- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,587
- ری ایکشن اسکور
- 6,768
- پوائنٹ
- 1,207
شکوک و شبہات اور ردود
آنکھ دیکھے نہ جسے، عقل کو محسوس نہ ہو
اس پہ ایمان نہ ہو، تو کوئی مایوس نہ ہو
فکرِ الحاد سے اے دوست تو مانوس نہ ہو
یہ تو زنداں ہے، تو اس میں کبھی محبوس نہ ہو
عقل ادراک سے عاجز، تو وہ "موجود" نہیں
یہ تو لازم نہیں، ایسا مرا "معبود" نہیں
فکرِ الحاد میں، رب کا کوئی امکان نہیں
فلسفی، منکرِ رب ہو تو ہو، انسان نہیں
عقل ماؤف ہے، جو قابلِ "ایمان" نہیں
رب ہے موجود کوئی حاجتِ برہان نہیں
اہل مغرب کہ جہاں سے ہوا پیدا الحاد
انکے اقوال سے ایمان کی دنیا آباد
دو بڑے عیب ہیں انساں میں: "شکوک وشہوات"
جسم شہوات میں ہو، روح قرینِ شبہات
کفر مذہب ہوا، الحاد کا مذہب ہی نہیں
اسکی آوارگی فکر کا مطلب ہی نہیں
علمِ کامل کبھی ہو گا نہ قرینِ الحاد
علمِ ناقص کی دلیلوں سے ہے انساں برباد
علم اب خدمتِ ایماں میں ہے شاد و آباد
فکرِ مغرب نے کئے پھر نئے فتنے ایجاد
شومئی قسمت ہے یہ ذہن مفلوج
اور اسی راہ سے ملتا ہے ضلالت کو عروج
رب کا انکار، یہ سب سے بڑی نادانی ہے
اک رعونت ہے، یہ بیداد ہے، طغیانی ہے
مسئلہ اپنا نہیں، سب کی پریشانی ہے
یہ کوئی جادہ نہیں، منہجِ شیطانی ہے
بندہ حیواں نہ بنے، علم سے انسان بنے
اپنے ایمان و عقیدہ کا نگہبان بنے
آنکھ دیکھے نہ جسے، عقل کو محسوس نہ ہو
اس پہ ایمان نہ ہو، تو کوئی مایوس نہ ہو
فکرِ الحاد سے اے دوست تو مانوس نہ ہو
یہ تو زنداں ہے، تو اس میں کبھی محبوس نہ ہو
عقل ادراک سے عاجز، تو وہ "موجود" نہیں
یہ تو لازم نہیں، ایسا مرا "معبود" نہیں
فکرِ الحاد میں، رب کا کوئی امکان نہیں
فلسفی، منکرِ رب ہو تو ہو، انسان نہیں
عقل ماؤف ہے، جو قابلِ "ایمان" نہیں
رب ہے موجود کوئی حاجتِ برہان نہیں
اہل مغرب کہ جہاں سے ہوا پیدا الحاد
انکے اقوال سے ایمان کی دنیا آباد
دو بڑے عیب ہیں انساں میں: "شکوک وشہوات"
جسم شہوات میں ہو، روح قرینِ شبہات
کفر مذہب ہوا، الحاد کا مذہب ہی نہیں
اسکی آوارگی فکر کا مطلب ہی نہیں
علمِ کامل کبھی ہو گا نہ قرینِ الحاد
علمِ ناقص کی دلیلوں سے ہے انساں برباد
علم اب خدمتِ ایماں میں ہے شاد و آباد
فکرِ مغرب نے کئے پھر نئے فتنے ایجاد
شومئی قسمت ہے یہ ذہن مفلوج
اور اسی راہ سے ملتا ہے ضلالت کو عروج
رب کا انکار، یہ سب سے بڑی نادانی ہے
اک رعونت ہے، یہ بیداد ہے، طغیانی ہے
مسئلہ اپنا نہیں، سب کی پریشانی ہے
یہ کوئی جادہ نہیں، منہجِ شیطانی ہے
بندہ حیواں نہ بنے، علم سے انسان بنے
اپنے ایمان و عقیدہ کا نگہبان بنے
صلاح الدین مقبول احمد