• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منزل

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جب سورج ڈھلنے لگتا ہے
اور سایہ بڑھنے لگتا ہے
جب رات اترنے لگتی ہے
اور چاند نکلنے لگتا ہے
میں سوچتی ہوں
وہ کیسا ہے
جس نے یہ سب تخلیق کیاِ ؛
تب ایک آواز سی آتی ہے
گر دیکھنا چاہو گر تم اس کو
تو دیکھو چاند ستاروں کو
اس سورج کوسیاروں کو
پھولوں ،پتوں اور پودوں کو
قرآن کے ان سیپاروں کو
پھر تم اس کو محسوس کر پاوگی
تم پھر کبھی نہ تنہا ہوگی
ہر لمحے میں
ہر منزل پر
ساتھ اپنے اس کو پاوگی
ہاں وہی تمھارا آقاہے
اور وہی تمھارا مولا ہے
تم اس کی بندی بن جاو
ہر لمحے اس کو یاد کرو
جو راہ دکھائی ہے اس نے
اس راہ پہ تم چلتی جاو
تب راضی وہ ہوجائے گا
تم منزل کو پاجاوگی
ان شااللہ
 
Top