• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکتبہ دارلسلام کے تحت پاکستان میں چلنے والے سلفی مراکز

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
دارلسلام جوالریاض کے ایک چھوٹے سے کمرے سے شروع ہوا اور اللہ تعالی نے برکت ڈالی آج دینی کتب کی نشرواشاعت کا بین الاقوامی ادارہ ہے اور ستائیس ممالک میں اسکی برانچیں ہیں ۔
دینی کتب کو شایع کرنے کے ساتھ دینی مدارس اور مساجد کوبھی چلا رہے ہیں ایک سروے کے مطابق پاکستان میں دارالسلام کے دینی اداروں کی تعداد 150ہے الحمدللہ ۔
جن میں شعبہ حفظ ، شعبہ ناظرۃ اور شعبہ درس نظامی کے ادارے شامل ہیں ۔
بڑے دو اداروں کا تعارف پیش خدمت ہے :
جامعۃ مرآۃ القرآن منڈی واربرٹن شیخوپورہ
یہ ادارہ بچیوں کی دینی تعلیم کے ساتھ خاص ہے اس میں درس نظامی کا چھ سالہ کورس ترتیب دیا گیا ہے اور جس سے سینکڑوں بچیاں تعلیم حاصل کر کے ملک کے طول و عرض میں دین کو عام کر رہی ہیں الحمدللہ ۔
اس ادارے کے بانی حضرت مولانا سلیم کیلانی رحمہ اللہ ہیں مرحوم محترم عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ مدیر مکتبہ دارلسلام کے سسر ہیں اور محترم حافظ عبدالعظیم اسد حفظہ اللہ مدیر دارلسلام پاکستان کے والد محترم ہیں ۔
اس ادارے کے شیخ الحدیث اور مدیر التعلیم شیخ الحدیث عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ ہیں
مقامی اور بیرونی طالبات کی تعلیم کا بہترین تربیتی مرکزہے۔
الرحمۃ ٹرسٹ منڈی واربرٹن شیخو پورہ
یہ ادارہ طلبہ کی درس نظامی تعلیم کے لئے جاری ہے اب تک اس میں پہلی تین کلا سز ہیں کل تعداد 60 ہے آٹھ سالہ کورس ہے جس میں دینی اور دنیاوی تعلیم ایک بہترین انداز اور اللہ کے فضل سے کامیاب نظام تعلیم جاری ہے۔جس کے لئے بہترین بلڈنگ کا انتظام کیا گیا اور ابھی سات ایکڑ زمین خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا دینی جامعہ ہو ان شاء اللہ
یہ ادراہ محترم حآفظ عبدالعظیم اسد حفظہ اللہ کی زیر نگرانی چل رہاہے ۔اور حافظ صاحب اس ادارے کے متعلق لمبا پروگرام رکھتے ہیں ۔اللہ تعالی ان کے تمام منصوبے پورے فرمائے آمین ۔
اس جامعہ کے مدیر التعلیم:
فضیلۃ الشیخ قاری اکرام اللہ حفظہ اللہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ماشاء اللہ ۔ اللہ قبول کرے
ایک سوال ہے، اگر مناسب ہو تو اس کا جواب دیجئے۔ دارالسلام کے دینی اداروں میں اساتذہ کو ماہانہ کتنا مشاہرہ دیا جاتاہے۔ اور ان اداروں میں دینی تعلیم کے علاوہ حصول روزگار کے لئے بھی کوئی تعلیم یا ہنر فراہم کیا جاتا ہے۔
 
Top