• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مکمل صحیح بخاری اردو ترجمہ و تشریح جلد ٢ - حدیث نمبر٨١٤ تا ١٦٥٤

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بسم الله الرحمن الرحيم

صحیح بخاری جلد 2

کتاب کا نام : صحیح بخاری شریف
مترجم: حضرت مولانا علامہ محمد داؤد راز رحمہ الله
ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند


فہرست مضامین

کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)
نماز میں کپڑوں میں گرہ لگانا
نمازی بالوں کو نہ سمیٹے
نماز میں کپڑا نہ سمیٹنا چاہئے
سجدہ میں تسبیح اور دعا کرنا
دونوں سجدوں کے درمیان ٹھہرنا
نمازی سجدے میں اپنے بازو نہ بچھائے
نماز کی طاق رکعت میں تھوڑی دیر بیٹھے
رکعت سے اٹھتے وقت زمین کا سہارا لینا
جب دو رکعت پڑھ کر اٹھے تو تکبیر کہے
تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ
جو تشہد اول کو واجب نہ جانے
پہلے قعدہ میں تشہد پڑھنا
آخری قعدہ میں تشہد پڑھنا
سلام پھیرنے سے پہلے کی دعاؤں کا بیان
تشہد کے بعد کی دعاؤں کا بیان
اگر نماز میں پیشانی یا ناک کو مٹی لگ جائے
سلام پھیرنے کا بیان
امام کے بعد مقتدی کا سلام پھیرنا
امام کو سلام کرنے کی ضرورت نہیں
نماز کے بعد ذکر الٰہی کرنا
امام سلام کے بعد لوگوں کی طرف منہ کر لے
سلام کے بعد امام اسی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
اگر امام لوگوں کو نماز پڑھا کر۔۔۔
نماز پڑھ کر دائیں یا بائیں دونوں طرف۔۔۔
لہسن، پیاز وغیرہ کے متعلق احادیث
بچوں کے لئے وضو اور غسل
عورتوں کا رات اور صبح کے وقت مساجد میں آنا
لوگوں کا نماز کے بعد امام کے اٹھنے کا انتظار کرنا
عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز پڑھنا
صبح کی نماز کے بعد عورتوں کا جلدی جانا
عورت مسجد جانے کے لئے خاوند سے اجازت لے
عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز پڑھنا

کتاب الجمعہ
جمعہ کی نماز فرض ہے

جمعہ کے دن نہانے کی فضیلت
جمعہ کے دن خوشبو لگانا
جمعہ کی نماز کو جانے کی فضیلت
باب :۔۔۔
نماز جمعہ کے لئے بالوں میں تیل کا استعمال
جمعہ کے دن عمدہ کپڑے پہننا
جمعہ کے دن مسواک کرنا
دوسرے کی مسواک استعمال کرنا
جمعہ کے دن نماز فجر میں کون سی سورت پڑھے
گاؤں اور شہر دونوں جگہ جمعہ درست ہے
جن کے لئے نماز جمعہ معاف ہے
باب :۔۔۔
بارش ہو رہی ہو تو نماز جمعہ واجب نہیں
جمعہ کے لئے کتنی دور والوں کو آنا چاہئے
جمعہ کا وقت کب شروع ہوگا
جمعہ جب سخت گرمی میں آپڑے
جمعہ کی نماز کے لئے چلنے کا بیان
نماز جمعہ کے دن جہاں دو آدمی بیٹھے ہوں۔۔۔
کسی مسلمان کو اس کی جگہ سے اٹھانا۔۔
جمعہ کے دن اذان کا بیان
جمعہ کے لئے ایک موذن مقرر کرنا
امام منبر پر بیٹھے اذان کا جواب دے
جمعہ کی اذان ختم ہونے تک امام منبر پر رہے
جمعہ کی اذان خطبہ کے وقت دینا
خطبہ منبر پر پڑھنا
خطبہ کھڑے ہو کر پڑھنا
امام خطبہ دے تو لوگ امام کی طرف رخ کریں
خطبہ میں حمد و ثنا کے بعد امابعد کہنا
جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے بیچ میں بیٹھنا
خطبہ کان لگا کر سننا
امام خطبہ کی حالت میں کسی کو دو رکعت۔۔۔
دوران خطبہ دو رکعت پڑھنا
خطبہ میں دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا
جمعہ کے خطبہ میں بارش کی دعا کرنا
خطبہ کے وقت چپ رہنا
جمعہ کے دن قبولیت دعا کی ساعت
اگر جمعہ کی نماز میں کچھ لوگ چلے جائیں
جمعہ کے پہلے اور بعد کی سنتوں کا بیان
سورۃ جمعہ میں فرمان باری کا بیان
جمعہ کی نماز کے بعد سونا

کتاب الخوف
خوف کی نماز کا بیان

خوف کی نماز پیدل و سوار پڑھنا
نماز خوف میں نمازی ایک دوسرے کی۔۔۔
جب فتح کے امکانات روشن ہوں۔۔۔
جو دشمن کے پیچھے یا دشمن اس کے۔۔۔
حملہ سے پہلے نمازفجراندھیرے میں پڑھنا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب العیدین
عیدوں کا بیان، زیب و زینت کرنا

عید کے دن برچھیوں اور ڈھالوں سے کھیلنا
عید کے دن پہلی سنت کیا ہے؟
عید الفطر میں نماز سے پہلے کھانا
بقرہ عید کے دن کھانا
عیدگاہ میں منبر نہ لے جانا
نماز عید خطبہ سے پہلے اذان اور اقامت۔۔۔
عید میں نماز کے بعد خطبہ پڑھنا
عید کے دن اور حرم کے اندر ہتھیار باندھنا
عید کی نماز کے لئے سویرے جانا
ایام تشریق میں عمل کی فضیلت کا بیان
تکبیر منٰی کے دنوں میں۔۔۔
برچھی کا سترہ بنانا
امام کے آگے عید کے دن نیزہ لے کر چلنا
عورتوں اور حیض والیوں کا عیدگاہ جانا
بچوں کا عیدگاہ جانا
امام خطبہ عید میں لوگوں کی طرف منہ۔۔۔
عیدگاہ میں نشان لگانا
عید کے دن عورتوں کو نصیحت کرنا
عید کے دن اگر کسی عورت کے پاس دوپٹہ نہ ہو
حائضہ عورتیں نماز سےالگ رہیں
عیدگاہ میں نحر اور ذبح کرنا
عید کے خطبہ میں امام کا باتیں کرنا
عیدگاہ میں آمدورفت کے راستے مختلف ہوں
اگر جماعت سے عید کی نماز نہ ملے
عیدگاہ میں نماز سے پہلے نفل پڑھنا


کتاب الوتر
وتر کا بیان

وتر کےاوقات کا بیان
وتر کے لئےگھر والوں کو جگانا
نماز وتر تمام نمازوں کے بعد پڑھی جائے
وتر سواری پر پڑھنا
نماز وتر سفر میں پڑھنا
قنوت رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد

کتاب استسقاء
پانی کی نماز کے لئے جنگل میں نکلنا

قریش کے کافروں پر بددعا کرنا
قحط میں امام سے پانی کی دعا کا کہنا
استسقاء میں چادر الٹنا
اللہ قحط بھیج کر انتقام لیتا ہے
جامع مسجد میں بارش کی دعا
جمعہ کا خطبہ پڑھتے وقت۔۔۔
منبر پر پانی کے لئے دعا کرنا
پانی کی دعا کرنے میں نماز جمعہ۔۔۔
جب بارش کی کثرت سے راستے بند ہو جائیں
مسجد میں پانی کی دعا۔۔۔
جب لوگ دعاءے استسقاء کی درخواست کریں تو۔۔۔
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن مسجد ہی میں پانی کی دعا کی تو چادر نہیں الٹائی
جب مشرکین دعاءے استسقاء کی درخواست کریں تو۔۔۔
جب بارش حد سے زیادہ ہو۔۔۔
استسقاء میں کھڑے ہو کر خطبہ میں دعا
استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرات
استسقاء میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں۔۔۔
نماز استسقاء دو رکعت ہیں
عیدگاہ میں بارش کی دعا کرنا
استسقاء میں قبلہ کی طرف منہ کرنا
امام کے ساتھ لوگوں کا بھی ہاتھ اٹھانا
امام کا استسقاء میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا
بارش برستے وقت کیا کہے
اس شخص کے بارے میں جو بارش میں کھڑا رہا۔۔۔
جب ہوا چلتی
فرمان مبارک کہ پروا ہوا کے ذریعہ مدد۔۔۔
زلزلہ اور قیامت کی نشانیاں
آیت وتجعلون رزقکم انکم تکذبون کی تفسیر
اللہ تعالٰی کے سوا کسی کو نہیں معلوم بارش۔۔۔

کتاب الکسوف
سورج گرہن کی نماز کا بیان

سورج گرہن میں صدقہ خیرات کرنا
گرہن میں نماز کے لئے پکارنا
گرہن کی نماز میں امام کا خطبہ پڑھنا
کسوف اور خسوف دونوں کہہ سکتے ہیں
اللہ اپنے بندوں کوگرہن سے ڈراتا ہے
سورج گرہن میں عذاب قبر سے پناہ مانگنا
گرہن کی نماز میں لمبا سجدہ کرنا
سورج گرہن کی نماز جماعت کے ساتھ۔۔۔
سورج گرہن میں عورتوں کا مردوں کے ساتھ۔۔۔
سورج گرہن میں غلام آزاد کرنا
کسوف کی نماز مسجد میں پڑھنی چاہئے
سورج گرہن کسی کے پیدا ہونے یا مرنے۔۔۔
سورج گرہن میں اللہ کو یاد کرنا
سورج گرہن میں دعا کرنا
گرہن کے خطبہ میں امام کا اما بعد کہنا
چاند گرہن کی نماز پڑھنا
امام گرہن کی نماز میں پہلی رکعت لمبی۔۔
گرہن کی نماز میں پہلی رکعت کا لمبا کرنا
گرہن کی نماز میں بلند آواز سے قرات کرنا

کتاب سجود القرآن
سجدہ تلاوت کا بیان

سورۃ الم تنزیل میں سجدہ کرنا
سورۃ ص میں سجدہ کرنا
سورۃ نجم میں سجدہ کا بیان
مسلمانوں کا مشرکوں کے ساتھ سجدہ کرنا
سجدہ کی آیت پڑھ کرسجدہ نہ کرنا
سورہ اذالسلماء النشقت میں سجدہ کرنا
سننے والا اسی وقت سجدہ کرے
امام جب سجدہ کی آیت پڑھے
اللہ نے سجدہ تلاوت کو واجب نہیں کیا
جس نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی۔۔
جو ہجوم کی وجہ سے سجدہ تلاوت کی جگہ نہ پائے

کتاب تقصیر الصلوۃ
نماز میں قصر کرنے کا بیان

منیٰ میں نماز قصر کرنے کا بیان
حج کے موقعہ پر قیام
نماز کتنی مسافت میں قصر کرنی چاہیے
جب آدمی سفر کی نیت سے اپنی بستی۔۔۔
مغرب کی نماز سفر میں بھی تین رکعت۔۔۔
نفل نماز سواری پر، اگر چہ سواری کا رخ۔۔۔
سواری پر اشارے سے نماز پڑھنا
فرض نماز کے لیے سواری سے اترنا
نفل نماز سواری پر بیٹھے ہوئے ادا کرنا
سفرمیں جس نے سنتوں کو نہیں پڑھا
فرض نمازوں کے بعد اور اول۔۔۔
سفر میں مغرب اور عشاء ایک ساتھ ملانا۔۔۔
جب مغرب اور عشاء ملا کر پڑھے۔۔۔
مسافر جب سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ۔۔۔
سفر اگر سورج ڈھلنے کے بعد شروع ہو۔۔۔
نماز بیٹھ کر پڑھنے کا بیان
بیٹھ کر اشاروں سے نماز پڑھنا
بیٹھ کر بھی نماز پڑھنے کی طاقت نہ۔۔۔
نماز بیٹھ کر شروع کی پھر نماز میں وہ تندرست۔۔۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب التہجد
رات میں تہجد پڑھنا

رات کی نماز کی فضیلت
رات کی نمازوں میں لمبے سجدے کرنا
مریض بیماری میں تہجد ترک سکتا ہے
نماز اور نوافل پڑھنے کے لیے ترغیب
نمازمیں اتنا قیام کہ پاؤں کا سوجنا
جو شخص سحر کے وقت سو گیا
جو سحری کھانے کے بعد صبح کی نماز۔۔۔
رات کے قیام میں نماز کولمبا کرنا
رات کی نماز کی کیفیت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز رات میں۔۔۔
جب آدمی رات کو نماز نہ پڑھے۔۔۔
جو شخص سوتا رہے نماز نہ پڑھے۔۔۔
آخر رات میں دعا اور نماز کا بیان
جو شخص رات کے شروع میں سو جائے۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رمضان۔۔۔
دن، رات باوضو رہنے کی فضیلت
عبادت میں بہت سختی اٹھانا مکروہ ہے
جو شخص رات کو عبادت کیا کرتا تھا۔۔۔
جس شخص کی رات کو آنکھ کھلے۔۔۔
فجر کی سنتوں کو ہمیشہ پڑھنا
فجر کی سنتیں پڑھ کر داہنی کروٹ پر لیٹ جا نا
فجر کی سنتیں پڑھ کر باتیں کرنا اور نہ لیٹنا
نفل نمازیں دو دو رکعتیں کر کے پڑھنا
فجر کی سنتوں کے بعد باتیں کرنا
فجر کی سنت کی دو رکعتیں ہمیشہ لازم کر لینا
فجر کی سنتوں میں قرات کیسی کرے؟
فرضوں کے بعد سنت کا بیان
جس نے فرض کے بعد سنت نماز نہیں پڑھی
سفر میں چاشت کی نماز پڑھنا
چاشت کی نماز پڑھنا۔۔۔
چاشت کی نماز اپنے شہر میں پڑھے
ظہر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھنا
مغرب سے پہلے سنت پڑھنا
نفل نمازیں جماعت سے پڑھنا
گھر میں نفل نماز پڑھنا

کتاب فضل الصلوۃ فی مکۃ والمدینۃ
مکہ اور مدینہ کی مساجد میں نماز

مسجد قباء کی فضیلت
جو مسجد قباء میں ہرہفتہ حاضر ہوا
مسجد قباء آنا سواری پراور پیدل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرشریف۔۔۔
بیت المقدس کی مسجد کا بیان

کتاب العمل فی الصلوۃ
نماز میں ہاتھ سے نماز کا کوئی کام کرنا

نماز میں بات کرنا منع ہے
نماز میں سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا
نماز میں نام لے کر دعا یا بددعا کرنا۔۔۔
تالی بجانا یعنی ہاتھ پر ہاتھ مارنا۔۔۔
جو نماز میں الٹے پاؤں پیچھے سرک جائے۔۔۔
کوئی نماز پڑھ رہا ہواوراس کی ماں بلائے۔۔۔
نماز میں کنکری اٹھانا کیساہے؟
نماز میں سجدہ کے لیے کپڑا بچھانا۔۔۔
نماز میں کون کون سے کام درست ہیں؟
اگر آدمی نماز میں ہو اور اس کا جانور بھاگ پڑے
نماز میں تھوکنا اور پھونک مارنا۔۔۔
اگر کوئی مرد مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے۔۔۔
اگرنماز ی سے کوئی کہے کہ آگے بڑھ۔۔۔
نماز میں سلام کا جواب ( زبان سے ) نہ دے
نماز میں کوئی حادثہ پیش آئے تو ہاتھ اٹھا۔۔۔
نماز میں کمرپر ہاتھ رکھنا کیسا ہے؟
نماز میں کسی بات کا فکر کرے۔۔۔

کتاب السہو
اگر چار رکعت نماز میں پہلا قعدہ نہ کرے۔۔۔

اگر کسی نے پانچ رکعت نماز پڑھ لی۔۔۔
دو رکعتیں یا تین رکعتیں پڑھ کر سلام پھیردے۔۔۔
سہو کے سجدوں کے بعد پھر تشہد نہ پڑھے
سہو کے سجدوں میں تکبیر کہنا
اگر کسی نمازی کو یہ یاد نہ رہے کہ۔۔۔
سجدہ سہو فرض اور نفل دونوں نمازوں۔۔۔
اگر نمازی سے کوئی بات کرے۔۔۔
نماز میں اشارہ کرنا

کتاب الجنائز
جس شخص کا آخری کلام۔۔۔

جنازہ میں شریک ہونے کاحکم
میت کو جب کفن میں لپیٹا۔۔۔
آدمی اپنی ذات سے موت کی خبر۔۔۔
جنازہ تیار ہو تو لوگوں کو خبر دینا
جس کی کوئی اولاد مرجائے۔۔۔
کسی مرد کا عورت سے قبر کے پاس۔۔۔
میت کو پانی اور بیری کے پتوں سے۔۔۔
میت کو طاق مرتبہ غسل دینا مستحب ہے
غسل میت کی دائیں طرف سے۔۔۔
پہلے میت کے اعضاء وضو کو دھویا جائے
عورت کو مرد کے ازار کا کفن۔۔۔
میت کے غسل میں کافور کا۔۔۔
میت عورت ہو تو غسل کے وقت۔۔۔
میت پر کپڑا کیونکر لپیٹنا چا ہیے
کیا عورت میت کے بال تین لٹوں۔۔۔
عورت کے بالوں کی تین لٹیں بنا کر۔۔۔
کفن کے لیے سفید کپڑے ہونے مناسب ہیں
دو کپڑوں میں کفن دینا
میت کو خوشبو لگانا
محرم کو کیونکر کفن دیا جائے
قمیص میں کفن دینا۔۔۔
بغیر قمیص کے کفن دینا
عمامہ کے بغیر کفن دینے کا بیان
کفن کی تیاری میت کے سارے مال۔۔۔
اگر میت کے پاس ایک ہی کپڑا نکلے
جب کفن کا کپڑا چھوٹا ہو کہ سر اور پاؤں۔۔۔
جس نےاپنا کفن خود ہی تیار رکھا۔۔۔
عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا کیسا ہے؟
عورت کا اپنے خاوند کے سوا سوگ۔۔۔
قبروں کی زیارت کرنا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان
میت پر نوحہ کرنا مکروہ ہے
باب : ...
گریبان چاک کرنے والے ہم میں سے نہیں ہیں
وفات پر افسوس کرنا
غمی کے وقت سرمنڈوانے کی ممانعت
رخسار پیٹنے والے ہم میں سے نہیں ہیں
مصیبت کے وقت واویلا کرنے۔۔۔
جو مصیبت کے وقت ایسا بیٹھے کہ۔۔۔
جو شخص مصیبت کے وقت اپنا رنج ظاہر نہ کرے
صبر وہی ہے جو مصیبت آتے ہی کیا جائے
فرمان مبارک اے ابراھیم! ہم تمہاری جدائی پر۔۔۔
مریض کے پاس رونا کیسا ہے؟
نوحہ وبکا سے منع کرنااورجھڑکنا
جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوجانا۔
اگر کوئی جنازہ دیکھ کر کھڑا ہو جائے۔۔۔
جو شخص جنازہ کے ساتھ ہو۔۔۔
جو یہودی کا جنازہ دیکھ کر کھڑا ہوگیا
عورتیں نہیں بلکہ مرد ہی جنازے کو اٹھائیں
جنازے کو جلد لے چلنا
نیک میت کا کہنا کہ مجھے آگے بڑھائے چلو
امام کے پیچھے جنازہ کی نماز۔۔۔
جنازہ کی نماز میں صفیں باندھنا
جنازے کی نماز میں بچے بھی مردوں۔۔۔
جنازے پر نماز کا مشروع ہونا
جنازہ کے ساتھ جانے کی فضیلت
جو شخص دفن ہونے تک ٹھہرا رہے
بڑوں کے ساتھ بچوں کا بھی نماز جنازہ۔۔۔
نماز جنازہ عیدگاہ میں اور مسجد میں۔۔۔
قبر پر مسجد بنانا مکروہ ہے
اگر عورت کا نفاس کی حالت میں انتقال۔۔۔
عورت اور مرد کی نماز جنازہ۔۔۔
نماز میں چار تکبیریں کہنا
نماز جنازہ میں سورئہ فاتحہ پڑھنا
مردہ کو دفن کرنے کے بعد قبر پر۔۔۔
مردہ لوٹ کر جانے والوں کے جوتوں۔۔۔
جو شخص ارض مقدس دفن ہونے کا آرزو مند۔۔۔
رات میں دفن کرنا کیسا ہے؟
قبروں پر مسجد تعمیر کرنا کیسا ہے؟
عورت کی قبر میں کون اترے؟
شہید کی نماز جنازہ پڑھیں یا نہیں؟
دو یاتین آدمیوں کو ایک قبر میں دفن کرنا
اس شخص کی دلیل جو شہداء کا غسل۔۔۔
بغلی قبر میں کون آگے رکھا جائے
اذخر اور سوکھی گھاس قبر میں بچھانا
میت کو کسی خاص وجہ سے قبر یا لحد۔۔۔
بغلی یا صندوقی قبر بنانا
ایک بچہ اسلام لایا پھر اس کا انتقال۔۔۔
جب مشرک موت کے وقت لا الٰہ الا اللہ۔۔۔
قبر پر کھجور کی ڈالیاں لگانا
قبر کے پاس عالم کا بیٹھنا۔۔۔
جو شخص خود کشی کرے۔۔۔
منافقوں پر نماز جنازہ پڑھنا۔۔۔
لوگوں کی زبان پر میت کی تعریف۔۔۔
عذاب قبر کا بیان
قبر کے عذاب سے پناہ مانگنا
غیبت اور پیشاب کی آلودگی سے قبر۔۔۔
مردے کو دونوں وقت صبح اور شام۔۔۔
میت کا چارپائی پر بات کرنا
مسلمانوں کی نابالغ اولاد کہاں رہے گی؟
مشرکین کی نابالغ اولاد کا بیان
باب : ۔۔۔
پیر کے دن مرنے کی فضیلت کا بیان
ناگہانی موت کا بیان
نبی کریم اور صحابہ کی قبروں کا بیان
مردوں کو برا کہنے کی ممانعت ہے
برے مردوں کی برائی بیان کرنا درست ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب الزکوۃ
زکوٰۃ دینا فرض ہے

زکوٰۃ دینے پر بیعت کرنا۔۔۔
زکوٰۃ نہ ادا کرنے والے کا گناہ۔۔۔
جس مال کی زکوٰۃ دے دی جائے۔۔۔
اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے۔۔۔
صدقہ میں ریاکاری کرنا۔۔۔
اللہ پاک چوری کے مال میں سے خیرات۔۔۔
حلال کمائی میں سے خیرات قبول ہوتی ہے
صدقہ اس زمانے سے پہلے کہ اس کا۔۔۔
اس بارے میں کہ جہنم کی آگ سے بچو۔۔۔
تندرستی اور مال کی خواہش کے زمانہ۔۔۔
باب :۔۔۔
سب کے سامنے صدقہ کرنا جائز ہے۔۔۔
چھپ کر خیرات کرنا افضل ہے
اگر لاعلمی میں کسی نے مالدار کو۔۔۔
اگر باپ ناواقفی سے اپنے بیٹے کو خیرات۔۔۔
خیرات داہنے ہاتھ سے دینی بہتر ہے
جس نے اپنے خدمت گار کو صدقہ۔۔۔
صدقہ وہی بہتر ہے جس کے بعد بھی آدمی۔۔۔
جودے کر احسان جتائے۔۔۔
خیرات کرنے میں جلدی کرنا چاہیے۔
لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلانا۔۔۔
جہاں تک ہوسکے خیرات کرنا
صدقہ سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں
جس نے شرک کی حالت میں صدقہ۔۔۔
خادم نوکر کا ثواب۔۔۔
عورت کا ثواب جب وہ اپنے شوہر کی چیز۔۔۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان مبارک
صدقہ دینے والے کی اور بخیل۔۔۔
محنت اور سوداگری کے مال میں سے خیرات۔۔۔
ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے
زکوٰۃ یا صدقہ میں کتنا مال دینا درست ہے؟
چاندی کی زکوٰۃ کا بیان
زکوٰۃ میں اسباب کا لینا
زکوٰۃ لیتے وقت جو مال جدا جدا۔۔۔
اگر دو آدمی ساجھی ہوں تو زکوٰۃ کا خرچہ۔۔۔
اونٹوں کی زکوٰۃ کا بیان
جس کے پاس اتنے اونٹ ہوں کہ زکوٰۃ۔۔۔
بکریوں کی زکوٰۃ کا بیان
زکوٰۃ میں بوڑھا یا عیب دار یا نر جانور نہ۔۔۔
بکری کا بچہ زکوٰۃ میں لینا
زکوٰۃ میں لوگوں کے عمدہ اور چھٹے۔۔۔
پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں
گائے بیل کی زکوٰۃ کا بیان
اپنے رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا
مسلمان پر اس کے گھوڑوں کی زکوٰۃ۔۔۔
مسلمان کو اپنے غلام ( لونڈی ) کی زکوٰۃ۔۔۔
یتیموں پر صدقہ کرنا بڑا ثواب ہے
عورت کا خود اپنے شوہر کو یا اپنی۔۔۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان
سوال سے بچنے کا بیان
اگر اللہ پاک کسی کو بن مانگے۔۔۔
اگر کوئی شخص اپنی دولت بڑھانے۔۔۔
( سورہ بقرہ میں ) اللہ تعالیٰ کا ارشاد
کھجور کا درختوں پر اندازہ کرلینا درست ہے
اس زمین کی پیداوار سے دسواں حصہ لینا۔۔۔
پانچ وسق سے کم میں زکوٰۃ فرض نہیں
کھجور کے پھل توڑنے کے وقت زکوٰۃ لی جائے
جو اپنا میوہ یا کھجور کا درخت۔۔۔
کیا آدمی اپنی چیز کو جو صدقہ۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کی۔۔۔
جب صدقہ محتاج کی ملک ہوجائے
مالداروں سے زکوٰۃ وصول کی جائے۔۔۔
امام ( حاکم ) کی طرف سے زکوٰۃ دینے۔۔۔
جو مال سمندر سے نکالا جائے
رکاز میں پانچواں حصہ واجب ہے
زکوٰۃ کے تحصیلداروں کو بھی زکوٰۃ۔۔۔
زکوٰۃ کے اونٹوں سے مسافر لوگ کام۔۔۔
زکوٰۃ کے اونٹوں پر حاکم کا اپنے ہاتھ۔۔۔
صدقہ فطر کا فرض ہونا
صدقہ فطر کا مسلمانوں پر یہاں تک۔۔۔
صدقہ فطر میں اگر جو دے تو ایک صاع۔۔۔
گیہوں یا دو سرا اناج بھی صدقہ فطر۔۔۔
صدقہ فطر میں کھجور بھی ایک صاع۔۔۔
صدقہ فطر میں منقیٰ بھی ایک صاع۔۔۔
صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا کرنا
صدقہ فطر، آزاد اور غلام پر واجب ہونا
صدقہ فطر بڑوں اور چھوٹوں پر واجب ہے

کتاب الحج
حج کی فرضیت اور فضیلت

اللہ تعالٰی کا فرمان مبارک
پالان پر سوار ہوکر حج کرنا
حج مبرور کی فضلیت کا بیان
حج اور عمرہ کی میقاتوں کا بیان
توشہ ساتھ لے لو اور بہتر توشہ تقویٰ ہے
مکہ والے حج اور عمرے کا احرام۔۔۔
مدینہ والوں کا میقات۔۔۔
شام کے لوگوں کے احرام باندھنے۔۔۔
نجدو الوں کے لئے احرام باندھنے۔۔۔
جو لوگ میقات کے ادھر رہتے ہوں۔۔۔
یمن والوں کے احرام باندھنے کی جگہ۔۔۔
عراق والوں کے احرام باندھنے کی جگہ۔۔۔
ذوالحلیفہ میں احرام باندھتے وقت نماز پڑھنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ۔۔۔
فرمان مبارک کہ وادی عقیق مبارک وادی۔۔۔
اگر کپڑوں پر خلوق لگی ہو تو۔۔۔
احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانا
بالوں کو جما کر باندھنا
ذوالحلیفہ کی مسجد کے پاس۔۔۔
محرم کو کونسے کپڑے پہننا درست نہیں
حج کے لیے سوار ہونا یا سواری۔۔۔
محرم چادریں او رتہبند۔۔۔
ذوالحلیفہ میں صبح تک ٹھہرنا
لبیک بلند آواز سے کہنا
تلبیہ کا بیان
احرام باندھتے وقت جب جانور پر سوار۔۔۔
جب سواری سیدھی لے کر کھڑی۔۔۔
قبلہ رخ ہوکر احرام باندھتے ہوئے لبیک پکارنا
نالے میں اترتے وقت لبیک کہے
حیض والی اور نفاس والی عورتیں کس طرح۔۔۔
جس نے احرام میں یہ نیت کی جو۔۔۔
اللہ پاک کا سورہ بقرہ میں یہ فرمانا کہ
حج میں تمتع، قران اور افراد کا بیان۔۔۔
اگر کوئی لبیک میں حج کا نام لے
حج تمتع کاجاری ہونا
اللہ تعالیٰ کا سورہ بقرہ میں فرمان
مکہ میں داخل ہوتے وقت غسل کرنا
مکہ میں رات اور دن میں داخل ہونا
مکہ میں کدھر سے داخل ہو
مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے
فضائل مکہ اور کعبہ کی بناءکا بیان
حرم کی زمین کی فضیلت۔۔۔
مکہ شریف کے گھر مکان میراث۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے سورہ ابراہیم میں فرمایا
اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ میں فرمایا
کعبہ پر غلاف چڑھانا
کعبہ کے گرانے کا بیان
حجراسود کا بیان
کعبہ کا دروازہ اندر سے بند کرلینا۔۔۔
کعبہ کے اندر نماز پڑھنا
جو کعبہ میں داخل نہ ہو
جس نے کعبہ کے چاروں کونوں میں تکبیر کہی
رمل کی ابتدا کیسے ہوئی؟
جب کوئی مکہ میں آئے تو پہلے۔۔۔
حج اور عمرہ میں رمل کرنے کا بیان
حجر اسود کو چھڑی سے چھونا اور چومنا
جس نے صرف دونوں ارکان یمانی۔۔۔
حجر اسود کو بوسہ دینا
حجر اسود کے سامنے پہنچ کر۔۔۔
حجر اسود کے سامنے آ کر تکبیر کہنا
جو شخص مکہ میں آئے تو اپنے گھر۔۔۔
عورتیں بھی مردوں کے ساتھ طواف کریں
طواف میں باتیں کرنا
بیت اللہ کا طواف کوئی ننگا آدمی نہیں۔۔۔
جب طواف میں کسی کو باندھا دیکھے۔۔۔
اگر طواف کرتے کرتے بیچ میں ٹھہر جائے
طواف کے ساتھ چکروں کے بعد دو رکعتیں
جو پہلے طواف یعنی طواف قدوم۔۔۔
جس نے طواف کی دو رکعتیں مسجد الحرام۔۔۔
جس نے طواف کی دورکعتیں مقام ابراہیم۔۔۔
صبح اور عصر کے بعد طواف کرنا
مریض آدمی سوار ہو کر طواف کرسکتا ہے
حاجیوں کو پانی پلانا
زمزم کا بیان
قران کرنے والا ایک طواف کرے یا دو کرے
( کعبہ کا ) طواف وضو کرکے کرنا
صفا اور مروہ کی سعی واجب ہے۔۔۔
صفااور مروہ کے درمیان کس طرح دوڑے
حیض والی عورت بیت اللہ کے طواف۔۔۔
جو شخص مکہ میں رہتا ہو وہ منیٰ کو جاتے۔۔۔
آٹھویں ذی الحجہ کو نماز ظہر کہاں پڑھی جائے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : کپڑوں میں گرہ لگانا اور باندھنا کیسا ہے اور جو شخص شرمگاہ کے کھل جانے کے خوف سے کپڑے کو جسم سے لپیٹ لے تو کیا حکم ہے۔

حدیث نمبر : 814
حدثنا محمد بن كثير، قال أخبرنا سفيان، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد، قال كان الناس يصلون مع النبي صلى الله عليه وسلم وهم عاقدو أزرهم من الصغر على رقابهم فقيل للنساء لا ترفعن رءوسكن حتى يستوي الرجال جلوسا‏.‏
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں سفیان نے ابو حازم سلمہ بن دینار کے واسطے سے خبر دی، انہوں نے سہل بن سعد سے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تہمد چھوٹے ہونے کی وجہ سے انہیں گردنوں سے باندھ کر نماز پڑھتے تھے اور عورتوں سے کہہ دیا گیا تھا کہ جب تک مرد اچھّی طرح بیٹھ نہ جائیں تم اپنے سروں کو ( سجدہ سے ) نہ اٹھاؤ۔

تشریح : اسلام کا ابتدائی دور تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ہر طرح تنگیوں کا شکار تھے۔ بعض لوگوں کے پاس تن پوشی کے لیے صرف ایک ہی تہ بند ہوتا تھا۔ بعض دفعہ وہ بھی ناکافی ہوتا اس لیے عورتوں کو جو جماعت میں شرکت کرتی تھیں یہ حکم دیا گیا۔ اس سے غرض یہ تھی کہ عورتوں کی نگاہ مردوں کے ستر پر نہ پڑے۔ ایسی تنگ حالت میں بھی عورتوں کا نماز با جماعت میں پردہ کے ساتھ شرکت کرنا زمانہ نبوی میں معمول تھا یہی مسئلہ آج بھی ہے اللہ نیک سمجھ دے اور عمل خیر کی ہر مسلمان کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : اس بارے میں کہ نمازی ( سجدے میں ) بالوں کو نہ سمیٹے

حدیث نمبر : 815
حدثنا أبو النعمان، قال حدثنا حماد ـ وهو ابن زيد ـ عن عمرو بن دينار، عن طاوس، عن ابن عباس، قال أمر النبي صلى الله عليه وسلم أن يسجد على سبعة أعظم، ولا يكف ثوبه ولا شعره‏.‏
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے عمرو بن دینار سے بیان کیا، انہوں نے طاؤس سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، آپ نے فرمایاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم تھا کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کریں اور بال اور کپڑے نہ سمیٹیں۔

تشریح : شارحین لکھتے ہیں ومناسبۃ ھذہ الترجمۃ لاحکام السجود من جھۃ ان الشعر یسجد مع الراس اذا لم یکف او یلف یعنی باب اور حدیث میں مطابقت یہ ہے کہ جب بالوں کو لپیٹا نہ جاے تو وہ بھی سر کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں جیسے دوسری روایت میں ہے سنن ابو داؤد میں مرفوعاً روایت ہے کہ بالوں کے جوڑے پر شیطان بیٹھ جاتا ہے سات اعضاءجن کا سجدہ میں زمین پر لگنا فرض ہے۔ ان کا تفصیلی بیان تیسرے پارے میں گزر چکا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : اس بیان میں کہ نماز میں کپڑا نہ سمیٹنا چاہیے

حدیث نمبر : 816
حدثنا موسى بن إسماعيل، قال حدثنا أبو عوانة، عن عمرو، عن طاوس، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ أمرت أن أسجد على سبعة، لا أكف شعرا ولا ثوبا‏"‏‏. ‏
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعوانہ وضاح نے، عمرو بن دینار سے بیان کیا، انہوں نے طاؤس سے، انہوں نے حضرت ابن عباس سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ نے فرمایا مجھے سات ہڈیوں پر اس طرح سجدہ کا حکم ہوا ہے کہ نہ بال سمیٹوں اور نہ کپڑے۔

تشریح : مطلب یہ ہے کہ نماز پورے انہماک اور استغراق کے ساتھ پڑھی جاے۔ سر کے بال اگر اتنے بڑے ہیں کہ سجدہ کے وقت زمین پر پڑجائیں یا نماز پڑھتے وقت کپڑے گرد آلود ہو جائیں تو کپڑے اور بالوں کو گرد وغبار سے بچانے کے لیے سمیٹنا نہ چاہیے کہ یہ نماز میں خشوع اور استغراق کے خلاف ہے۔ اور نماز کی اصل روح خشوع حضوع ہی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ہے “الذین ھم فی صلاتہم خاشعون” یعنی مومن وہ ہیں جو خشوع کے ساتھ دل لگا کر نماز پڑھتے ہیں دوسری آیت حافظوا علی الصلوٰت والصلٰوۃالوسطی وقوموا للہ قانتین” کا بھی یہی تقاضا ہے یعنی نمازوں کی حفاظت کرو خاص طور پر درمیان والی نمازکی اور اللہ کے لیے فرمانبردار بندے بن کر کھڑے ہو جاؤ۔ یہاں بھی قنوت سے خشوع وخضوع ہی مراد ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : سجدہ میں تسبیح اور دعا کا بیان

حدیث نمبر : 817
حدثنا مسدد، قال حدثنا يحيى، عن سفيان، قال حدثني منصور، عن مسلم، عن مسروق، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أنها قالت كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول في ركوعه وسجوده ‏"‏ سبحانك اللهم ربنا وبحمدك، اللهم اغفر لي ‏"‏ يتأول القرآن‏.‏
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعیدقطان نے، سفیان ثوری سے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے منصور بن معتمر نے مسلم بن صبیح سے بیان کیا، انہوں نے مسروق سے، ان سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ اور رکوع میں اکثر یہ پڑھا کرتے تھے۔ سُبحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمدِکَ اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی ( اس دعا کو پڑھ کر ) آپ قرآن کے حکم پر عمل کرتے تھے۔

تشریح : سورۃ اِذَاجَآئَ نَصرُ اللّٰہِ میں ہے فَسَبِّح بِحَمدِرَبِّکَ وَاستَغفِرہُ ( اپنے رب کی پاکی بیان کر اور اس سے بخشش مانگ ) اس حکم کی روشنی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں مذکورہ دعا پڑھا کرتے تھے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ یا اللہ میں تیری حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتا ہوں اے اللہ تو مجھ کو بخش دے۔ اس دعا میں تسبیح اور تحمید اور استغفار تینوں موجود ہیں اس لیے رکوع اور سجدہ میں اس کا پڑھنا افضل ہے علاوہ ازیں رکوع میں سُبحَانَ رَبیِّ العَظِیم اور سجدہ میں سُبحَانَ رَبیِّ الاَعلٰی مسنونہ دعائیں بھی آیات قرآنیہ ہی کی تعمیل ہیں جیسا کہ مختلف آیات میں حکم ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ سورہ اِذَا جَآئَ نَصرُ اللّٰہِ کے نزول کے بعد آپ ہمیشہ رکوع وسجود میں اس دعا کو پڑھتے رہے یعنی سُبحَانَکَ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمدِکَ اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی علامہ امام شوکانی رحمہ اللہ اس کا مطلب یوں بیان فرماتے ہیں بتوفیقک لی وھدایتک وفضلک علی سبحنک لا بحولی وقوتی یعنی یا اللہ میں محض تیری توفیق اور ہدایت اور فضل سے تیری پاکی بیان کرتا ہوں اپنی طرف سے اس کار عظیم کے لیے مجھ میں کوئی قوت نہیں ہے۔ بعض روایات میں رکوع وسجدہ میں یہ دعا پڑھنی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے سُبُّوح قُدُّوس رَبُّ المَلَائِکَۃِ وَالرُّوحِ ( احمد مسلم وغیرہ ) یعنی میرا رکوع یا سجدہ اس ذات واحد کے لیے ہے جو جملہ نقائص اور شرکاءسے پاک ہے وہ مقدس ہے وہ فرشتوں کا اور جبرئیل کا بھی پروردگار ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : دونوں سجدوں کے بیچ میں ٹھہرنا

حدیث نمبر : 818
حدثنا أبو النعمان، قال حدثنا حماد، عن أيوب، عن أبي قلابة، أن مالك بن الحويرث، قال لأصحابه ألا أنبئكم صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وذاك في غير حين صلاة، فقام، ثم ركع فكبر ثم رفع رأسه، فقام هنية، ثم سجد ثم رفع رأسه هنية، فصلى صلاة عمرو بن سلمة شيخنا هذا‏.‏ قال أيوب كان يفعل شيئا لم أرهم يفعلونه، كان يقعد في الثالثة والرابعة‏.‏
ہم سے ابو النعمان محمد بن فضل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے ایوب سختیانی سے بیان کیا، انہوں نے ابو قلابہ عبد اللہ بن زید سے، کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیوں نہ سکھا دوں۔ ابو قلابہ نے کہا یہ نمازکا وقت نہیں تھا ( مگر ہمیں سکھانے کے لیے ) کھڑے ہوئے۔ پھر رکوع کیا اور تکبیر کہی پھر سر اٹھایا اور تھوڑی دیر کھڑے رہے۔ پھر سجدہ کیا اور تھوڑی دیر کے لیے سجدہ سے سر اٹھایا اور پھر سجدہ کیا اور سجدہ سے تھوڑی دیر کے لیے سر اٹھایا۔ انہوں نے ہمارے شیخ عمرو بن سلمہ کی طرح نماز پڑھی ایوب سختیانی نے کہا کہ وہ عمرو بن سلمہ نماز میں ایک ایسی چیز کیا کرتے تھے کہ دوسرے لوگوں کو اس طرح کرتے میں نے نہیں دیکھا۔ آپ تیسری یا چوتھی رکعت پر ( سجدہ سے فارغ ہوکر کھڑے ہونے سے پہلے ) بیٹھتے تھے۔ ( یعنی جلسہ استراحت کرتے تھے )

حدیث نمبر : 819
قال فأتينا النبي صلى الله عليه وسلم فأقمنا عنده فقال ‏"‏ لو رجعتم إلى أهليكم صلوا صلاة كذا في حين كذا، صلوا صلاة كذا في حين كذا، فإذا حضرت الصلاة فليؤذن أحدكم وليؤمكم أكبركم ‏"‏
( پھر نماز سکھلانے کے بعدمالک بن حویرث نے بیان کیا کہ ) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے یہاں ٹھہرے رہے آپ نے فرمایا کہ ( بہتر ہے ) تم اپنے گھروں کو واپس جاؤ۔ دیکھو یہ نماز فلاں وقت اور یہ نماز فلاں وقت پڑھنا۔ جب نماز کا وقت ہو جائے تو ایک شخص تم میں سے اذان دے اور جو تم میں بڑا ہو وہ نماز پڑھائے۔

تشریح : مراد جلسہ استراحت ہے جو پہلی اور تیسری رکعت کے خاتمہ پر سجدہ سے اٹھتے ہوئے تھوڑی دیر بیٹھ لینے کو کہتے ہیں۔ بعض نسخوں میں یہ عبارت ثم سجدثم رفع راسہ ھنیۃ ایک ہی بار ہے چنانچہ نسخہ قسطلانی میں بھی یہ عبارت ایک ہی بار ہے اور یہی صحیح معلوم ہوتا ہے اگر دوبارہ ہو پھر بھی مطلب یہی ہوگا کہ دوسرا سجدہ کرکے ذرا بیٹھ گئے جلسہ استراحت کیا پھر کھڑے ہوئے یہ جلسہ استراحت مستحب ہے اور حدیث ہذا سے ثابت ہے شارحین لکھتے ہیں بذلک اخذ الامام الشافعی وطائفۃ من اھل الحدیث وذھبوا الی سنیۃ جلسۃ الاستراحۃ یعنی اس حدیث کی بنا پر امام شافعی اور جماعت اہل حدیث نے جلسہ استراحت کو سنت تسلیم کیا ہے۔

کچھ ائمہ اس کے قائل نہیں ہیں بعض صحابہ سے بھی اس کا ترک منقول ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جلسہ فرض وواجب نہیں ہے مگر اس کے سنت اور مستحب ہونے سے انکار بھی صحیح نہیں۔

حدیث نمبر : 820
حدثنا محمد بن عبد الرحيم، قال حدثنا أبو أحمد، محمد بن عبد الله الزبيري قال حدثنا مسعر، عن الحكم، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن البراء، قال كان سجود النبي صلى الله عليه وسلم وركوعه، وقعوده بين السجدتين قريبا من السواء‏.‏
ہم سے محمد بن عبد الرحیم صاعقہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابو احمد محمد بن عبد اللہ زبیری نے کہا کہ ہم سے مسعر بن کدام نے حکم عتیبہ کوفی سے انہوں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے انہوں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سجدہ، رکوع اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کی مقدار تقریباً برابر ہوتی تھی۔

تشریح : قسطلانی نے کہا یہ جماعت کی نماز کا ذکر ہے اکیلے آدمی کو اختیار ہے کہ وہ اعتدال اور قومہ سے رکوع اور سجدہ دو گنا کرے حدیث کی مطابقت ترجمہ باب سے ظاہر ہے۔

حدیث نمبر : 821
حدثنا سليمان بن حرب، قال حدثنا حماد بن زيد، عن ثابت، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال إني لا آلو أن أصلي بكم كما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يصلي بنا‏.‏ قال ثابت كان أنس يصنع شيئا لم أركم تصنعونه، كان إذا رفع رأسه من الركوع قام حتى يقول القائل قد نسي‏.‏ وبين السجدتين حتى يقول القائل قد نسي‏.‏
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے ثابت سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا تھا بالکل اسی طرح تم لوگوں کو نماز پڑھانے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑتا ہوں۔ ثابت نے بیان کیا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ایک ایسا عمل کرتے تھے جسے میں تمہیں کرتے نہیں دیکھتا۔ جب وہ رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ دیکھنے والا سمجھتا کہ بھول گئے ہیں اور اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیان اتنی دیر تک بیٹھتے رہتے کہ دیکھنے والا سمجھتا کہ بھول گئے ہیں۔

تشریح : حضرت مولانا وحید الزماں مرحوم فرماتے ہیں کہ ہمارے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسی پر عمل کیا ہے اور دونوں سجدوں کے بیچ میں باربار رَبِّ اغفِرلِی کہنا مستحب جانا ہے جیسے حذیفہ کی حدیث میں وارد ہے حافظ رحمہ اللہ نے کہا اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جن لوگوں سے ثابت نے یہ گفتگو کی وہ دونوں سجدوں کے درمیان نہ بیٹھتے ہوں گے لیکن حدیث پر چلنے والا جب حدیث صحیح ہو جائے تو کسی کی مخالفت کی پرواہ نہیں کرتا۔ حضرت علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں وقدترک الناس ھذہ السنۃ الثابتۃ بالاحادیث الصحیحۃمحدثھم وفقیھھم ومجتھدھم ومقلدھم فلیت شعری ما الذی عواوا علیہ ذالک واللہ المستعان یعنی صد افسوس کہ لوگوں نے اس سنت کو جو احادیث صحیحہ سے ثابت ہے چھوڑ رکھا ہے حتیٰ کہ ان کے محدث اور فقیہ اور مجتہد اور مقلد سب ہی اس سنت کے تارک نظر آتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اس کے لیے ان لوگوں نے کون سا بہانہ تلاش کیا ہے اور اللہ ہی مددگار ہے۔

دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا بھی مسنون ہے اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی وَاجبرنِی وَاھدِنِی وَارزُقنِی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : اس بارے میں کہ نمازی سجدہ میں اپنے دونوں بازوؤں کو ( جانور کی طرح ) زمین پر نہ بچھائے

وقال أبو حميد سجد النبي صلى الله عليه وسلم ووضع يديه غير مفترش ولا قابضهما‏.
اور ابو حمید نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور دونوں ہاتھ زمین پر رکھے بازو نہیں بچھائے نہ ان کو پہلو سے ملایا۔
حدیث نمبر : 822
حدثنا محمد بن بشار، قال حدثنا محمد بن جعفر، قال حدثنا شعبة، قال سمعت قتادة، عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ اعتدلوا في السجود، ولا يبسط أحدكم ذراعيه انبساط الكلب‏"‏‏. ‏
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن جعفرنے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے قتادہ سے سنا، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ سجدہ میں اعتدال کو ملحوظ رکھو اور اپنے بازو کتوں کی طرح نہ پھیلایا کرو۔

تشریح : کیونکہ اس طرح بازو بچھا دینا سستی اور کاہلی کی نشانی ہے۔ کتے کے ساتھ تشبیہ اوربھی مذمت ہے۔ اس کا پورا لحاظ رکھنا چاہیے۔ امام قسطلانی نے کہا کہ اگرکوئی ایسا کرے تو نماز مکروہ تنزیہی ہوگی۔
 
Top