• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میراث الخنثی {Inter-sex person} ( تفہیم الفرائض)

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
نوٹ:- پچھلا حصہ پڑھنے کے لئے کلک کیجئے : (میراث الحمل)
باب میراث الخنثی (Inter-sex person)


لغوی معنی:
''خنثی'' ، فعلی کے وزن پر مصدرخنث سے مشتق ہے ،باب سمع سے ہے ۔ اس کے اندر ٹیڑھا پن کا معنی پایا جاتا ہے ، اسی سے خنثی بنا ہے جو ہجڑے کے لئے بولا جاتاہے اور''مشکل'' ، اشکال سے ہے جس کا معنی مشتبہ ہونا ۔
اصطلاحی معنی :
خنثی مشکل ایسے شخص کو کہتے ہیں جس کی جنس یعنی مذکر یا مؤنث ہونے کا پتہ نہ چلے ،نیز اس پر مذکر یا مؤنث میں سے کسی کی علامت غالب نہ ہو۔

خنثی کی میراث:
خنثی اگرمشکل نہ ہو، یعنی اس پر مذکر یا مؤنث میں کسی کی علامت غالب ہو، تو اسے غالب علامت والی جنس کے ساتھ ملاکر اسی اعتبار سے حصہ دیا جائے گا، لیکن اگرخنثی مشکل ہو یعنی نہ تو اس کی جنس کا پتہ چل سکے، نہ کسی جنس کی علامات اس پر غالب ہوں، تو اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں:

✿ پہلی صورت:(حالت رجاء)
خنثی کا اشکال دور ہونے کی امید ہو، یعنی آگے چل کر اس کی جنس کا پتہ چل سکتا ہو، یا کسی جنس کی غالب علامات اس کے اندر آسکتی ہو ں؛مثلا بچہ خنثی مشکل ہو تو بلوغت کی عمر میں پہنچ کر اس کا اشکال دور ہوسکتاہے۔
طریقہ حل :
اگرخنثی کی یہ صورت ہے تو اسے بالکل حمل کے مسئلہ کی طرح حل کیا جائے گا، اور اس کی دو حالتیں بنیں گی، ایک مذکر کی ایک مؤنث کی ؛ باقی پورا عمل حمل کے مسئلہ کی طرح ہی ہوگا۔
مثال:
ایک آدمی فوت ہوا وارثین میں ایک بیٹی ،ایک سگا بھائی اورایک ولد خنثی ہے۔
Screenshot_4.jpg


نوٹ:ـ دونوں مسائل کا اصل مسئلہ (٣) ہے لہٰذا جامع مسئلہ یہی ہے ۔یہاں ذواضعاف اقل(L.C.M.) کے ذریعہ الگ سے جامع مسئلہ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں ۔
وضاحت:
مسئلہ حمل کے طریقے پر اسے حل کیا گیا ،سگے بھائی کو ایک حالت میں کچھ بھی نہیں مل رہاہے لہٰذا اسے کچھ نہیں دیں گے۔بیٹی کو ہر حالت میں (١) حصہ مل رہاہے، اس لئے اسے (١) حصہ دیں گے۔ولد خنثی کوایک حالت میں (٢)، اور ایک حالت میں (١) حصہ مل رہا ہے، لہٰذا اسے (ا) حصہ ہی دیں گے۔باقی (١) حصہ محفوظ کرلیں گے؛آگے چل کرخنثی مذکر ہوا ، یامذکر کے مشابہ ہوا ،تو یہ محفوظ کردہ (١) حصہ اسے دے دیں گے ۔اوراگرمؤنث یا مؤنث کے مشابہ ہوا تو یہ حصہ سگے بھائی کو دے دیں گے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
✿ دوسری صورت:(حالت یأس)
خنثی کا اشکال دور ہونے کی کوئی امید نہ ہو، مثلا خنثی کا انتقال بچپن میں ہی ہوگیاہو، یا جوانی کی عمر کو پہنچ کربھی اس کا معاملہ بدستور مشتبہ رہا ۔ایسی صورت میں خنثی مشکل کو نہ مذکر والا حصہ دیا جائے گا ،نہ مؤنث والا ؛بلکہ دونوں حصوں کا جو اوسط ہوگا وہ دیا جائے گا، نیزاس کے ساتھ موجوددیگر وارثین کو بھی اوسط حصہ دیا جائے گا۔
طریقہ حل:
سابق طریقے سے دونوں مفروضہ مسئلوںکو حل کرنے اورجامع مسئلہ حاصل کرنے کے بعد ایک'' جامع وسیط'' بنایا جائے گا اور جامع وسیط حاصل کرنے کے لئے پہلے سے حاصل شدہ جامع مسئلہ کو (٢)سے ضر ب دیں گے ، حاصل ضرب ''جامع وسیط'' ہوگا۔
اب دونوں حالتوں میں جامع مسئلہ کے تحت ہر وارث کو جو حصے ملے ہیں، انہیں جامع وسیط کے تحت لکھا جائے گا ، اگر کسی وارث کو ایک ہی حالت میں حصہ ملا ہے تووہی حصہ جامع وسیط کے تحت لکھ دیں گے، اور کسی وارث کو دونوں حالتوں میں حصے ملے ہیں تو دونوں حصوں کے مجموعہ کو جامع وسیط کے تحت لکھا جائے گا۔
اس کے بعد اس جامع وسیط سے، ہر وارث کو جو حصہ ملے گا ؛وہ ہرمفروضہ حالت میں اسے ملنے والے حصوں پرمشتمل ہوگا لہٰذا یہی اس کا اوسط حصہ ہوگا۔
مثال:ماقبل کی مثال میں خنثی کو دائمی مشکل مان کر مسئلہ کا حل اس طرح ہوگا۔
Screenshot_5.jpg

جامع وسیط (٦) ہوگا ،بیٹی کو (٢)حصے ،ولد خنثی مشکل کو (٣) حصے، اورسگے بھائی کو (١) حصہ دیاجائے گا۔اس طرح ہروارث کو اوسط حصہ مل جائے گا۔
نوٹ:ـ خنثی اگر ایک سے زائد ہو تو اسی اعتبار سے مفروضہ حالتوں کی تعداد بڑھ جائے گی لیکن طریقہ حل وہی ہوگا جو اوپر ذکر کیا گیا ۔
فائدہ :
خنثی مشکل اگرایسا رشتہ دار ہو کہ وہ مذکر اور مونث دونوں صورتوں میں ایک ہی مقدار کا حصہ پاتا ہو اور کسی بھی صورت میں کسی کو متاثر بھی نہ کرتا ہو، تو ایک ہی حالت بناکر خنثی مشکل کو اس کا حصہ دیا جائے گا۔جیسے ماں شریک بھائی یا بہن جو کہ خنثی مشکل ہو، یا ہرحال میں باقی پانے والا رشتہ دار جیسے سگا بھائی یابہن جو خنثی مشکل ہو اور اس کے ساتھ شوہر اور بیٹی ہو۔


مشق:
٭ایک آدمی فوت ہوا ،وارثین میں ایک بیٹی اور ایک ولد خنثی ہے۔
٭ایک آدمی فوت ہوا،وارثین میں ماں ، باپ اور ایک ولدخنثی ہے۔
٭ایک آدمی فوت ہوا ،وارثین میں بیٹی ،ایک سگابھائی اورباپ کا ایک ولدخنثی ہے۔
٭ایک آدمی فوت ہوا، وارثین میں بیوی ،بیٹا اور ولد خنثی مشکل ہے۔
٭ایک عورت فوت ہوئی ،وارثین میں شوہر ،باپ اورایک ولد خنثی مشکل ہے۔
٭ایک عورت فوت ہوئی وارثین میں بیٹی ،بھائی کا ولدخنثی اورایک چچا ہے۔

نوٹ:- اگلا حصہ پڑھنے کے لئے کلک کیجئے : {الغرقی أوالھدمی( الموت الجماعی) }
 
Top