• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نام نہاد آزاد خیال (لبرل) لوگوں کا ہمیں فقہی اختلاف بھی کیونکر قبول نہیں

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
کئ سال پہلے امریکہ میں ایک نومسلم خاتون نے مردوں اور عورتوں کی نماز میں امامت کی اور جیسا کہ عام طور پر ہوتا چلا آیا ہے پوری دنیا سے مسلمان علماء نے اسکے خلاف آواز بلند کی۔امامت کی ویڈیو اب بھی یوٹیوب پر موجود ہے جس میں عورتیں اور مرد اکٹھے ایک ہی صف میں فمنزم کا سبق دیتے نظر آتے ہیں۔ انہی لبرلز میں سے جو تھوڑا بہت دین کو اپنے مخصوص مقاصد کے لیے پڑھتا تھا یا پھر عربی زبان سمجھنے کی صلاحیت رکھتا تھا اسنے انکی ہمائیت کی اور یہ کہا کہ عورت کی امامت کے خلاف بولنے والے ملّا نے علمی خیانت کی ہے کیونکہ یہ مسئلہ ایک فقہی مسئلہ ہے جس میں اختلاف کی گنجائش ہے بھی اور تھی بھی اور دلیل کی بنا پر ایک حدیث جو کہ سندا ضعیف ہے اور اپنے معنی میں بھی واضح نہیں، پیش کی اور ساتھ کچھ فقہاء کے اقوال کا بھی سہارا لیا جن میں ابن الایٔمن المالکی وغیرہ شامل ہیں۔ بقول لبرلز کے چونکہ یہ ایک فقہی مسئلہ ہے اس لیے اسکے خلاف احتجاج کرنا درست نہیں اور یہ ان لوگوں کی کم علمی کی دلیل ہے جنکو اس مسئلہ کا پتا ہی نہیں۔
یہ بات درست ہے کہ اہل علم میں سے بعض کی ہمیں ایسی آراء مل جاتی ہیں جوکہ یا تو شاذ ہوتی ہیں یا جنکا جواز بعض قیود کے ساتھ دیا جاتا ہے مثلا بعض اہل علم کے نزدیک عورت تب امامت کروا سکتی ہے مردوں کی جبکہ مردوں میں سے کوئ نماز کا صحیح طریقہ یا سورۃ فاتحۃ ہی نہ جانتا ہوں۔ اور وہ کروائے گی بھی پیچھے سے۔ بہرحال یہ بات بھی محل نظر ہے لیکن بجائے اس مسئلہ پر علمی بحث کرنے کہ جو اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں تکلیف ان لبرلز کے فقہی مسئلہ کے اختیار سے نہیں بلکہ اس مسئلہ کو پیش کرنے کے پیچھے جو سوچ اور عقیدہ ہے اس سے ہے۔ علمائے ربانی میں سے یا فقہاء میں سے اگر کوئ ایسی رائے دیتا ہے تو اسکے پیچھے بنیاد اجتہاد ہوتا ہے جوکہ وہ بڑی ہی علمی دیانت کے ساتھ شریعت کی روشنی میں کرتا ہے اسی لیے اسکی بعض عجیب و غریب باتوں کو بھی شاذ رائے کہہ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن ان لبرلز کی نہیں کیونکہ انکی اس طرح کی باتوں کے پیچھے بعض ملحد عقائد اور محرکات ہوتے ہیں جوکہ اس مسئلہ کو فقہی مسئلہ سے نکال کر نہ صرف عقیدہ کا مسئلہ بلکہ بعض اوقات کفر اور اسلام کا مسئلہ بنا دیتے ہیں۔ سلف میں اسکی مثال جرابوں پر مسح کرنے کی ہے جسکو اہل علم نے عقائد میں شامل کیا حلانکہ یہ اصلا ایک فقہی مسئلہ تھا۔
اسی طرح یہی عورت کی مردوں کو امامت کا مسئلہ لے لیجیے۔ اس خاتون نے یہ امامت اس لیے نہیں کروائ کیونکہ اسنے قرآن وسنت کی روشنی میں مسئلہ کو سمجھنے کی کاوش کی (یعنی اجتہاد کیا) اور اسکو ادلۂ شرعیہ سے یہی سمجھ آئ کے عورت مردوں کی بھی امامت کروا سکتی ہے بلکہ اسکے ذہن میں اسلام مخالف فمنزم کی سوچ تھی جسکے خلاف اھل السنۃ کو بولنا پڑا۔ باقی مثالوں کو بھی اس پر قیاس کر لیجیے۔

اللہ ہمیں صحیح معنوں میں دین کی سمجھ عطافرمائے اور اس طرح کے فتنوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
ان کو نماز پڑہانے والی ایک خاتوں غالبن اس کا نام ڈاکٹر امینہ ودود ہے اور انہوں میری معلومات کے مطابق چرچ میں ہی نماز ادا کی تھی اس کی آزان بھی ایک جوتا پھنی ہوئی عورت نے دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے بیبی ام عطیہ رضہ کی حدیث سے استدلال پکڑا تھا لیکن چونکہ ان کا مشن پہلے سے فرقہ واریت کے ظلم میں پھنسے مسلمانوں میں ایک اور اختلاف پیدا کرکہ اس کو ہوا دینی تھی اس لئے انہوں نے ام عطیہ والی حدیث کا محرم ہونے والا پہلو غائب کرکہ بس اس کی امامت کی پروپیگنڈا کی ۔ جس سے کچھ لوگ متاثر ہوئے اور پی پی پی کی کوئی خاتوں بھی اس نماز میں شامل تھی مجھے اس کا نام یاد نہیں۔
 
Top