• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا شبلی نعمانی بحثیت سیرت نگار

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مولانا شبلی نعمانی بحثیت سیرت نگار

مصنف کا نام
ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی

ناشر
دار النوادر،لاہور


تبصرہ

مولانا شبلی نے اپنی سیرت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک کتاب لکھی جس کو انھوں نے ’سیرۃ النبی‘ کے نام سے موسوم کیا۔ اس کتاب کے منصہ شہود پر آنے سے قبل ہی اس کی توصیف و تعریف زبان زد خاص و عام تھی۔ لاریب کہ یہ کتاب اپنے ادیبانہ طرز بیان، قوت استدلال اور سحر نگار قلم کی تراوش میں ممتاز ہے لیکن مولانا شبلی سے عقیدت کی بناء پر اس کو تنقید سے بالا قرار دینا بھی قرین انصاف نہیں ہے۔ زیر مطالعہ کتاب بھی مولانا موصوف کی کتاب ’سیرۃ النبی‘ پر ایک مفصل تبصرے کی صورت میں سامنے آئی ہے جس میں ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی نے ’سیرۃ النبی‘ کی جہاں قابل تعریف چیزوں کی نشاندہی کرنے میں کسی بخل سے کام نہیں لیا وہیں قابل نقد چیزوں پر بھی کھل کر اظہار فرمایا ہے۔ ظفر احمد صدیقی کا رسالہ ’ترجمان الاسلام‘ میں ’سیرۃ النبی‘ پر نقد و جرح کا سلسلہ چلتا رہا جو سات اقساط پر محیط تھا مولانا نے انھی مضامین کو بعض تبدیلیوں کے ساتھ کتابی صورت میں پیش کیا ہے۔ موصوف کا مفصل تبصرہ نہایت جامع ہے جس کو شبلی دشمنی کا نام نہیں دیا جا سکتاکیونکہ انھوں نے جو کچھ لکھا ہے اس پر عقلی و علمی دلائل دئیے ہیں۔ تجزیہ و تحقیق کا انداز، گرفت کی پختگی اور اپنی بات کو شگفتہ انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت یہ وہ اوصاف ہیں جو قاری کو متاثر کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔(ع۔م)
اس کتاب مولانا شبلی نعمانی بحثیت سیرت نگار کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top