• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مُلا منصور کی وصیت

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
مُلا منصور کی وصیت

1- جب پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ آپ سے کہے کہ آپ ہمارے معزز مہمان ہیں اُس دِن سے اپنی وصیت لکھنی شروع کر دینا۔
2- جب اِنھی میں سے کوئی کہے کہ آپ ہمارے مسلمان بھائی ہیں تو یہ مت کہنا کہ اِس بھائی چارے کے اب تک کتنے ڈالر ہوئے۔ پاکستانی حساس قوم ہیں۔
3- کوئٹہ سے کبھی گاڑی کرائے پر مت لینا۔ خلیفہ مُلاّ عمر کی روایت پر عمل کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سفر کرنا۔ طبعی عمر پاؤ گے۔ بلکہ شہادت کے کئی سال بعد بھی لوگ زندہ ہی سمجھیں گے۔
4 - پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگاروں سے بچ کر رہنا۔ اگر ڈرون سے بچ گئے تو یہ دانشور چوم چوم کر مار دیں گے۔ جب تک آپ زندہ ہیں آپ کو تاریخ کا سب سے بڑا جنگجو کہیں گے شہادت کے بعد کہیں گے امن کی آخری اُمید دم توڑ گئی۔ اچھے خاصے مجاہد کو گاندھی بنا دیں گے یہ دفاعی تجزیہ نگار ۔
5- ہر ریاست کی پالیسی دوغلی ہوتی ہے لیکن یہ ہمارے میزبان بھائی ایک ہاتھ سے فاتحہ پڑھتے ہیں، دوسرا ہاتھ خنجر پر رکھتے ہیں۔
6- میرا خیال تھا ہمارے پاکستانی دوست لطیفے بہت اچھے سُناتے ہیں۔ ایک پنجابی مجاہد نے ایک دفعہ بتایا کہ ہمارے چوکیدار رات کو صدا لگاتے ہیں’جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا‘۔ اب پتہ چلا کہ کم بختوں نے ایک جگت کو قومی دفاعی پالیسی بنا لیا ہے۔
7- اپنے پاکستانی بھائیوں سے کبھی یہ نہ کہنا کہ ہم افغان تو اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں تم کیا لُچ تل رہے ہو۔ بتایا تھا نہ حساس قوم ہیں ادارے بھی حساس ہیں خفا ہو جاتے ہیں ۔
8- حساسیت کا یہ عالم ہے کہ جیسے ہی آپ کی شہادت ہو گی تو پہلے سکتے میں آ جائیں گے پھر کہیں گے ہماری خود مختاری کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے۔ ہمارے گھر میں گھُس کر مارا، پھر کہیں گے ہمارے گھر میں تو تھا ہی نہیں اُُس کے بعد پھر کہیں گے لیکن تمہاری جرات کیسے ہوئی ہمارے گھر میں گھسنے کی۔ تو آپ نے دیکھا آپ کی جان جائے گی اور اِن کی خود مختاری پِھر دنیا میں اٹکھیلیاں کرتی پھرے گی اور کہے گی پتہ نہیں مجھے دُنیا والے اِتنا کیوں چھیڑتے ہیں۔
9- یہ جو پاکستان کے علما و مشائخ اور غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے والی پارٹیاں ہیں اِن سے بھی ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ ساری عمر آپ کے کانوں میں ’شہادت ہے مطلوب و مقصود و مومن‘ گنگناتے رہیں گے جب وقت شہادت آئے گا تو اِن کی گنگا جمنی تہذیب جاگ اُٹھے گی اور کہیں گے’نہیں حضور پہلے آپ‘۔
10- اگلا امیر منتخب کرتے وقت اِن کے مشورے مت سُننا، کچھ سال پہلے ہمارے پاکستان بھائی خالد سجنا کو امیر منتخب کروانے والے تھے کہ کسی نے گانا لگا دیا ’سجنا وی مر جانا‘۔ وہُ امیر نہ بن سکے۔ دنیا کی بہت سی قومیں لہو و لعب میں مبتلا ہیں لیکن یہ کیسی قوم ہے جس نے گانوں اور لطیفوں کو ایک مکمل ضابطۂ حیات بنا رکھا ہے۔
11- سرحدی علاقوں، پہاڑوں اور غاروں میں پناہ لینے کے دِن گئے۔ کراچی کے گنجان آباد علاقے بھی بہت گنجان ہو گئے اب پکی پناہ کے لیے ڈی ایچ اے سٹی میں ایک پلاٹ بُک کراؤ وہاں تمہیں امریکہ کا باپ بھی نہیں ڈھونڈ سکے گا۔
مضمون نگار: محمد حنیف
(بی بی سی اردو ڈاٹ کام)
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اس بنائی گئی وصیت کے پیچھے کچھ فتنہ سا نظر آتا ہے۔ طالبان کو یہ پیغام دینا کہ ملا منصورؒ کی شہادت میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اردو بولنے والوں کو یہ تاثر دینا اور انگریزی بولنے والوں کو الگ تاثر دینا کہ پاکستان نے ملا منصور کو پناہ دی تھی ، اور افغان میں مداخلت کرواتا ہے، پاکستان کی سرزمیں سے!
 

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
اس بنائی گئی وصیت کے پیچھے کچھ فتنہ سا نظر آتا ہے۔ طالبان کو یہ پیغام دینا کہ ملا منصورؒ کی شہادت میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
بھائی جان تو اس میں کوئی شک ہے؟؟؟
اردو بولنے والوں کو یہ تاثر دینا اور انگریزی بولنے والوں کو الگ تاثر دینا کہ پاکستان نے ملا منصور کو پناہ دی تھی ، اور افغان میں مداخلت کرواتا ہے، پاکستان کی سرزمیں سے!
اس میں تو شک کی گنجائش بھی نہیں ۔
بندہ پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر بارڈر کے آر پار گھوم رہا ہے اور ہمارے اداروں کو پتہ ہی نہیں۔؟؟؟ آپ مذاق کر رہے ہیں۔۔۔
ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا حال تو یہ ہے کہ
نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم​
امریکہ کو بھی راضی نہیں کر سکے اور افغانی بھائی بھی مستقل طور پر روٹھ گئے۔
 
Top