• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں نے پڑھائی چھوڑ دی ہے،اب کیا کروں؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
*از محمد عبد الرحمن کاشفی اڑیشوی*
ــــــــــ ــــــــــ ـــــــ ـــــــــ ــــــــــ ــــــــــ ــــــــــ ــــــــــ

*مسئلہ*
ــــــــــ

کئی احباب سے ملاقات ہوتی ہے جن میں سے کچھ اپنے ساتھی ہوتے ہیں تو کچھ غیر ساتھی،کچھ ائمہ ہوتے ہیں تو کچھ حفاظ حضرات.
وہ کہتے ہیں ہم حالات سے دب کر پڑھائی مکمل نہ کر سکے یا وقت کی قدر نہ کر سکے. اب مایوس پڑے ہیں کہ علمی تشنگی کو کیسے مٹائیں؟
قومی و ملی رہبری میں کیسے اپنا رول ادا کریں؟
علم کیسے سیکھیں؟
مدرسہ میں وقت لگانے سے تو رہے اب ہم ذمہ داریوں سے بھی گھرے ہوئے ہیں.

*حلول*
ـــــــــــــ
یہ بات دل میں تب کھٹکتی ہے جب علوم عالیہ(تفسیر، حدیث، فقہ اور اس کے اصول ) میں انسان اپنے آپکو کم جانکار تصور کرتا ہے.اور واقعی علوم عالیہ کا فقدان علم ہی کا فقدان ہے اس لئے کہ پوری پڑھائی کا مقصد قران و حدیث میں درک اور اس میں تفقہ پیدا کرنا ہے.

جو درمیان میں پڑھائی چھوڑ دئے ہیں اب مایوس نہ ہوں. روزانہ یہ عمل کر لیں اور مسلسل *پانچ سے چھ ماہ* اس عمل میں لگے رہیں.
پھر اپنے علمی مستوی کا محاسبہ خود کر لیں. ضرور دعائیں دینگے.

۱ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.asantarjuma

آسان ترجمۂ قرآن (مفتی تقی عثمانی)کو ڈاؤنلوڈ کر لیں اور روزانہ صبح تلاوت کے بعد ۱۵ منٹ ترجمہ اور مختصر تفسیر بغور مطالعہ فرمائیں.
۲- https://play.google.com/store/apps/details?id=com.quranemajeedapp.org.mishkaat
مظاہر حق شرح مشکاۃ کو بھی روزانہ باب ۷۴ سے مطالعہ فرمائیں( یعنی کتاب البیوع سے اخیر تک) عبادات کے مسائل ادلہ کے ساتھ فقہ کی کتابوں سے حل کریں.
۳-
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.elmedeen.maktabajibreel

مکتبہ جبریل سے ہدایہ کی شرح ڈاؤنلوڈ کریں.پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں.جہاں سمجھنا ممکن نہ ہو اور بات واضح نہ ہو سکے تب علماء سے پوچھ لیں.

_یہ مت سوچیں کہ ایسے مطالعہ کرنے سے انسان گمراہ ہو جاتا ہے.اسکی کوئی حقیقت نہیں. گمراہی پڑھنے سے نہیں آتی. علماء سے آزاد ہوکر اپنی فہم کو مقدم کرنے سے آتی ہے._

سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں.سوال اور نقاش کریں.
ان شاء اللہ علم کی تشنگی کافی حد تک دور ہو جائیگی.

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top