• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے ابو کے نام

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آہ
وہ جان سے عزیز ہستی
کہ جو ہمارے لئے تھے ابر کا سایہ
کلیوں کی مہک -----------خوشیوں کا پیغام
شفقت کا پیکر -----------مجسم محبت
ہم سب ان کی چھاوں میں سکون پاتے تھے
دل کا حال بیان کرتے تھے
وہ ہماری دل جوئی کرتے تھے
میں خوش تھی
ہم سب بہت خوش تھے
لیکن
کل نفس ذائقتہ الموت
اور اچانک میرے ابو نے بھی چکھ لیا
قانون فطرت کے مطابق ابو ہم سے جدا ہو گئے
اور وہ ابدی راہ پا گئے
اور ہم انا للہ کہہ کہ رہ گئے
رونے والے ہزاروں تھے
مگر میری آنکھیں پتھرا گئیں
میں جو بات بات پہ رونے والی
اپنے پیارے ابو کو دیکھتی رہ گئی
اور دو آنسو بھی نہ بہا سکی
شائد لمحات اور وقت کا احساس مٹ گیا تھا
سب دوست احباب کندھا دیکر
اپنے عزیزبھائی پر اپنے ہی ہاتھ سے
مٹی ڈال کر غمگین چہرے سے واپس آگئے
سوائے ان کے اعمال صالحہ کہ
یا پھر صدقہ جاریہ کہ
یا پھر کام آئیگی ان کی نیک اولاد
جنہوں نے ان کے لئے رب سے دعا کی ہوگی
اور وہ دعائیں جو ہم نے کی ہیں
آہوں اور سسکیوں کے درمیاں سر گوشیوں میں
مجھے یقین ہے کہ وہ دعائیں میرے ابو کے لئے
توشہ آخرت بنیں گی
کہ یہی حکم ربی ہے تو ہم نے صبر کیا
اپنے ابو سے جدا ہو کر سایہ شجر سے الگ ہو کر
ہم اپنے اللہ سے پر امید ہیں
کہ ہم اپنے ابو کے لئے صدقہ جاریہ ہوں باعث اجر ہوں
اور ہمارے ابو کی روح آغوش بہشت میں ہو۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بہت جامع، تاثراتی اور نافع تحریر ہے۔ اللہ آپ کے ابو کے درجات بلند کرے اور ہم سب کو اپنے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
بہت عمدگی سے آپ نے اپنے احساسات کو بیان کیا ہے بہنا
اللہ آپ کے ابو کے درجات بلند کرے اور ہم سب کو اپنے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بہت خوب بہنا۔اللہ آپ کے ابو کے درجات بلند کرے اور ہم سب کو اپنے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
Top