• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے والوں کی پانچ غلط فہمیاں !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے والوں کی

(5) پانچ غلط فہمیاں !



1924282_569366329868649_4213579052995765087_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نبی ﷺ کی ہم سے محبت. کیا ھم کو بھی نبی ﷺ سے محبت ہے؟

حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں:

ایک دن نبی ﷺ تہجد پڑھ رہے تھے
اور میں نے رونے کی آواز سنی جب وہ تلاوت کر رہے تھے
اور میں نے ان کی طرف دیکھا تو ان کی داڑھی مبارک آنسووں سے تر ہو چکی تھی
اور عائشہ رضی اللہ عنھا بستر پر لیٹی ہوئیں تھی۔
انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اتنا روئے حتی کہ ان کے کپڑے آنسووں سے تر ہو گئے
اور اتنا روئے کہ زمین بھی آنسووں سے تر تھی
کہتی ہیں: پھر نبی ﷺ نے سجدہ کیا
اور میں نے سنا کہ سجدے میں نبی ﷺ فرما رہے تھے کہ
اے اللہ میری امت ، اے اللہ میری امت
ہمارے لئے نبی ﷺ رو رہے تھے
اے اللہ میری امت ، اے اللہ میری امت
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
ایک رات ہم نے نبی ﷺ کو روتے ہوئے سنا اور اس سے ہمارے دل اداس ہو گئے
پھر ہم نے نبی ﷺ سے صبح پوچھا:
یا رسول اللہ، ہم پریشان تھے ! آپ کل کیا پڑھ رہے تھے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
میں قرآن کی ایک آیت پڑھ رہا تھا اور رو رو کر دہرا رہا تھا
آپ جانتے ہیں کہ وہ آیت کس کے بارے میں تھی؟ وہ آیت جو امت کے بارے میں بیان کی گئی۔ جس کی وجہ سے آپ ﷺ رو پڑے
نبی ﷺ امت کی ہمدردی کی وجہ سے روئے اور تلاوت کی !


اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو، تو زبردست ہے حکمت واﻻ ہے - سورة المائدة – آیت 118

********

  • اگر ھم واقع میں نبی ﷺ سے محبت کرتے ہیں تو پھر نبی ﷺ کی اطاعت کریں !
  • نبی ﷺ کے طریقے پر چلیں !
  • محمد ﷺ نے توحید کی دعوت دی اور شرک وبدعات سے منع فرمایا !
  • محمد ﷺ نماز پڑھتے تھے کیا ھم بھی پڑھتے ہیں؟
  • محمد ﷺ کی داڑھی تھی کیا ھماری بھی داڑھی ہیں؟
کہنے کیلئے تو بہت سی باتیں ہیں لیکن اس پر اکتفاء کرتا ہوں۔

اللہ عزوجل ہم سب کو اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

الداعی الی الخیر۔
ناصر البلوشی
 
Top