• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناریل کے تیل کے حیران کن فوائد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ناریل کے تیل کے حیران کن فوائد

ویب ڈیسک جمعرات 4 فروری 2016
ناریل کے تیل کو نمک کے ساتھ ملاکر جلد پر لگانے سےجلد کے انفیکشن بھی نجات ممکن ہے، ماہرین صحت، فوٹو؛ فائل

ناریل کا تیل صرف بالوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جلد، دانت اور پاؤں سمیت ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ناریل کے تیل کے عام فوائد سے ہم سب آگاہ ہیں جن میں بالوں کا بڑھنا اور گرتے ہوئے بالوں کو روکنا شامل ہے لیکن ناریل کاتیل صرف بالوں کی خوبصورتی کے لیے ہی نہیں استعمال ہوتا بلکہ اس کے علاوہ جلد، دانتوں، پاؤں اور ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتاہے۔ ناریل کے تیل کے وہ اہم فوائد آپ کو بتائے جارہے ہیں جن کے بارے میں یقیناً آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔

خوبصورت جلد کے لیے؛
ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کی جلد نرم ، ملائم اور نازک ہو اور اس کے لیے گھریلو ٹوٹکوں سمیت طرح طرح کے جتن کیے جاتے ہیں لیکن اگر ناریل کے تیل میں چینی کو ملاکر روزانہ چہرے پر لگایا جائے اس سے نہ صرف جلد پر موجود مردہ خلیوں کا باآسانی خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ اس ٹوٹکے کا باقاعدہ استعمال جلد کو صاف اور نرم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناریل کے تیل کو نمک کے ساتھ ملاکر جلد پر لگایا جائے تو اس سے جلد کے انفیکشن سمیت چہرے پر نکلنے والے دانوں سے بھی نجات ممکن ہے۔

دانتوں کی صفائی کے لیے ؛
بہت سے لوگ اپنے خراب دانتوں اور ان پر پیلاہٹ کی وجہ سے بے حد پریشان نظرآتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے لیے مہنگے سے مہنگا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں لہٰذا اگر پیلے دانتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل کے ساتھ نمک کو ملاکر دانتوں پر 3 سے 4 منٹ تک لگانے سے دانت نہ صرف مضبوط ہوتے ہیں بلکہ موتی کی طرح چمک بھی جاتے ہیں۔

لمبے اور خوبصورت بالوں کے لیے؛
یہ تو سب جانتے ہیں کہ تیل کا استعمال بالوں کے لیے مفید ہے لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل لیموں کے جوس کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اس مفید ٹوٹ کے سے بال خوبصورت اور گھنے بھی ہوجاتے ہیں۔

پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لیے؛
سردیوں میں ایڑھیاں پھٹنے سے پاؤں کی ساری خوبصورتی خراب ہوجاتی ہے اور پاؤں بدنما دکھنا شروع ہوجاتے ہیں لہٰذا اس سے بچنے کے لیے روزانہ رات میں سونے سے پہلے ناریل کے تیل سے پاؤں کی مالش کریں اور موزے پہن کر سوجائیں صرف اس ٹوٹکے سے ایک ہفتے کے آپ کی پھٹی ہوئی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔

خوبصورت ہونٹوں کے لیے؛
بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل ہونٹوں کو خوبصورت بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کے روزانہ استعمال سے ہونٹ نہ صرف نرم ملائم ہوجاتے ہیں بلکہ مسلسل استعمال سے ہونٹوں کی رنگت بھی گلابی ہوجاتی ہے۔
 
Top