• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ !!!

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ
مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ !
نئی دلی: بھارت میں حکمراں ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آئے صرف 2 روز ہوئے ہیں کہ تنگ نظر ہندو تنظیموں نے ملک بھر میں اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی شہر مینگلور میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریا ہندو ایندولن، جنا جاگروتی، بھارت کرنتی سینا اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں نماز فجر کی اذان پر پابندی لگائی جائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اذان فجر پر پابندی اور دیگر مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سناتن سنستھا تنظیم کے رہنما وجے یلاکاشمی نے اذان اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک مذہب کو ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے وہ لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے جبکہ ہندو جنا جگروتی کے رہنما ویویک پائی، پراناونندا سوامی اور دیگر نے بھی اسی قسم کے زہریلے خیالات کا اظہار کیا۔
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
ان سب میں سب سے زیادہ بھڑکاؤں خبریں اور غلط بیانی جماعة الدعوة کے رسائل و جرائد میں ہوتے ہیں اور جرار کی خبروں میں ہوتے ہیں واللہ مجھے ایسے بھی پاکستانی ملے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم تو یہی سوچ رہے تھے کہ ہندوستان کے مسلمان کیسے کھاتے پیتے ہیں کیسے ہندوؤں کے بیچ میں رہتے ہیں کیسے انکی صبح وشام ہوتی ہے
میں حیدرآبادی بھائی Innocent Panther سے گذارش کروں گا کہ براہِ مہربانی اس خبر پر کچھ روشنی ڈالیں۔

نوٹ: یہ خبر جماعت الدعوۃ کے کسی (بقول شخصے جھوٹے) رسالے یا اخبار کی نہیں ہے۔
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ انھیں ہندو تنظیموں نے کہا تھا کہ قرآن سے آیات جہاد نکالی جائے پھر یہ معاملہ سامنے آیا ہے اب مجھے کوئی یہ بتائے کہ کیا آیات جہاد قرآن سے نکال دی گئی یا مسجدوں سے لاوڈ اسپیکرس اتار دئے گئے یا کیا پورے ہندوستان کے ہندو نے ملکر یہ مطالبہ کیا ہے ؟ اس خبر کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی کہ ہندوستان کے کسی نامی گرامی ہندی یا اردو اخبارات اور ٹی وی چینل پر دکھایا جائے اور نہ ہی بی جے پی کا کوئی بیان آیا ہے اس پر تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے -
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ہمارے یہاں اس طرح آواز اٹھانے سے کوئی پابندی نہیں ہونے والی، سبھی لوگوں کو اپنا مذھب پالنے اور عمل کرنے کی آزادی ہے، یہ صرف سڑکوں پر شروع ہوگا اور ختم ہوگا لیکن اگر کورٹ وغیرہ میں گیا تو کچھ نہیں ہونے والا،
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
مشہور بات ہے مائنڈ مت کیجیئے گا ،
کہ دنیا کے سب سے مختلف مسلمان ہندوستان میں بستے ہیں ، یہ ہندوؤں میں رہ کر ان کا بغض بھی سہتے ہیں ، اور دفاع بھی کرتے ہیں!
ایسا مسلمان شاید اور کہیں نہ ہو۔واللہ اعلم!
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
محترمہ پہلی بات یہ ہے کہ ہم نے کسی کا دفاع نہیں کیا یہ تو سراسر الزام ہے اور رہی مختلف ہونے کی بات تو صحیح بات ہے کہ اتنے ڈھیر سارے ہندؤں کے بیچ رہ کر بھی ہر کام آزادی کے ساتھ کر رہا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے ... اور ہندوستان کے مسلمان بہت خوش نصیب ہیں کہ یہ خود اپنے مسلمان بھایئوں کا نا حق قتل نہیں کرتے ہیں - ألحمد لله
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مشہور بات ہے مائنڈ مت کیجیئے گا ،
کہ دنیا کے سب سے مختلف مسلمان ہندوستان میں بستے ہیں ، یہ ہندوؤں میں رہ کر ان کا بغض بھی سہتے ہیں ، اور دفاع بھی کرتے ہیں!
ایسا مسلمان شاید اور کہیں نہ ہو۔واللہ اعلم!
ایسی کوئی بات نہیں ہے، الحمد للہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی مسلمانوں کی ہندستان میں موجود ہے، جس طرح سے یہاں کے مسلمانوں کو دنیا کی نظر میں پیش کیا جاتا ہے ویسا نہیں ہے،
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top