• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا عطا اللہ شاه بخاری رحمہ اللہ

شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
جالندهر کے خیر المدارس میں جلسہ ہوا اور جلسے کے اختتام پر کهانا لگا، دستر خوان پر امیر شریعت مولانا عطا اللہ شاه بخاری رحمہ اللہ بهی تهے انکی نظر ایک نوجوان عیسائی پر پڑی تو اسکو فرمایا
" بهائی کهانا کها لو"
عیسائی نے جواب دیا
"جی میں تو بهنگی ہوں"
شاه جی نے درد بهرے لہجے میں فرمایا
"انسان تو ہو اور بهوک تو لگتی ہے"
یہ کہہ کر اٹهے اور اور اسکے ہاته دهلا کر اپنے ساته بٹها لیا .... وہ بیچارہ تهر تهر کانپتا تها اور کہتا جاتا تها
"جی میں تو بهنگی ہوں"
شاہ صاحب نے خود لقمہ بنا کر اسکے منہ میں ڈالا، اسکا حجاب اور خوف کچه دور ہوا تو شاہ صاحب نے ایک آلو اس کے منہ میں ڈال دیا جب اس نے آدها آلو کاٹ لیا تو باقی آدها شاه صاحب نے خود کها لیا، اسی طرح اس نے پانی پیا تو اسکا بچایا ہوا پانی بهی شاه صاحب نے پی لیا....وقت گذر گیا اور وہ عیسائی کهانا کها کر غائب ہو گیا.. اس پر رقت طاری تهی،وہ خوب رویا اور اسکی کیفیت ہی بدل گئی....
عصر کے وقت وہ عیسائی اپنی نوجوان بیوی اور بچے کو لے کر آیا اور کہا
" شاہ جی ! جو محبت کی آگ لگائی ہےوہ بجهائیں بهی آپ، اللہ کیلئے ہمیں کلمه پڑها کر مسلمان کر لیں"
اورمیاں بیوی دونوں مسلمان ہوگئے.
وه ادائے دلبری ہو یا نوائے عاشقانہ !!!
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
(بخاری کی باتیں، ص 29.30 )
 

BlueJayWay

مبتدی
شمولیت
ستمبر 08، 2014
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
13
اللہ کی شان ہے۔۔۔
مسلمان کا اخلاق اور بے ساختگی! کیا کہنے!
 
Top