمنٹ سے بنے گراﺅنڈ سے تھوڑی نیچے ہے ۔ممتازقادری شہید فاﺅنڈیشن مقبرے کی تعمیر کیلئے تمام انتظامات کی دیکھ بھال کررہی ہے اور عطیہ کرنیوالوں کو ایک رسید بھی دی جاتی ہے ۔
 
Top