• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا کوئی فرقہ نہیں۔۔۔لمحہ فکریہ!!!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

میں نے بڑی کوشش کی کہ قرآن پڑھ کر خود کو سنی ثابت کروں ... مگر ناکام رہی ..میں نے تمام سورتیں پڑھی نہ مجھے کوئی شیعہ ملا ، نہ بریلوی نہ دیوبندی نہ اہل حدیث ... میں نے کوشش کی کہ حیات محمد صلی الله علیہ وسلم پڑھ کر اپنے آپ کو کسی فرقہ سے جوڑوں ..لیکن یہاں بھی ناکامی ہوئی...
پھر کیوں ہم اپنے آپ کو فرقوں میں تقسیم کرتے ہیں ،،،؟؟؟
میں نے پورا قرآن پڑھا ہے الله نے ہر جگہ ہمیں مسلم پکارا ..ہمارا نام مسلم رکھا ،،، کہیں بھی کوئی اور نام نہیں لیا ،،پھر ہم خود ساختہ نام رکھ کے کیوں خود کو فرقوں میں تقسیم کرتے ہیں ،،،،،
یہ سب آیت ہماری ایک بہن نے قرآن سے اکٹھی کی ہیں( اللہ پاک اس بہن کو جزائے خیر دے۔) ،،،، الله نے ہمیں مسلم پکارا ہے ،،، مسلم بنایا ہے ،،، اتنا پیارا نام دیا ہے ،،، کیا الله کے دیے ہوے نام سے اچھا نام بھی کوئی ہو سکتا ہے ؟؟؟​
ہاں میں خود کو ایک مسلم کہلوانے میں فخر محسوس کرتی ہوں،،، قرآن کو سمجھ کے پڑھنے والے کبھی فرقہ نہیں بن سکتے ،،،،،
میرا کوئی فرقہ نہیں ،،میرا نام مسلم ہے ،،
الحمد للّه
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ.
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں-
"And who is better in speech than him who prayeth unto his LorLd and doeth right, and saith: Lo! I am of those who surrender (unto Him)."
(سورة فصلت_33)-
✿●════════●✿
لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی بات کا حکم ملا ہے اور میں سب سے اول (مسلمان) فرمانبردار ہوں-
"No associate has He; and this am I commanded, and I am the first of those who submit."
سورة الأنعام 163_
✿●════════●✿
ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ-
بے شک میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور بے شک میں (مسلمان) فرمانبردار میں ہوں-
"Lo! I have turned unto Thee repentant, and lo! I am of those who surrender (unto Thee)."
سورة الأحقاف 15_
✿●════════●✿
وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ
اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے
And strive hard in (the way of) Allah, (such) a striving a is due to Him; He has chosen you and has not laid upon you an hardship in religion; the faith of your father Ibrahim; He named you Muslims before and in this, that the Messenger may be a bearer of witness to you, and you may be bearers of witness to the people; therefore keep up prayer and pay the poor-rate and hold fast by Allah; He is your Guardian; how excellent the Guardian and how excellent the Helper!
سورة الحج 78)
✿●════════●✿
وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ-
اور یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ میں سب سے اول مسلمان بنوں-
"And I am commanded that I shall be the first of those who submit."
(سورة الزمر_12).
✿●════════●✿
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ-
لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
(یہ بھی) کہہ دو کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خدائے رب العالمین ہی کے لیے ہے- جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی بات کا حکم ملا ہے اور میں سب سے اول (فرمانبردار )مسلمان ہوں-
"Say: Lo! my worship and my sacrifice and my living and my dying are for Allah, Lord of the Worlds. He hath no partner. This am I commanded, and I am first of those who surrender (unto Him)."
سورة الأنعام _162,163)
✿●════════●✿
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواَّ اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ.
"O you who believe! Fear Allah )by doing all that He has ordered and by abstaining from all that He has forbidden( as He should be feared. ]Obey Him, be thankful to Him, and remember Him always[, and die not except in a state of Islam )as Muslims( with complete submission to Allah."
اے ایمان والو! اللہ سے اس طرح ڈرو جس طرح اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔
Al-Quran 3:102سورة آل عمران
✿●════════●✿
ۚ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ.
اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے۔ تو مجھے )دنیا سے( اپنی اطاعت )کی حالت( میں اٹھائیو اور )آخرت میں( اپنے نیک بندوں میں داخل کیجیو.
"O Thou Creator of the heavens and the earth! Thou art my Protector in this world and in the Hereafter Take thou my soul )at death( as one submitting to Thy Will )as a Muslim(, and unite me with the righteous."
سورہ یوسف_۱۰۱
✿●════════●✿
ۚ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ-
اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو-
"Thou takest vengeance on us only forasmuch as we believed the tokens of our Lord when they came unto us. Our Lord! Vouchsafe unto us steadfastness and make us die as men who have surrendered (unto Thee)."
(سورة الأعراف_126).
✿●════════●✿
آمین ثم آمین
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جزاک اللہ
کاش ہم سب خود کو صرف اور صرف مسلمان کہلوانے میں ہی فخر محسوس کریں، کسی بھی فرقہ کے حوالہ کے بغیر۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا
قرآنی آیات پر عربی ٹیگ لگائیں۔
معذرت ٹیگ لگانا بھول گئی۔۔۔اب تدوین ممکن نہیں
لیکن اس طرح بھی باآسانی آیات سمجھ آرہی ہیں۔۔۔دوبارہ پوسٹ کی ضرورت نہیں۔
شکریہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میرے بھائیوں اگر سب اپنے آپ کو مسلم کہنے لگے تو کیا ھم سب اس پر مطمئن ھو جائے گے ؟

شیعہ،بریلوی،دیوبندی اور جتنے بھی اسلام کے نام پر فرقے ہیں اگر وہ صرف اپنے آپ کو مسلم کہنے لگے کیا آپ سب اس سے مطمئن ہو جائے گے؟

آج کے اس دور میں جہاں لوگوں کہ اتنے غلط عقیدے ہیں - اگر کوئی شخص میری اور آپ کی بیٹی کا رشتہ لینے آئے کیا آپ اس کو صرف مسلم کہنے کی وجہ سے اپنی بیٹی کا رشتہ دے دو گے - یقینن نہیں

اھل حدیث اور اھلسنت ایک صفاتی نام ہے جو باطل فرقے اسلام کے نام پر بنے ہیں ان کے رد میں سلف نہ اس کو اختیار کیا ہے - صرف پہچان کہ لئے اور یہ اس دور میں بھی ضرورت تھا اور آج کے دور میں بھی ضرورت ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لفظ اھل حدیث کیوں ضروری ہے - اھل علم اس پر روشنی ڈالے -

جزاک اللہ
 
شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
میرے بھائیوں اگر سب اپنے آپ کو مسلم کہنے لگے تو کیا ھم سب اس پر مطمئن ھو جائے گے ؟

شیعہ،بریلوی،دیوبندی اور جتنے بھی اسلام کے نام پر فرقے ہیں اگر وہ صرف اپنے آپ کو مسلم کہنے لگے کیا آپ سب اس سے مطمئن ہو جائے گے؟

آج کے اس دور میں جہاں لوگوں کہ اتنے غلط عقیدے ہیں - اگر کوئی شخص میری اور آپ کی بیٹی کا رشتہ لینے آئے کیا آپ اس کو صرف مسلم کہنے کی وجہ سے اپنی بیٹی کا رشتہ دے دو گے - یقینن نہیں

اھل حدیث اور اھلسنت ایک صفاتی نام ہے جو باطل فرقے اسلام کے نام پر بنے ہیں ان کے رد میں سلف نہ اس کو اختیار کیا ہے - صرف پہچان کہ لئے اور یہ اس دور میں بہت ضروری ہے
یہی تو ساری بات ہے ۔۔۔ ہم اپنے آپ کو فرقوں میں تقسیم کر ہی کیوں رہے ہیں ۔۔ ؟؟؟ جب اللہ کی پاک کتاب ہے تو اسی پر عمل کریں اور رسول پاک ﷺ کی سیرت پر تو یہ مشکل بھی ختم ہو جائیگی ۔۔۔
ہم ان پر صحیح سے عمل نہیں کر پا رہے تبھی تو فرقوں میں بٹ گئے ہیں ۔۔
 
Top