• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا طارق جمیل صاحب کی جہاد سے رائے فرار !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مولانا طارق جمال صاحب کی جہاد سے رائے فرار !!!
کہتے ہیں عالم کفار جتنی بھی قتل و غارت کر دیں ہمیں بنی اسرائیل کی طرح بننا ہو گا اور سب خاموشی سے دیکھنا ہو گا - جس طرح فرعون نے قتل عام کیا تھا اور بنی اسرائیل اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے برداشت کیا ہمیں بھی ویسے ہی برداشت کرنا ہو گا- ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے زمانے پر نہیں چل سکتے- ہمیں موسیٰ کے زمانے پر جانا ہو گا-

آڈیو سنیں
1462853_732646963415098_775051391_n.png
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جہاد فی سبیل اللہ سے راہِ فرار کرنے کی وجہ سے خود موسی علیہ السلام کی قوم کا کیا حشر ہوا۔ ملاحظہ فرمائیں:
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
۞ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ ٱلْيَهُودَ وَٱلنَّصَٰرَىٰٓ أَوْلِيَآءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍۢ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُۥ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿51﴾
ترجمہ: اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (سورۃ المائدہ،آیت 51)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ جو لوگ اسلام دشمن کافروں سے دوستی کریں گے اللہ تعالیٰ ان ظالموں کی راہنمائی نہیں فرمائیں گے۔اللہ تعالیٰ کی رہنمائی سے محرومی کے بعد کون ہے جو کسی قوم کو خوشحالی یا کامیابی کا راستہ دکھا سکے؟عبرت کے لیے بنی اسرائیل کا واقعہ یاد کر لیجیے جب حضرت موسی علیہ السلام بنی اسرائیل کو مصر سے لے کر نکلے تو بنی اسرائیل جزیرہ نمائے سینہ میں خیمہ زن ہوئے،اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اب تم لوگ ارض مقدس یعنی فلسطین پر فوج کسی کرو تم لوگ فاتح کی حیثیت سے شہر میں داخل ہو گے،بنی اسرائیل نے جہاد کرنے سے انکار کر دیا،کہنے لگے
فَٱذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَٰتِلَآ إِنَّا هَٰهُنَا قَٰعِدُونَ ﴿24﴾
ترجمہ: پس تم اور تمہارا رب جاؤ اور لڑو ہم یہیں بیٹھے رہیں گے (سورۃ المائدہ،آیت 24)
اللہ تعالیٰ نےانہیں اس نافرمانی کی سزا یہ دی کہ اپنی رہنمائی سے محروم فرما دیا ۔ارشاد فرمایا:
قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ ۛ أَرْبَعِينَ سَنَةًۭ ۛ يَتِيهُونَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ فَلَا تَأْسَ عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْفَٰسِقِينَ ﴿26﴾
ترجمہ: اللہ نے فرمایا کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا (کہ وہاں جانے نہ پائیں گے اور جنگل کی) زمین میں سرگرداں پھرتے رہیں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو (سورۃ المائدہ،آیت 26)
اللہ تعالیٰ کی راہنمائی سے محروم ہونے کے بعد چھ لاکھ افراد پر مشتمل یہ قوم صرف نوے (90)میل لمبے اور ستائیس (27) میل چوڑے علاقے سے مسلسل چالیس سال تک نکلنے کا راستہ تلاش کرتی رہی لیکن تلاش نہ کر سکی وہی جگہ جہاں سے بیسیوں مرتبہ گزر کر وہ اپنے ملک مصر جا چکے تھے ،واپس مصر جانے کے لیے راستہ تلاش کرتے تو مصر کا راستہ بھی نہ پا سکے۔ہوتا یہ کہ سارا دن سفر کرتے رہتے جب شام ہوتی تو معلوم ہوتا کہ پھر پھرا کر وہیں آ گئے ہیں جہاں صبح کے وقت تھے۔
ان چالیس سالوں کے دوران حضرت ہارون علیہ السلام اور حضرت موسی علیہ السلام فوت ہو گئے اور بنی اسرائیل کے وہ بزدل افراد ،جو جہاد سے جی چرانے والے تھے ،مرکھپ گئے،جذبہ جہاد سے سرشار نئی نوجوان نسل تیار ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے حضرت یوشع بن نون علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا ان کی قیادت میں مجاہدین نے فوج کشی کی اور فاتح کی حیثیت سے ارض مقدس میں داخل ہوئے۔(معارف القرآن)
کسی قوم کو اللہ تعالیٰ کا اپنی رہنمائی سے محروم فرمادینا ،بڑی سخت سزا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رہنمائی سے محروم ہونے کے بعد وہ قوم اسی طرح بے منزل،بے ٹھکانہ اور بے مقصد سرگرداں پھرتی رہے گی جس طرح بنی اسرائیل پھرتی رہی۔
مَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ ۚ
ترجمہ: جسے الله گمراہ کر دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں (سورۃ الاعراف،آیت 186)
کفار سے دوستی کی دنیا میں سزا
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
مَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ ۚ
 
Top