• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منصرف اور غیر منصرف کی تعریف، حکم اور مثال

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
583
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
77
منصرف اور غیر منصرف کی تعریف، حکم اور مثال

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

منصرف کی تعریف: منصرف وہ اسم ہے جس میں اسباب منع صرف میں سے دو سبب یا ایک سبب جو قائم مقام دو سبب کے ہو نہ پایا جائے۔

صاحبِ ہدایۃ النحو فرماتے ہیں:
مُنْصَرِفَ وَهُوَ مَا لَيْسَ فِيهِ سَبَانِ أَوْ وَاحِدٌ يَقُومُ مَقَامَهُمَا مِنَ الْأَسْبَابِ التِّسْعَةِ كزيدٍ وَيُسَمَّى الاسْمَ المُتَمَكِّنَ [ہدایۃ النحو]

اسم منصرف کا حکم: منصرف کا حکم یہ ہے کہ تنوین سمیت تینوں حرکتیں اس پر آسکتی ہوں۔

مثالیں:
  • حالت رفع میں: جَاءَ نِی زیدٌ ،
  • حالت نصب میں: رأيتُ زيداً،
  • حالت جر میں: مَرَرْتُ بِزِيدٍ

اسم غیر منصرف کی تعریف: غیر منصرف وہ اسم ہے جس میں اسباب منع صرف میں سے دو اسباب یا ایک سبب جو قائم مقام دو سبب کے ہو پایا جائے۔

صاحبِ ہدایۃ النحو فرماتے ہیں:
غَيْرُ مُنْصَرِفٍ وَهُوَ مَا فِيهِ سَبَبَانِ أَوْ وَاحِدٌ مِنْهَا يَقُومُ مَقَامَهُمَا [ہدایۃ النحو]

اسم غیر منصرف کا حکم: اسم غیر منصرف کا حکم یہ ہے کہ اس پر توین اور کسرہ داخل نہیں ہو سکتے ہیں اور حالت نصب وجر میں فتحہ آئیگا۔

مثالیں:
  • حالیت رفع میں: جَاءَ نِی أَحْمَدُ ،
  • حالت نصب میں: رَأَيْتُ أَحْمَدَ،
  • حالت جر میں: مَرَرْتُ بِأَحْمَدَ

اسباب منع مصرف: اسباب منع صرف کی کل تعداد نو ہے اور وہ یہ ہیں:
  1. عدل
  2. وصف
  3. تانیث
  4. معرفہ
  5. عجمہ
  6. جمع
  7. ترکیب
  8. الف ونون زائدتان
  9. وزن فعل
 
Top