• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکان مالک کا کرایہ دار سے ایڈوانس (پیشگی) کرایہ لینا کیسا ہے؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کسی مکان مالک کا اپنے کرایہ دار سے ایڈوانس (پیشگی) ٦ ماہ یا پھر ١ سال کا کرایہ لینا جائز ہے؟؟؟میرا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ شخص اپنی رضا اور خوشی سے ایگریمنٹ (معاہدہ) کرتا ہو پیشگی کرایے پر تو کیا ایسا کرنا صحیح ہوگا... یا ہر مہینے ہی کرایہ لے گا؟؟؟
براہ کرم وضاحت کر دیں.
جزاکم اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

کسی مکان مالک کا اپنے کرایہ دار سے ایڈوانس (پیشگی) ٦ ماہ یا پھر ١ سال کا کرایہ لینا جائز ہے؟؟؟میرا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ شخص اپنی رضا اور خوشی سے ایگریمنٹ (معاہدہ) کرتا ہو پیشگی کرایے پر تو کیا ایسا کرنا صحیح ہوگا... یا ہر مہینے ہی کرایہ لے گا؟؟؟
براہ کرم وضاحت کر دیں.
جزاکم اللہ خیرا
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی بالکل درست ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ، مالک مکان اور کرایہ دار اپنی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ، پیشگی ، لیٹ یا ساتھ ساتھ کسی بھی طرح کرایے کا لین دین طے کرسکتے ہیں ۔
کیونکہ معاملات میں اصل اباحت یعنی جواز ہے ، کسی بھی جائز معاملے میں انسان اپنی مصلحت اور فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے ، کسی طرح بھی معاملہ طے کرسکتا ہے ۔
’ المسلمون علی شروطھم ‘ وغیرہ عمومی نصوص کا یہی مطلب ہے ۔
 
Last edited:
Top