• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولوی اسحاق جھالوی کی زندگی میں کیوں نہیں بولے

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
513
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
نئے فرقے کے " بابی" ایک اعتراض عموماً کرتے ہیں کہ

"مولوی اسحاق کی زندگی میں کیوں نہیں بولے"

تحریر : ابوبکر قدوسی

یہ ایک جاہلانہ بات ہے اور باقاعدہ جھوٹی بات ہے ۔۔مولوی اسحاق جب اپنے گمراہ کن نظریات پھیلا رہے تھے تو ان دنوں فیصل آباد کی اہل حدیث مسجد میں خطیب تھے ۔۔ جب علماء کو معلوم ہوا تو انہوں نے ان کو سامنے بٹھا کر بات کی ، کچھ باتیں وہ مانے اور کچھ پر قائم رہے ۔۔مختصر کہ بائیس جید علماء نے مکمل بحث و تمحیص کے بعد لکھ کر فتویٰ دیا اور انہیں اہل سنت سے خارج قرار دیا ۔۔ اور یہ سب کچھ ان کی زندگی میں ہوا اور مختلف رسالوں میں چھپا ۔۔

دوسری بات ۔۔۔
ہم کوئی مولوی اسحاق جھالوی صاحب پر ذاتی اور کردار پر الزام نہیں لگاتے کہ وہ یوں تھے اور یوں تھے ۔۔ ان کے نظریات و افکار پر بات کرتے ہیں ۔۔ اور اس کا تعلق ہرگز زندگی اور موت سے نہیں ہوتا ۔۔۔ اگر کسی کی نظریات پر تنقید صرف اس کی زندگی میں ہی کی جانی چاہیے تو اس فرقے کے لوگوں سے سوال ہے کہ اپنے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کس منہ سے آپ لوگ ڈیڑھ ہزار سال کے دورانئے کے مرحوم علماء اور آئمہ کرام پر تنقید کرتے ہیں ؟

اور اپ کی زبان اور آپ کے فرقے کے بانی اسحاق جھالوی کی زبان سے تو صحابہ کرام بھی محفوظ نہیں رہ سکے ۔۔۔۔ تو کس اصول کے تحت آپ لوگ صحابہ کرام کی زندگیوں کے بعد اب ان پر اعتراض کرتے ہیں ، کرنا تھا تو ان کی زندگی میں کرتے ، وگرنہ اب خاموش رہیں ، اصول تو آپ کا ہی ہے کہ زندگی میں اعتراض کیا جائے ۔۔۔۔

اور ہمارا اعتراض تو اس کل کے مولوی کے خلاف نظریاتی ہوتا ہے جبکہ آپ کے فرقے کے لوگ تو اصحابِ رسول بارے ذاتی اعتراض کرنے سے بھی باز نہیں آتے ۔۔

اور اگر اعتراض صرف زندگی میں ہی کیا جا سکتا ہے تو فرقے کے "حاضر امام جہلمی" نے کیوں اپنے فرقے کے بانی اور استاد کے نبوت جاری رہنے والے موقف پر اب نقد کیا ،۔ زندگی میں کیوں ویڈیو ریکارڈ نہ کروائی ؟

اس لیے رونے سے پہلے ضروری ہے کہ اپنے خودساختہ اصولوں کی کچھ دیر کے لیے لاج رکھ لیا کریں ۔۔

FB_IMG_1682770424508.jpg

FB_IMG_1682770426664.jpg

FB_IMG_1682770428722.jpg
 
Top