• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکتبہ شاملہ طرز کی ایک خالص اہل السنۃ والجماعۃ کی کتب پر مشتتمل مکتبہ کی ضرورت

saghir

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
58
۔۔ السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ !
۔
جدید تقاضوں کے مطابق جس حوصلہ اور مستقل مزاجی کے ساتھ ’’کتاب و سنت‘‘ کی ٹیم یعنی ’’ادارہ محدث‘‘ باطل نظریات کی رد میں قرآن و سنت کی تعلیم کو جس انداز سے عام کرکے گھر گھر مسلکِ حقہ کی روشنی پہنچا رہا ہے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ کتاب وسنت ، حدیث پروجیکٹ، محدث فورم ، محدث میگزین سمیت جو جو پروگرامز اس وقت چل رہے ہیں الحمد للہ انتہائی کامیابی سے اپنی منزل پر گامزن ہیں۔ رب العزت آپ سب کو اس کا بہترین بدلہ جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اور دنیا و آخرت کی ہر قسم کی تنگی پریشانیوں سے نجات کی صورت میں عطا کرے۔ آمین۔
’’ادارہ محدث‘‘ کے باہمی تعاون سے کراچی کے ایک معروف ادارہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر بھی اس حوالے سے عامۃ الناس کے استفادہ کے لئے ایک ایسے سوفٹ وئیر کی بنیاد رکھنا چاہ رہا ہے
جس میں اردو زبان میںاہل السنۃ والجماعۃ کی تفاسیر، کتب حدیث، عقائد، مسائل سمیت دیگر اہم موضوعات پر کتب شامل ہوں،
سرچ، تخریج، سمیت ضرورت کی تمام سہولیات میسر ہوں
جو بآسانی کمپیوٹر، موبائل اور دیگر ایپلیکیشنز پر چل سکتا ہو
مستفیدین کے لئے انتہائی آسان ہو

اس حوالے آپ اپنی رائےاورتجاویز جناب شیخ عثمان صفدر(مدیر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر) ، جناب شیخ انس نضر صاحب، یا بندہ ناچیز کو بذریعہ ای میل یا ذاتی پیغام کے بھیج سکتے ہیں۔
جزاکم اللہ احسن الجزا
عبد الحمید صغیر
المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر(شعبہ کمپیوٹر(
 
Top