• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی علیہ السلام کے نکاح کس نے پڑھائے اور انکے گواہ کون تھے؟

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

نبی علیہ السلام کے نکاح کس نے پڑھائے اور انکے گواہ کون تھے؟

کیا یہ تحقیق صحیح ہے

سوال : نبی علیہ السلام کے نکاح کس نے پڑھائے اور انکے گواہ کون تھے؟

جواب : آپ کا پہلا نکاح جو خدیجہ رضی الله عنھا کے ساتھ ہوا اس کے بارے میں تاریخ میں آتا ہے کہ اس زمانے کے رواج کے مطابق ابو طالب نے وہ نکاح پڑھایا تھا.لیکن احادیث میں یہ معاملہ واضح نہیں ہے.

باقی اس کے بعد الله کے نبی صلی الله علیہ وسلم کے جو نکاح ہوۓ اس میں نہ کسی نے نکاح پڑھاۓ ہیں اور نہ ایجاب و قبول کرایا.یہ الله کے نبی صلی الله علیہ وسلم کی خصوصیت کا معاملہ ہے.خیبر کی فتح کے بعد جب صفیہ رضی الله عنھا قید ہو کر آئیں ہیں تو صحابہ کرام رضی الله عنہ نے کہا اب دیکھنا ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم انکو ملک یمین،لونڈی بناتے ہیں یا بیوی.اگر آپ پردہ کراتے ہیں تو سمجھ لیجئے کے یہ آپ کی بیوی ہیں اور اگر پردہ نہیں کراتے تو یہ لونڈی ہیں . اورآخر جب آپ نے انکو پردہ کرایا تو تب صحابہ کرام رضی الله عنہ جان گئے کہ صفیہ رضی الله عنھا کو آپ نے لونڈی نہیں بنایا بلکہ وہ آپ کی بیوی ہیں.اس سے معلوم ہوا کہ نکاح کا نہ پڑھایا جانا اور ایجاب و قبول کا نہ کرانا نبی علیہ السلام کی خصوصیت تھی .عائشہ اور سودہ رضی الله عنھما کے ساتھ آپکے نکاح جو مکے میں ہوۓ اور اسکے بعد جو آپ کے نکاح ہوۓ ہیں اس میں بھی اسکا کوئی ذکر نہیں ہے


 
شمولیت
ستمبر 06، 2017
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
65
حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کا پهلا نکاح جو حضرت خدیجه رضی الله عنه سے هوا وه ابوطالب نے پڑهایا تها.
اور ایک خطبه بهی ارشاد فرمایا تها جو کے پڑهنے کے لائق هے.
اسکا ذکر علامه سهیلی رحمه الله نے روضه انف میں کیا هے.
 
Top