• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کا قبول اسلام

شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
48
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین نے اسلام قبول کر لیا تھا؟
جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والدین کو قبر سے نکال کر اسلام قبول کروایا اور پھر دفن کر دیا؟
جبکہ سنن النسائی کی حدیث نمبر 2038 کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی والدہ کے لئے دعا کی اجازت نہیں ملی تھی۔
sunan-alnasai.PNG
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین اسلام آنے سے پہلے جہالت کی زندگی میں مرے تھے ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میرے ماں باپ جو زمانہ جاہلیت میں مرگیے ہیں انکا انجام کیا ہوگاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ان ابی و اباک فی النار۔ بیشک میرے باپ اور تمہارے باپ دونوں جہنمی ہیں۔ یہ روایت صحیح مسلم میں موجود ہے
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,552
پوائنٹ
304
السلام علیکم -

نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم کے والدین حضرت عیسی علیہ سلام کی شریعت پر ایمان لانے کے مکلف تھے کیوں کہ وہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آله وسلم کی بعثت سے پہلے ہی اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے -

اوپر دی گئیں دونوں احادیث نبوی سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حضرت عیسی علیہ سلام کی شریعت پر کار بند نہیں تھے جس کی بنا پر الله نے ان کی بخشش کی اجازت نبی کریم کو بھی نہیں دی -

قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
ما كانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذينَ ءامَنوا أَن يَستَغفِر‌وا لِلمُشرِ‌كينَ وَلَو كانوا أُولى قُر‌بىٰ
''ترجمہ: نبی اور مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکوں کےحق میں دعا بخشش مانگیں۔ چاہے وہ قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں

لیکن بہتر ہے کہ اس معاملے میں زیادہ بحث مباحثہ نہ ہی کیا جائے-قرآن میں الله کا ارشاد ہے -

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ سوره البقرہ ١٤١
وہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی ان کے لیے ان کے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اور تم سے ان کے اعمال کی نسبت نہیں پوچھا جائے گا-
 
Last edited:
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
48
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین اسلام آنے سے پہلے جہالت کی زندگی میں مرے تھے ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میرے ماں باپ جو زمانہ جاہلیت میں مرگیے ہیں انکا انجام کیا ہوگاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ان ابی و اباک فی النار۔ بیشک میرے باپ اور تمہارے باپ دونوں جہنمی ہیں۔ یہ روایت صحیح مسلم میں موجود ہے
کیا آپ اس حدیث کا حوالہ دے سکتے ہیں؟
 
آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
347 - (203) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيْنَ أَبِي؟ قَالَ: «فِي النَّارِ»، فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ، فَقَالَ: «إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ» (صحیح مسلم)
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
حوالہ؟؟؟
347 - (203) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيْنَ أَبِي؟ قَالَ: «فِي النَّارِ»، فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ، فَقَالَ: «إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ» (صحیح مسلم)
آزاد بھائی نے دے دیا ہے۔
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
48
حوالہ؟؟؟
صحیح مسلم جلد اول کتاب ایمان باب "جو شخص کفر پر مرے وہ جہنم میں جائے گااس کی شفاعت نہ ہوگی اور بزرگوں کی بزرگی کچھ کام نہ آئے گی" حدیث نمبر 500
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
48
حوالہ؟؟؟
صحیح مسلم جلد اول کتاب ایمان باب "جو شخص کفر پر مرے وہ جہنم میں جائے گااس کی شفاعت نہ ہوگی اور بزرگوں کی بزرگی کچھ کام نہ آئے گی" حدیث نمبر 500 صفحہ نمبر 339
muslim_339.PNG
 
Top