• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا محمد فصیح غازی پوری رحمہ اللہ کا تعارف درکار ہے

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اہل علم سے گزارش ہے کہ مجھے مولانا محمد فصیح غازی پوری رحمہ اللہ کے بارے میں بتائیں کہ یہ کون تھے ؟ ان کا مسلک و منہج کیا تھا ؟ اس متعلق روشنی ڈالیں ۔
ان کا ایک فتوی پڑھا جو فتاوی نذیریہ ج ۳ ص ۲۴۶ میں موجود ہے اسی لئے ان کے بارے میں جاننا چاہ رہا ہوں ۔ جلد از جلد رہنمائی فرمائیں ۔
@ابن بشیر الحسینوی @اسحاق سلفی @خضر حیات @ابن داود
جزاک اللہ خیرا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اہل علم سے گزارش ہے کہ مجھے مولانا محمد فصیح غازی پوری رحمہ اللہ کے بارے میں بتائیں کہ یہ کون تھے ؟ ان کا مسلک و منہج کیا تھا ؟ اس متعلق روشنی ڈالیں ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اردو مجلس فورم پر مولانا رفیق طاہر صاحب حفظہ اللہ کا ایک مضمون شائع ہے ، اس مضمون سے چند سطورآپ کیلئے وہاں سے کاپی کی ہیں ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مولانا ولایت علی بن فتح علی ۱۲۰۵ھ ۱۷۹۱ء میں ہندوستان کے مشہور قصبہ صادق پور کے ایک زبیری خاندان کے بزرگ اہل حدیث عالم گزرے ہیں ،
آپ شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ کے ساتھیوں اور معاونین میں سے تھے
صادق پور شہر عظیم آباد (پٹنہ) بہار , ہند کا ایک محلہ ہے۔یہاںکاایک ہاشمى(زبیرى)خاندان عرصہ دراز سےعلم وفضل میں ممتازرہا۔ حضرت سیداحمد شہیدرحمۃاللہ علیہ نےجب علم جہادبلندکیا تواس خاندان کےایک ممتازفردولایت على۱۲۶۹ھ(۱۸۵۲ء)لبیک کہنے والوں کی صف اول میں تھے پھران کی تبلیغ سے پورا خاندان اس دعوت کا علم بردار ہو گیااوراس سلسلے میں ان لوگوں نےوہ کچھ کر دکھایا جورہتی دنیا تک یاد رہےگا۔

ایک بار فرقہ مقلدین(احناف)نے ایک جیدعالم مولانا محمدفصیح صاحب غازى پورى رحمۃ اللہ علیہ (۱۲۸۵ھ)کو اہل حدیث سےمتذکرہ مسائل اورتقلید پرمناظرہ کے لئے بلایا اہل حدیث کى طرف سے آپ نے کامیاب مناظرہ کیا جس میں خاص خاص لوگ ہى موجودتھے۔مولانا اثنائے گفتگو میں جو الگ کمرے میں ہورہی تھى فرمایا:,,یہ متفقہ اصول ہے کہ اگرکوئی حنفی کسی حدیث صریح غیر منسوخ کو دیکھ کر خلاف مذہب امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اس پرعمل کرے تو وہ مذہب حنفی سے خارج نہیں ہوتابفحوائے قول امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ اترکوا قولی بخبر الرسول(میرا قول‘حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں ترک کر دو)یہ رفع الیدین اور آمین بالجہرسنت ہیں جن کا سنت ہونا بعض حنفیہ کے نزدیک بھی ثابت ہے۔
بعد اطمینان مولانا محمد فصیح رحمۃ اللہ علیہ یہ اعلان کرتے ہوئےکہ ,,یہ لوگ(اہل حدیث) حق پر ہیں‘‘ مولانا کے مخلص مریدوں میں شامل ہو گئے۔(سوانح احمد ‘ًص:۲۱۸)
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
مزید تعارف ان کتب میں موجود ہے ۔ ایک بھائی کا اقتباس
نزہۃ الخواطر جلد 7، اور تذکرہ مشاہیر غازی پور عام اور دستیاب مآخذ ہیں جن میں ان کے حالات مل جائیں گے۔ کاروان ایمان و عزیمت کو بھی ملاحظہ کر لیجیے۔

یہ نسبتاً معتدل تھے تاہم ان کے اخلاف متشدد بریلوی ثابت ہوئے اور آج بھی ان کی خانقاہ قائم ہے جو بریلویت کی نمائندہ ہے۔
 

شہباز

مبتدی
شمولیت
اپریل 07، 2017
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
10
حضرت مولانا محمد فصیح غازی پوری رحمہ اللہ حضرت سید احمد شہید رحمہ اللہ کے نامور خلفاء میں شمار ہوتے ہیں، آپ نے مولانا محمد علی رامپوری رحمہ اللہ کو بھیج کر خلافت عطا کی تھی۔ ان کی سوانح "تذکرہ فصیح" کے عنوان سے بہت پہلے شائع ہوئی تھی جس میں تفصیل سے واقعات درج ہیں، لیکن یہ
Screenshot_2019-01-04-21-19-13-301_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-13-301_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-20-751_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-27-802_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-34-580_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-42-578_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-49-518_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-20-04-557_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-20-12-532_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-20-12-532_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-20-04-557_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-49-518_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-42-578_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-34-580_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-27-802_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-27-802_com.adobe.reader.png
Screenshot_2019-01-04-21-19-20-751_com.adobe.reader.png
اب نادر ہی کہیں کہیں ملتی ہے۔
ذیل میں "تذکرہ مشائخ غازی پور" سے متعلقہ صفحات پیش خدمت ہیں۔
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
حضرت مولانا محمد فصیح غازی پوری رحمہ اللہ حضرت سید احمد شہید رحمہ اللہ کے نامور خلفاء میں شمار ہوتے ہیں، آپ نے مولانا محمد علی رامپوری رحمہ اللہ کو بھیج کر خلافت عطا کی تھی۔ ان کی سوانح "تذکرہ فصیح" کے عنوان سے بہت پہلے شائع ہوئی تھی جس میں تفصیل سے واقعات درج ہیں، لیکن یہ21038 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21038 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21039 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21040 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21041 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21042 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21043 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21044 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21045 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21045 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21044 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21043 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21042 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21041 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21040 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21040 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں 21039 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں اب نادر ہی کہیں کہیں ملتی ہے۔
ذیل میں "تذکرہ مشائخ غازی پور" سے متعلقہ صفحات پیش خدمت ہیں۔
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی
 

شہباز

مبتدی
شمولیت
اپریل 07، 2017
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
10
تذکرۂ فصیح (در بیان احوال و سوانح مولانا محمد فصیح غازیپوری رحمۃ اللہ علیہ) مؤلفہ شجاعت علی رئیس آرہ
IMG_20190107_123730.jpg
IMG_20190107_124106.jpg
 
Top