• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں سید زادہ ہوں

sheikh fam

رکن
شمولیت
اپریل 16، 2016
پیغامات
39
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
53
"میں سید زادہ" ہوں ۔
اکثر و بیشتر لوگ اپنی نسبت فخریہ انداز میں بتاتےنظر آتے ہیں کہ میں ( سنی سید) ہوں ،میں (شیعہ سید) ہوں ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اس طرح کی نسبتیں اکثر ثابت نہیں ہوتیں ، لوگ ایسے ہی خود کو ’ سید ، شاہ ، حسینی ، ہاشمی ، قریشی ‘ کہلوانا شروع کردیتے ہیں ۔
اگر ثابت بھی ہوں تو اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس کے اعمال اس کو پیچھے کردیں ، اس کا نسب ( سیدہ زادہ ہونا وغیرہ ) اس کو آگے نہیں لے جا سکتا ۔ من بطأ به عمله لم يسرع به نسبه ( صحيح مسلم 2699 )
حسب و نسب پر اترانا عقلمندی کا کام نہیں ، کیونکہ اس میں انسان کا تو کوئی کمال نہیں ، کسی کو اللہ نے معروف خاندان میں پیدا کردیا ، کسی کو اللہ نے غیر معروف خاندان میں ، یہ تو خالص اللہ کی تقسیم ہے ، اس پر فخر و مباہاۃ کرنا مناسب نہیں ۔
واللہ اعلم ۔
 
Top