• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نئے مرحلے کے لیے دعاؤں کی درخواست اور اظہار تشکر!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غالب گمان ہے کہ تمام اراکین ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
فارم کی کم عمر ترین "سابقہ ایکٹو" رکن کو نئی زندگی کی شروعات میں تمام اراکین سے دعائیں مطلوب ہیں۔دعا کیجیے کہ اللہ عزوجل فریقین کو ایک دوسرے کے حق میں بہترین بنائے اور جس بنیاد اور مقاصد کے تحت اس رشتے کا انتخاب ہوا ہے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
ارادہ تھا کہ "میکے" میں سب سے پہلے اطلاع دوں گی لیکن منصوبے انسان بناتا ہے،تکمیل اللہ سبحانہ وتعالٰی کے حکم سے ہوتی ہے۔فارم پر جس قدر محبتیں سمیٹیں،عزت ملی، ہمیشہ مشکور اور مقروض رہوں گی۔ایسے جیسے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا سب نے۔آج جب کوئی تحریر میں معاونت مانگتا ہے،سمجھتا ہے کہ میں کچھ اچھا لکھ سکتی ہوں تو فورا سے پہلے فارم یاد آ جاتا ہے۔کبھی میں بھی ایسی ہی تھی،لیکن اللہ اللہ میراحد سے بڑھا اعتماد(ابتسامہ)بالکل کم علم،نا سمجھ تھی،اراکین نے ہمیشہ اعتماد دیا۔ہمیشہ بات اور رائے کو سراہا۔شدت سے مشکور ہوں۔چھوٹی تھی،پر بڑا بننا پڑا۔(کچھ سوچ کا زاویہ اور کچھ احتیاط کے تقاضے)بلکہ سب نے خوشدلی سے بڑی اماں ہی تسلیم کیا۔(ابتسامہ)ایک ادارے میں داخل ہوئی اور بہت کچھ سیکھ کر نکلی۔جو انس فارم سے ہے،کہیں ہو ہی نہیں سکتا۔وجہ وہی ایمانی رشتے اور بے لوث محبتیں(الحمدللہ!)خصوصا انس مدنی بھائی اور یوسف ثانی انکل کی حوصلہ افزائی،شاکر بھائی اور پھرخضر بھائی کی رہنمائی،فیض الابرار بھائی اور نعیم یونس انکل کی معاونت،عبدہ انکل اور کنعان انکل کی سمجھ بوجھ اور معاملہ فہمی (مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کن کو انکل کہوں اور کن کو بھائی؟ابتسامہ۔عذرا!)
بھائیوں کی جانب سے یہ سب کچھ بظاہر تھا نہیں،لیکن میں محسوس کرتی تھی اور تا حال کرتی ہوں۔ میرے لیے وہ ایک تاثر،ایک شکریہ،ایک پسندیدگی ایک جزاک اللہ ایک جملہ بہتتت معنی رکھتا تھا۔مزید کی لگن ہوتی تھی۔ ۔میں نے کبھی اظہار نہیں کیا لیکن ہر چھوٹی سے چھوٹی مدد پر دل سے دعائیں نکلتی تھیں اور ہیں اور چاہے میں اب فارم پر کم کم آتی ہوں یا اراکین رخصت ہو گئے لیکن تمام اراکین میرے لیے روز اول کی طرح قابل عزت و اکرام ہیں۔اللہ کے لیے محبت ہو تو کم نہیں ہوتی ناں!
آصف مغل بھائی،کفایت اللہ بھائی،رضا میاں بھائی،کلیم حیدر بھائی،ابو طلحہ بابر بھائی،فیض برادران،قاری مصطفی بھائی،طاہر اسلام بھائی،ساجد تاج بھائی،اسحاق سلفی بھائی،عبداللہ حیدر بھائی(زینب گڑیا سے تو مجھے بہت پیار!)عامر یونس بھائی اور عامر بھائی!
لکھنے لگوں تو بہت ممبرز ہیں،ہر ممبر نے کہیں نہ کہیں ساتھ دیا۔کسی نے کچھ کہا بھی تو وقتی برا محسوس ہوتا تھا،چھوٹی تھی،شعور بھی چھوٹا تھا۔بہنوں میں ماریہ انعام آپی،نسرین آپی کی بے تکلفی،ام عبد الرحمان اورمشکوۃ آپیوں کی شوخیاں،خنسا مومل اور وردہ کی معصومیت،دعا آپی کی ڈانٹ اور ناراضگی (سوری آپی!آپ کی ناراضگی میں بھی پیار ہوتا تھا۔احبک فی اللہ آپی!)بنت نعیم یونس،بنات خدیجہ تو بس جھلک ہی دکھانے آئیں۔سعدیہ آپی سے میں دل ہی دل میں جیلس ہوتی تھی کہ یہ اتنی پرانی رکن کیوں ہیں؟(ابتسامات)ام حماد اور علم لائیٹ!آپ سے بھی مجھے بہت محبت ہے لیکن ابھی زیادہ وقت نہیں گزار نہیں آپ کی ہمراہی میں۔(مسکراہٹ)ابھی بھی کہیں نام پڑھوں،کسی کی تحریر دیکھوں تو فارم پر بیتا وقت یاد آجاتا ہے۔ماضی آسیب ہوتا،میرے لیے بھی ہے لیکن کیا کوئی بتا سکتا کہ کوئی آسیب اتنا سندر ہوتا کہ اس سے جان چھڑانے کو دل ہی نہ کرے؟؟
دل کر رہا کہ وقت تھم جائے اور میں لکھتی رہوں پر ایسا کہاں ممکن ہے؟آنکھ میں آنسو ہیں اور دل بیک وقت غمگین اور خوش ہے۔غم وقت گزر جانے کا اور خوشی ان سے وابستہ یادوں کی۔
مجھے یاد ہے کہ استخارہ کر کے اکاونٹ بنایا تھا۔پھر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا۔اتنی مددگار اور منکسرالمزاج انتطامیہ(اللہ اللہ!!)ابتدا کیا آخر تک مجھ سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں،انتظامیہ اور اراکین! درگزر کیجیے گا۔قابل معافی سمجھیں تو معاف کر دیجیے گا۔الا تحبون ان یغفراللہ لکم!
علم نہیں کہ کیا لکھ رہی ہوں یا لکھنا تھا یا لکھنا ہے؟بہت سنبھل سنبھل کر لکھنے کی کوشش کی لیکن عجب رو میں بہے گئی!!
میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسے ریویل کروں گی کہ میں اماں نہیں بچی تھی۔لیکن بڑی آپی نے اصرار کیا کہ جب میں ان کے صبر کی وجہ سے لڑکیوں کو ان کا تعارف کروا سکتی کہ حوصلہ ملے اور سب ان کی طرح ہمت پکڑیں تو اخت ولید کیوں نہیں اپنی ہم عمر لڑکیوں کے لیے مثال چھوڑتی؟واللہ!کوئی مثال یا ایسا کچھ نہیں،بس جو دیکھا تھا ف ب پر اسلامی دینی بہنوں کا حال،اس سے خوفزدہ تھی کہ نجانے کب ڈس لی جاؤں ان اندھیری رات میں کالے پتھر پر کالی چونٹی کی طرح چلتے فتن سے؟بہت اصرار تھا کہ مزید موضوعات پر بھی لکھوں پر مجھے اپنی اصلاح مقصود تھی۔اپنے لیے لکھتی تھی،نفس کی پٹائی مقصود ہوتی تھی۔تلخ اور کڑوا کسیلا لکھ کر اسے قابو کرنے کی کوشش کرتی۔ازدواجیات یا خصوصا رشتے کے چناؤ پر لکھا تو جھجک رہتی تھی کہ کیسے پوسٹ کروں؟لیکن الحمدللہ فیملی سپورٹ تھی تو اتنا مسئلہ نہیں ہوا کبھی خصوصا امی جان بار بار پوچھتیں کہ کچھ لکھ نہیں رہی فارم پر؟کب سے نہیں گئی؟اکثر مصروفیت ہوتی لیکن امی جان کی خوشی کی خاطر لاگ ان ہوتی کہ ان کو تمام اولاد میں سے کہیں نہ کہیں میری تحریریں بھی پڑھنی اچھی لگتی ہیں۔بلکہ اکثر میں لاگ آؤٹ نہیں ہوتی تھی تو وہ استعمال کرتی تھیں پڑھنے کے لیے۔آج بھی انہوں نے ہی کھولا فارم تو دل ایسے مچل گیا کہ فارم پر ضرور لکھوں دعا کے لیے۔بہنوں کی کمال محبت کہ ہر آن سراہتیں۔خصوصا بڑی آپی تو ہر کیس میرے پاس بھیج دیتیں کہ لکھو اس پر۔اس سال ازدواجیات اور رشتوں پر جو کچھ لکھا،انہیں کا اصرار تھا۔چھوٹی آپی تو کرائم پارٹنر تھیں اور چھوٹی بہن کو تو نسرین آپی کی بریانی سے رام کر رکھا تھا(ابتسامات)ولید بھیا(اکاونٹ نیم مختلف)میرے تھریڈز میں پوسٹنگ کر دیا کرتے تھے۔اس وقت پاس نہیں تھے لیکن دلی اطمینان ملتا کہ ولید بھیا خوش ہیں اخت ولید سے۔الحمدللہ!
خیر!اس لمبی چوڑی تمہید کا یہ مقصد نہیں کہ میں خدانخواستہ فارم سے رخصت ہو رہی(ابتسامہ) بلکہ ان شاء اللہ دوبارہ سے شامل ہونا اسی طرح بلکہ ساتھ میں ابو ولید کو بھی لیکر آنا اب باذن اللہ۔بہت الگ سے لکھا ہے آج۔بالکل مختلف اپنے عمومی انداز سے لیکن دلی احساسات لکھنے کو دل کر رہا تھا۔انٹرویو وقت بالکل ارادہ نہیں تھا کہ کچھ ذاتی لکھوں۔پھر جب لکھا کہ دو سال بعد اپنی کہانی لکھوں گی تو بعض اوقات بہت دل کرتا کہ فارم پر سب لکھوں کہ کیسے اور کیا کامیابی ملی۔کیسے تعلیم حاصل کی؟کیسے ایڈمینیسٹریشن مینیج کی؟کیسے اتنا سب کچھ مینیج کیا؟کیسے خاردار جھاڑیوں سے گزری تو دامن تارتار ہوا اور کیسے اللہ سبحانہ وتعالٰی نے تھام کر حادثات سے مضبوط ہونے والا بنا ڈالا۔لیکن مسئلہ وہی کہ حاسدین بھی آپ کے اندر سے ہی اٹھتے۔آپ جس کے بھلے کے لیے لکھتے،وہی آپ کی عزت افزائی فرما دیتا۔کچھ افراد کو راس ہی نہیں آتی عزت۔(ابتسامات)ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ جب جب موقع ملا،جو مناسب لگا،شئیر کروں گی۔اس گمان کے ساتھ کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے مفید و موثر بنائے گا۔ایک دفعہ پھر سے گزارش کہ اگر کبھی کسی تحریر سے بھلا ہوا ہو تو چھوٹی بہن سمجھ کر یا بیٹی سمجھ کر دعا کیجیے گا کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی مجھے اور میری فیملی کو اپنے مقربین میں شامل فرما لے اور ہمیں اپنی خاص رحمت سے جنت الفردوس میں اکھٹا فرمائے کہ جس کے بعد کوئی غم ملے گا نہ دوری آئے گی۔خصوصا میرے لیے کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی میرے دل کو اپنے نور سے بھر دے اور مجھے ہر قسم کی ریا سے بچا رکھے۔آمین!اللہ ان تمام دعاؤں کو آپ کے حق میں محفوظ فرما دے گا۔باذن اللہ!
أموت ويبقي كل ما كتبته
فيا ليت من يقرأ كتابي دعا ليا

لعل إلهي أن يمن بلطفه
ويرحم تقصيري وسوء فعاليا
میں مرجاؤں گا اور میرا لکھا ہوا سب باقی رہے گا
کاش کہ میری تحریر پڑھنے والامیرے لیے دعاء کر دے
اورشاید کہ میرا اللہ مجھ پر لطف وکرم فرما دے
اور میری کوتاہیاں اور بد اعمالیاں معاف کردے
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یا اللہ! ہماری اس بیٹی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھنا..آمین یا رب العالمین!
تحریر پر پہلا تاثر شدید حیرت واستعجاب ہے...ابتسامہ!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ عزوجل فریقین کو ایک دوسرے کے حق میں بہترین بنائے اور جس بنیاد اور مقاصد کے تحت اس رشتے کا انتخاب ہوا ہے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یاب رب العالمین ،
ہمیشہ آپ کی تحریروں سے سنجیدہ پن ، اور زندگی کا تجربہ رکھنے والے لکھاری کی نمایاں جھلک دیکھی ،

اللہ کریم زندگی اور دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے ، اور ہر شر سے محفوظ فرمائے
بارك الله لكم وكتب لكم السعادة في الدنيا و الآخرة
آمين
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بارک اللہ لک و بارک علیک و جمع بینکما فی خیر ۔
شیخ سلفی صاحب کے الفاظ مستعار لینا چاہوں گا :
اللہ عزوجل فریقین کو ایک دوسرے کے حق میں بہترین بنائے اور جس بنیاد اور مقاصد کے تحت اس رشتے کا انتخاب ہوا ہے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یاب رب العالمین ،
ہمیشہ آپ کی تحریروں سے سنجیدہ پن ، اور زندگی کا تجربہ رکھنے والے لکھاری کی نمایاں جھلک دیکھی ،

اللہ کریم زندگی اور دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے ، اور ہر شر سے محفوظ فرمائے
بارك الله لكم وكتب لكم السعادة في الدنيا و الآخرة
آمين
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آج کل تو میں اسی مرحلہ سے گزر رہا ہوں کہ نسبی بیٹوں اور بیٹی کی جلد از جلد (بہووں اور داماد کے "گھر" ) رخصتی کر کے خود کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرلوں اور دم آخر یکسو ہوکر رجوع الی اللہ کی فرصت حاصل کرلوں تاکہ محاورتا" جب اللہ کو پیارے ہونے کا لمحہ آئے تو حقیقتا" بھی اللہ کو پیارا ہی لگوں (آمین ثم آمین یا رب العالمین)

نیٹ ورلڈ میں دو عشروں سے زائد سے مصروف کار رہنے کے سبب بہت سے خواتین و حضرات کی آئی ڈیز اور ان کی تحریروں سے جان پہچان رہی ہے جنہیں بہن بھائی کے لاحقہ کے ساتھ مخاطب کرتا رہا ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان میں سے اکثر میرے بیٹے اور بیٹی کے ہم سن ہیں۔ لہِذا اخت ولید بہن کا اخت ولید بیٹی کے روپ میں سامنے آنے سے مجھے کوئی خاص حیرت نہیں ہوئی اور میں دل کی گہرائیوں سے انہیں میکہ سے سسرال "ہجرت" پر مبارکباد دیتے ہوئے بہ حیثیت "آفیشل انکل" انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اب تک آپ نے "بی اماں" بن کر جو کچھ "لکھا" ہے، انہیں "عملی جامہ" پہنانے کا وقت آگیا ہے۔

جس طرح میدان جہاد میں مردوں کو تقریر سے نہیں بلکہ شمشیر سے اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے اسی طرح خواتین کو "سسرالی میدان جہاد" میں تقریر و تحریر والے خوش نما الفاظ سے نہیں بلکہ ان الفاظ کی عملی تصاویر سے کامیابی کی منزلیں اسی طرح طے کرنی ہوتی ہیں جیسے مانٹیسوری کے بچوں کو مطلق الف بے کے حروف سے آشنا نہیں کروایا جاسکتا۔ انہیں انار اور بکری والی تصویروں ہی کی مدد سے الف بے سے روشناس کروایا جاتا ہے۔ سسرالی رشتے کتنے ہی دینی اور اچھے کیوں نہ ہوں وہ میکہ والوں سے یکسر مختلف ہوتے ہیں۔ میکہ والے لفظوں کے بھی محتاج نہیں ہوتے وہ آپ کی بدن بولی سے ہی آپ کا مدعا جان اور مان لیتے ہیں جبکہ سسرالی رشتے دار الفاظ سے بھی آپ کا مدعا جان تو شاید لیں لیکن "منوانے" کے لئے آپ کو تقریر و تحریر کے الفاظ سے کہیں آگے جاکر عمل کرکے دکھلا نا ہوگا۔ میرے یہ کہنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ لکھنا لکھانا بند یا کم کردیں کہ بہت کم خواتین کو یہ ہنر آتا ہے۔ لیکن میرے کہنے کا یہ مطلب ضرور ہے کہ سسرالی میدان جہاد میں تقریر و تحریر آپ کی "پہلی ترجیح" ہرگز نہ ہو۔ اسے ہمیشہ "ثانوی حیثیت" دیجئے تاکہ عمل صالح کو پہلی ترجیح مل سکے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ثم آمین یارب العالمین
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم بھی مستعار لینا چاہیں گے (ابتسامہ):
اللہ عزوجل فریقین کو ایک دوسرے کے حق میں بہترین بنائے اور جس بنیاد اور مقاصد کے تحت اس رشتے کا انتخاب ہوا ہے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یاب رب العالمین ،
ہمیشہ آپ کی تحریروں سے سنجیدہ پن ، اور زندگی کا تجربہ رکھنے والے لکھاری کی نمایاں جھلک دیکھی ،

اللہ کریم زندگی اور دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے ، اور ہر شر سے محفوظ فرمائے
بارك الله لكم وكتب لكم السعادة في الدنيا و الآخرة
آمين​
آمین۔
البتہ "کم عمر ترین" پر مجھے شک ہے ابتسامہ،
کیونکہ آپ کی تحاریر بہت بڑی ہیں۔
خیر، یہ جان کر خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ واقعی ہی فورم کی لاڈلی سسٹر و بیٹی رہی ہیں آپ فورم میں ہم سب کو اپنے گھر کے افراد سمجھ کر بےدھڑک لکھتی رہی ہیں میں نے آپکو بہن و بیٹی ہی سمجھا، اللہ سبحان تعالی آپکی دلی خواہشات کو پورا کرے اور آپکا دامن خوشیوں سے بھر دے آمین۔

والسلام
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یا اللہ! ہماری اس بیٹی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھنا..آمین یا رب العالمین!
تحریر پر پہلا تاثر شدید حیرت واستعجاب ہے...ابتسامہ!
آمین ثم آمین نعیم بھائی(بس زیادہ نہیں چل سکتی ایک پوسٹ ہی کافی تھی بچپنے کی۔مسکراہٹ)
دوسرے تاثر کی منتظر(ابتسامہ)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ عزوجل فریقین کو ایک دوسرے کے حق میں بہترین بنائے اور جس بنیاد اور مقاصد کے تحت اس رشتے کا انتخاب ہوا ہے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یاب رب العالمین ،
ہمیشہ آپ کی تحریروں سے سنجیدہ پن ، اور زندگی کا تجربہ رکھنے والے لکھاری کی نمایاں جھلک دیکھی ،
اللہ کریم زندگی اور دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے ، اور ہر شر سے محفوظ فرمائے
بارك الله لكم وكتب لكم السعادة في الدنيا و الآخرة
آمين
آمین یا رب العالمین!
جزاک اللہ خیرا اخی الکریم

و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بارک اللہ لک و بارک علیک و جمع بینکما فی خیر ۔
شیخ سلفی صاحب کے الفاظ مستعار لینا چاہوں گا :
آمین یا رب العالمین۔شکرا خضر بھائی!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آج کل تو میں اسی مرحلہ سے گزر رہا ہوں کہ نسبی بیٹوں اور بیٹی کی جلد از جلد (بہووں اور داماد کے "گھر" ) رخصتی کر کے خود کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرلوں اور دم آخر یکسو ہوکر رجوع الی اللہ کی فرصت حاصل کرلوں تاکہ محاورتا" جب اللہ کو پیارے ہونے کا لمحہ آئے تو حقیقتا" بھی اللہ کو پیارا ہی لگوں (آمین ثم آمین یا رب العالمین)

نیٹ ورلڈ میں دو عشروں سے زائد سے مصروف کار رہنے کے سبب بہت سے خواتین و حضرات کی آئی ڈیز اور ان کی تحریروں سے جان پہچان رہی ہے جنہیں بہن بھائی کے لاحقہ کے ساتھ مخاطب کرتا رہا ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان میں سے اکثر میرے بیٹے اور بیٹی کے ہم سن ہیں۔ لہِذا اخت ولید بہن کا اخت ولید بیٹی کے روپ میں سامنے آنے سے مجھے کوئی خاص حیرت نہیں ہوئی اور میں دل کی گہرائیوں سے انہیں میکہ سے سسرال "ہجرت" پر مبارکباد دیتے ہوئے بہ حیثیت "آفیشل انکل" انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اب تک آپ نے "بی اماں" بن کر جو کچھ "لکھا" ہے، انہیں "عملی جامہ" پہنانے کا وقت آگیا ہے۔
جس طرح میدان جہاد میں مردوں کو تقریر سے نہیں بلکہ شمشیر سے اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے اسی طرح خواتین کو "سسرالی میدان جہاد" میں تقریر و تحریر والے خوش نما الفاظ سے نہیں بلکہ ان الفاظ کی عملی تصاویر سے کامیابی کی منزلیں اسی طرح طے کرنی ہوتی ہیں جیسے مانٹیسوری کے بچوں کو مطلق الف بے کے حروف سے آشنا نہیں کروایا جاسکتا۔ انہیں انار اور بکری والی تصویروں ہی کی مدد سے الف بے سے روشناس کروایا جاتا ہے۔ سسرالی رشتے کتنے ہی دینی اور اچھے کیوں نہ ہوں وہ میکہ والوں سے یکسر مختلف ہوتے ہیں۔ میکہ والے لفظوں کے بھی محتاج نہیں ہوتے وہ آپ کی بدن بولی سے ہی آپ کا مدعا جان اور مان لیتے ہیں جبکہ سسرالی رشتے دار الفاظ سے بھی آپ کا مدعا جان تو شاید لیں لیکن "منوانے" کے لئے آپ کو تقریر و تحریر کے الفاظ سے کہیں آگے جاکر عمل کرکے دکھلا نا ہوگا۔ میرے یہ کہنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ لکھنا لکھانا بند یا کم کردیں کہ بہت کم خواتین کو یہ ہنر آتا ہے۔ لیکن میرے کہنے کا یہ مطلب ضرور ہے کہ سسرالی میدان جہاد میں تقریر و تحریر آپ کی "پہلی ترجیح" ہرگز نہ ہو۔ اسے ہمیشہ "ثانوی حیثیت" دیجئے تاکہ عمل صالح کو پہلی ترجیح مل سکے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ثم آمین یارب العالمین
آمین یا رب العالمین۔جزاک اللہ خیرا یوسف بھائی!
اتنی عمدہ نصیحت کیلیے میں دلی طور پر مشکور ہوں۔بہت اچھا لگا مجھے آپ کا اس طرح سے سمجھانا۔شکرا!اللہ رب العزت مجھے اپنے فرائض کی بہترین انداز میں بجاآوری اور کہے اور لکھے کو عمل میں ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
ایک بات ویسے ہی بطور یاددہانی کرنا چاہوں گی کہ لکھاری خواتین کی یہ نہایت غلط عادت ہے کہ گھرداری سے جان چھڑاتی ہیں اور اس میدان میں شیر بنی نصیحتیں کرتی ہیں۔الا ماشاءاللہ!اللہ رب العزت ہم سب خواتین کو اپنے اصلی مقام اور ذمہ داری کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
ویسے میرے بارے تحقیق کروا لیجیے۔بڑی آپی کے بعد خاندان کی سب شادی و غیر شادی شدہ باجیوں اور لڑکیوں میں سگھڑ ترین ہوں۔الحمدللہ!۔اب دیکھیے آگے کیا گل کھلاتی ہوں؟ ابتسامات

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم بھی مستعار لینا چاہیں گے (ابتسامہ):

آمین۔
البتہ "کم عمر ترین" پر مجھے شک ہے ابتسامہ،
کیونکہ آپ کی تحاریر بہت بڑی ہیں۔
خیر، یہ جان کر خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔
آمین۔اسحاق بھائی ادھار دینا بند کریں(ابتسامہ)
جہاں تک مجھے علم ہے کہ فارم کے کم عمر ایکٹو اراکین ابن قدامہ اور عمر اثری بھائی ہیں اور میں بہرحال ان سے کم عمر ہوں۔تحاریر کی عمر ذہنی پختگی سے وابستہ ہے اور یہ بات بالکل لازم نہیں کہ ہر چیز کے متعلق ذہنی پختگی حاصل ہو۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ واقعی ہی فورم کی لاڈلی سسٹر و بیٹی رہی ہیں آپ فورم میں ہم سب کو اپنے گھر کے افراد سمجھ کر بےدھڑک لکھتی رہی ہیں میں نے آپکو بہن و بیٹی ہی سمجھا، اللہ سبحان تعالی آپکی دلی خواہشات کو پورا کرے اور آپکا دامن خوشیوں سے بھر دے آمین۔
والسلام
شکرا کنعان بھائی!
مجھے کبھی کسی نے احساس نہیں دلایا لیکن مجھے خود ہی محسوس ہوتا تھا کہ مجھے فارم پر بہت اہمیت حاصل ہے۔(ابتسامہ)اعتماد تو تھا ہی لیکن فارم پر سب نے مزید اعتماد دیا۔ہر دینی و معاشرتی رائے کو سراہا اور اچھا تاثر دیا۔الحمدللہ!
آمین ثم آمین
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
ماشاء اللہ.
بہت خوبـ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ.

اللہ رب العزت آپ کے اس نئے سفر کو آپ کے لیے باعث برکت بنائے. اور دنیا وآخرت کی تمام کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے.
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ عزوجل فریقین کو ایک دوسرے کے حق میں بہترین بنائے اور جس بنیاد اور مقاصد کے تحت اس رشتے کا انتخاب ہوا ہے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یاب رب العالمین ،
ہمیشہ آپ کی تحریروں سے سنجیدہ پن ، اور زندگی کا تجربہ رکھنے والے لکھاری کی نمایاں جھلک دیکھی ،

اللہ کریم زندگی اور دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے ، اور ہر شر سے محفوظ فرمائے
بارك الله لكم وكتب لكم السعادة في الدنيا و الآخرة
آمين
آمین ثم آمین۔
 
Top