• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکتبہ شاملہ ایک بڑی مشکل - کونسا ورژن صحیح ہے؟؟

شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
السلام علیکم ۔ بھائی جان ۔ مجھے مکتبہ شاملہ کے متعلق کافی شبہات ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کونسا ورژن صحیح ہے۔ یعنی مجھے ایسا ورژن درکار ہے جہاں پر بہت زیادہ کتب ہوں۔ شاملہ کی اپنی سائیٹ پر آج کی اپڈیٹ کے مطابق 6111 کتب ہیں ۔۔
کسی جگہ پر دس ہزار لکھا ہے اور کسی جگہ پر سولہ ہزار کتب لکھا ہے۔ مجھ سے یہاں جامعہ تعلیم القرآن میں (جو کہ شیخ امین اللہ حفظہ اللہ صاحب کا ہے)۔ میں کافی اساتذہ نے یہ گزارش کی اور کہا کہ ہمارے پاس ساٹھ ہزار کتب کی شاملہ کی ایک ڈی وی ڈی ہے۔ میں نے جب خود دیکھا تو واقعی اس پر یہ لیبل لگا ہوا تھا لیکن وہ انسٹال نہیں ہوا۔۔ برائے مہربانی ۔۔ شاملہ کے یہ اتنے ورژن کیوں ہیں۔۔ اور خود شاملہ نے صرف چھ ہزار کتب اپنی ویب سائٹ پر کیوں ڈالی ہیں ۔۔جبکہ دوسری جگہ سولہ ہزار کتب بھی مل رہی ہیں۔۔ تو کیا سولہ ہزار والی کتب-مکتبہ شاملہ کے اصول کے مطابق نہیں ، اس وجہ سے شاملہ نے خود چھ ہزار کتب ڈالی ہیں۔ اس بارے میں زرا تفصیل سے کوئی بھائی بتائے۔۔
سولہ ہزار کے لیے یہ لنک ہے۔

حمل: المكتبة الشاملة 16000 كتاب بروابط مباشرة
مختصر یہ کہ مجھے ایسا ورژن بتائیں جہاں سب سے زیادہ کتب ہوں ۔ اگر دس ہزار والا ڈاون لوڈ کر لوں تو پھر کیا اس میں مزید کتب ڈالنا پڑیں گی اور وہ مزید کتب کہاں سے مل جائیں گی۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139

وعلیکم السلام !
  • بھائی جان آپ نے جس ١٦٠٠٠ کتب والے مکتبہ شاملہ کا لنک دیا ہے وہ ہی ورژن میں قریبا دو سال سے استعمال کر رہا ہوں اور میرے علم کے مطابق سب سے زیادہ کتب کے ساتھ یہی ورژن موجود ہے۔اس کے علاوہ ٥٤٠٠،٦٠٠٠،١٠٠٠٠ کتابوں کے مجموعوں کے ساتھ مختلف ورژن موجود ہیں جو کچھ بھائیوں کی ذاتی کاوش ہے۔آپ کوئی سا بھی ورژن ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرلیں ۔۔۔بعد میں آپ مزید کتب کا اپنی ضرورت کے مطابق اضافہ بھی کر سکتے ہیں اور غیر ضروری کتب کو مکتبہ شاملہ میں سے ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔بہتر ہے کہ زیادہ سے زیادہ کتب والا ورژن ہی ڈاونلوڈ کرلیں تاکہ بعد میں مزید کتب کو ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔

  • جس ٦٠٠٠٠ کتب والے مکتبہ کا آپ نے ذکر کیا ہے،وہ DVD میں نے بھی ایک مرتبہ دیکھی تھی،کوئی بھائی سعودی عرب سے لے کر آئے تھے،لیکن انسٹال کرنے پر پتا چلا کہ ٹائیٹل پر تعداد غلط درج ہو گئی ہے،اصل میں وہ ٦٠٠٠ کتب والی DVD ہے۔

  • داراصل مکتبہ شاملہ کی اپنی ویب سائٹ پر جو کتب موجود ہیں ،اس کے علاوہ بھی آجکل جب کوئی کتاب کسی ویب پر پیش کی جاتی ہے تو وہ لوگ PDF کے ساتھ ساتھ شاملہ کا ورژن بھی اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیتے ہیں مثلا
    http://www.waqfeya.com/
    http://www.almeshkat.net
    اور جب آپ مکتبہ شاملہ میں کسی کتاب کی تفصیل میں دیکھیں گے تو آپ کو اکثر اس ویب سائٹ کا لنک بھی مل جائے گا جہاں سے وہ کتاب لی گئی ہو گی۔لہٰذا یہ بھی ایک وجہ ہے کتب کی تعداد میں فرق کی کیوں کہ اب کتب صرف مکتبہ شاملہ کی آفیشل ویب سائٹ ہی ڈسٹری بیوٹ نہیں کرتی بلکہ کوئی شخص اپنی کتاب کو مکتبہ شاملہ کے لئے تیار کر سکتا ہے۔
  • کتب کی تعداد کے فرق کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ بعض ورژنز میں ہر کتاب کی صرف ایک طبع ہی شامل کی گئی ہے جبکہ بعض میں ایک ہی کتاب کی تین،چار یا اس سے بھی زیادہ طبعات شامل کر دی گئی ہیں جو مختلف مکتبوں سے چھپی ہیں تاکہ یوزر آسانی سے اپنی مطلوبہ ترقیم کے مطابق اس مخصوص عبارت یا حدیث کو تلاش کرسکے جس کی اس کو تلاش تھی۔
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
جزاک اللہ خیرا بھائی آپ کا شکریہ ۔اللہ آپ کو اس کا صلہ دے۔ آپ نے بہت مفید معلومات دی ہیں۔۔ بھائی اگر شاملہ میں کوئی کتاب ڈالنی ہو تو کیا شاملہ میں وہ کتاب پہلے سے موجود ہو تو شاملہ بتاتا ہے کہ یہ کتاب پہلے سے ہے یا نہیں ۔۔کیونکہ وہی کتاب بار بار نہ ڈلے۔
دوسرا سوال یہ کہ کیا شاملہ میں کتابوں کی تعداد کا پتا چلتا ہے کہ آیا اس ورژن میں کتنی کتابیں ہیں ۔۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
جزاک اللہ خیرا بھائی آپ کا شکریہ ۔اللہ آپ کو اس کا صلہ دے۔ آپ نے بہت مفید معلومات دی ہیں۔۔ بھائی اگر شاملہ میں کوئی کتاب ڈالنی ہو تو کیا شاملہ میں وہ کتاب پہلے سے موجود ہو تو شاملہ بتاتا ہے کہ یہ کتاب پہلے سے ہے یا نہیں ۔۔کیونکہ وہی کتاب بار بار نہ ڈلے۔
دوسرا سوال یہ کہ کیا شاملہ میں کتابوں کی تعداد کا پتا چلتا ہے کہ آیا اس ورژن میں کتنی کتابیں ہیں ۔۔
  • نہیں بھائی ! میرے علم کے مطابق تو شاملہ دوسری مرتبہ بھی کتاب کو شامل کردیتا ہے۔۔۔ہاں اگر کسی اور بھائی کو اس آپشن کا علم ہو تو بتادے۔۔
  • کتابوں کی تعداد معلوم کرنے کے باقاعدہ طریقہ کار کا تو مجھے علم نہیں البتہ ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔۔۔یعنی آپ شاملہ میں کوئی بھی عبارت سرچ کرتے وقت تمام کتب سلیکٹ کرلیں(جمیع کتب البرنامج پر کلک کر کے چیک باکس اینیبل کردیں) اور سرچ سٹارٹ کر دیں تو آپ کو نیچے کل کتابوں کی تعداد بھی نظر آجائے گی۔جیسا کہ میں نے مندرجہ ذیل تصویر میں سرخ رنگ کے دائرے سے واضح کر دیا ہے۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
جب بات ہورہی ہے الشاملہ کی تو کیوں نہ میں بھی فائدہ اٹھاؤں
بھائی لوگو میرےپاس مکتبہ الشاملہ ہے لیکن آج تک میں اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا کیوں کہ میرے سسٹم میں یہ انسٹال ہی نہیں ہوتا میراڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ دونوں ونڈو سیون بیس ہیں ایکس پی میں تورن ہوجاتا ہے کسی دوسرے کے سسٹم میں انسٹال کرکے دیکھا ہے اس بارے میں اگر کوئی حل ہو تو ضرور نوازیئے
شکریہ! فقط والسلام
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم
جب بات ہورہی ہے الشاملہ کی تو کیوں نہ میں بھی فائدہ اٹھاؤں
بھائی لوگو میرےپاس مکتبہ الشاملہ ہے لیکن آج تک میں اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا کیوں کہ میرے سسٹم میں یہ انسٹال ہی نہیں ہوتا میراڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ دونوں ونڈو سیون بیس ہیں ایکس پی میں تورن ہوجاتا ہے کسی دوسرے کے سسٹم میں انسٹال کرکے دیکھا ہے اس بارے میں اگر کوئی حل ہو تو ضرور نوازیئے
شکریہ! فقط والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عابد بھائی انسٹال ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں ہوتا تو پھر سیٹ اپ ایگزی پر رائٹ کلک کریں اور Properties میں چلے جائیں، کھلنے والے باکس سے Compatibility پہ کلک کرنےکے بعد Run this progiram in compatibility mode for کو چیک کرکے اوکےکردیں۔امید ہے انسٹال ہوجائے گا۔ لیکن اگر پھر بھی نہ ہو تو جو ایرر شو ہو اس سے آگاہ کرنا۔
لیکن اگر انسٹال ہوجاتا ہے لینگویج کا مسئلہ آتا ہے پھر آپ سٹارٹ پہ کلک کرتے ہوئے کنٹرول پینل میں چلے جائیں اور Region and Language کواوپن کرتے ہوئے Location میں عربی سلیکٹ کرکے انسٹال کریں، ان شاءاللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔ لوکیشن میں عربی تب نظر آئے گی جب ونڈو انسٹال کرتے وقت آپ نے لینگویج بھی انسٹال کی ہوگی۔۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
نہیں بھائی ! میرے علم کے مطابق تو شاملہ دوسری مرتبہ بھی کتاب کو شامل کردیتا ہے۔۔۔ہاں اگر کسی اور بھائی کو اس آپشن کا علم ہو تو بتادے۔۔
شاملہ کے رسمی نسخے میں یہ سہولت ہے کہ اگر پہلے سے کوئی کتاب شاملہ میں موجود ہے تو دوسری بار شاملہ اس کتاب کو قبول نہیں کرتا ۔ لیکن یہ سہولت دو شرطوں کے ساتھ ملے گی :

اول: شامہ کا رسمی نسخہ زیر استعمال ہو۔
دوم: مطلوبہ کتاب کا نسخہ بھی رسمی ہو اور پہلے سے موجود نسخہ مقفل بھی ہو ۔

شاملہ یا کتاب کے رسمی ہونے کا مطلب یہ کہ شاملہ یا کتاب کا وہ نسخہ جسے شاملہ کی ٹیم نے تیار کیا ہے ۔

شاملہ استعمال کرنے والوں کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ کتابوں کی تعداد کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ شاملہ کی سائٹ سے اس کا حالیہ رسمی ورزن اتار لیں اور اسی کو استعمال کریں ، اس کے بہت سارے فوائد ہیں مثلا:

اگر نیٹ بھی ساتھ میں ہے تو:
  • شاملہ کا جیسے ہی نیا ورزن آئے گا آپ کو پیغام موصول ہوگا۔
  • اسی طرح جب جب نئی کتب کا اضافہ ہوگا آپ کو اطلاع ملے گی اور محض ایک کلک سے تمام نئی کتب خود بخود آپ کے شاملہ میں داخل ہوجائیں گی۔
  • بعض پرانی کتاب کے نئے نئے ورزن مہیا کئے جائیں گے اور محض ایک کلک سے آپ کی پرانی کتاب غائب ہوکر اس کی جگہ نئی کتاب شامل ہوجائیں گی۔
  • کتاب سے موافق ، پی ڈی ایف کاپی کی اطلاع بھی ملتی رہے گی اور تحمیل کے روابط بھی فراہم ہوں گے۔

اور اگر نیٹ نہیں ہے تب بھی درج ذیل فوائد ہیں:
  • حدیث کی تخریج کا اپش فعال ہوگا ۔
  • متن حدیث کےساتھ مربوط کتب شروح سے استفادہ ممکن ہوگا۔
  • شاملہ کی ایک کتاب کو اس کے مختلف پی ڈی ایف نسخوں کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے۔
  • ایک مولف کی تمام کتب ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
  • ہرکتاب کے ساتھ مکمل بطاقہ موجود ہوگا۔
  • کتاب کی ترقیم مطبوعہ نسخہ کے موافق ہوگی اور اس کی پی ڈیف کاپی کو شاملہ والے نسخہ سے بآسانی مربوط کیا جاسکتاہے۔
  • موفق ترقیم اور غیر موافق ترقیم والی کتب کو الگ الگ قسموں میں بانٹا گیا ہے۔
  • کتب تراجم ، بحث الترجمہ کے اپشن سے منسلک ہوں گی۔

یہ ساری سہولیات شاملہ کے غیر رسمی نسخہ میں نہیں ہیں ۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ تو سب عربی میں ہے اگر فرض کیجئے کوئی بھائی جو عربی سے ناواقف ہو تو وہ کیسے اس کو سمجھے گا۔۔۔
ایسا کوئی طریقہ ہے جس سے اس کو اردو میں ترجمہ کیا جاسکتے۔۔۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
یہ تو سب عربی میں ہے اگر فرض کیجئے کوئی بھائی جو عربی سے ناواقف ہو تو وہ کیسے اس کو سمجھے گا۔۔۔
ایسا کوئی طریقہ ہے جس سے اس کو اردو میں ترجمہ کیا جاسکتے۔۔۔
تو حرب بھائی بالکل ابتدائی درجے کے لئے تو Easy Quran Wa Hadees بہت اچھا سافٹ وئر ہے۔
ّEasy Quran wa Hadees
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ تو ہے میرے پاس۔۔۔
لیکن مکتبہ شاملہ کا پتہ کرنا تھا۔۔۔
کیونکہ یہاں پر ہمیں وہ معلومات درکار ہوتی ہیں
جو صحیح اور غلط روایت کے فرق کو واضح کرتی ہیں
میں ابھی اس کو ڈانلوڈ کررہا ہوں پھر دیکھتا ہوں۔۔۔
لیکن اگر اس کا اردو ورژن بھی ہوتا تو کیا بات تھی۔۔۔
 
Top