• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ اے مسلمانو! تم اگلے لوگوں کی چال پر چلو گے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,960
ری ایکشن اسکور
5,796
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 7319
حدثنا أحمد بن يونس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا ابن أبي ذئب،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن المقبري،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي هريرة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ رضى الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لا تقوم الساعة حتى تأخذ أمتي بأخذ القرون قبلها،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ شبرا بشبر وذراعا بذراع ‏"‏‏.‏ فقيل يا رسول الله كفارس والروم‏.‏ فقال ‏"‏ ومن الناس إلا أولئك ‏"‏‏.‏


ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا ‘ ان سے مقبری نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میری امت اس طرح پچھلی امتوں کے مطابق نہیں ہو جائے گی جیسے بالشت بالشت کے اور ہاتھ ہاتھ کے برابر ہوتا ہے۔ پوچھا گیا یا رسول اللہ! اگلی امتوں سے کون مراد ہیں ‘ پارسی اور نصرانی؟ آپ نے فرمایا پھر اور کون۔


حدیث نمبر: 7320
حدثنا محمد بن عبد العزيز،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبو عمر الصنعاني ـ من اليمن ـ عن زيد بن أسلم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عطاء بن يسار،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي سعيد الخدري،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لتتبعن سنن من كان قبلكم شبرا شبرا وذراعا بذراع،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حتى لو دخلوا جحر ضب تبعتموهم ‏"‏‏.‏ قلنا يا رسول الله اليهود والنصارى قال ‏"‏ فمن ‏"‏‏.‏


ہم سے محمد بن عبد العزیز نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یمن کے ابو عمر صنعانی بیان کیا ‘ ان سے زید بن اسلم نے ‘ ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز میں اتباع کرو گے۔ یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے۔ ہم نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں؟ فرمایا پھر اور کون۔

صحیح بخاری
کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ
 
Top