• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نرینہ اولاد کے حصول کا وظیفہ - نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے خواب میں بتایا

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاته
محترم شیخ @اسحاق سلفی اور دیگر اہل علم سے گزارش ہے کہ عبقری کے اس خودساختہ وظیفہ پر کچھ روشنی ڈالیں۔
اور ساتھ ہی اس بارے میں قرآن و صحیح احادیث سے جواب بھی دیں۔

نبی کریم ؐ نے خواب میں بتایا اولاد نرینہ کا وظیفہ

اس عمل کی برکت سے اللہ نے اپنا فضل کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کا پیغام مجھے خواب میں ملا جو ان کی تمام امت کیلئے ہے اور اب میں یہ پیغام بھی تمام ایسے لوگوں تک پہنچاتی ہوں جسے اس کی ضرورت ہے اور اب میں یہ پیغام عبقری کے ذریعے تمام اہل اسلام کو دینا چاہتی ہوں

(بہن زہرہ‘ چکوال)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے قارئین کیلئے اولاد نرینہ کیلئے خاص وظائف بھیج رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ قارئین ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ یہ وظائف عورت حمل سے پہلے شروع کرے۔ مجھے اللہ نے پانچ بیٹیوں کے بعد دو بیٹے عطا کیے ہیں۔ ایسی خواتین جن کے ہاں صرف بیٹیاں ہی پیدا ہوتی ہیں یا جن کی اولاد ہی نہ ہو سب ان وظائف کو کریں اور اولاد نرینہ حاصل کریں۔
.۔1۔ سورۂ محمد روزانہ پڑھیں‘ مراد کے حصول تک۔
۔2۔ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح یَامُبْدِیُٔ (پیدائش کی ابتدا کرنے والا)۔)
۔3۔ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح یَاوَارِثُ پڑھیں۔
۔4۔ ہر فرض نماز کے بعد ایک تسبیح یَااَوَّلُ پڑھیں۔ یہ اعمال مراد کے حصول تک پڑھیں۔
۔5۔ایک مشہور عالم دین کی کتاب میں سے درج ذیل وظیفہ کیا اور نتائج سوفیصد حاصل ہوئے۔
عورت پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرے ہر فرض نماز کے بعد شہادت کی انگلی سے ناف پر ’’محمد‘‘ لکھے اور ﷺ پڑھے۔ ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ لکھنا ہے اور منہ سے درود پڑھنا ہے۔
۔6۔بزرگان دین فرماتے ہیں کہ جو کوئی مغرب کی نماز کے بعد دو نفل جس مہم کیلئے پڑھے گا وہ ضرور کامیاب ہوگا۔ بعد نماز مغرب دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت پڑھیں ہر رکعت میں تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں‘ سلام کے بعد تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور اس کا ثواب نبی پاک ﷺ اور ان کے اہل بیت حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ‘ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی ارواح پاک کو پہنچائیں اور ان عظیم ہستیوں کے طفیل اور وسیلے سے اولاد نرینہ کے لیے دعا کریں۔ مراد کے حصول تک۔
۔7۔ عورت لگاتار سات روزے رکھے اور افطار کے وقت پانی پر ’’یَاخَالِقُ یَابَارِیُٔ یَامُصَوِّرُ‘‘اکیس مرتبہ پڑھ کر پھونکیں۔افطار میں سب سے پہلے ایک کھجور کھائیں سنت نبویﷺ پر عمل کی نیت سے اس کے بعد دم کیا ہوا پانی پی لیں۔ انشاء اللہ اسی مہینے حمل ہوگا۔ میں نے اپنے تمام ملنے والوں کویہ وظائف بتائے نتائج سوفیصد رہے۔
۔8۔پہلے تو مجھے شیطان نے بہکانا شروع کیا کہ یہ تکبر تو نہیں کہ میں سب کو اولاد نرینہ کا بتارہی ہوں یہ پڑھو تو اولاد نرینہ ہوگی۔ دو تین دن پریشانی میں گزرے اللہ نے خود رہنمائی فرمائی کہ یہ تو صدقہ جاریہ ہے ایک علم ہے‘ علم لوگوں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے۔اس عمل کی برکت سے اللہ نے اپنا فضل کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کا پیغام مجھے خواب میں ملا جو ان کی تمام امت کیلئے ہے اور اب میں یہ پیغام بھی تمام ایسے لوگوں تک پہنچاتی ہوں جسے اس کی ضرورت ہے اور اب میں یہ پیغام عبقری کے ذریعے تمام اہل اسلام کو دینا چاہتی ہوں۔ میں نے خواب میں لکھا ہوا دیکھا اور دو مرتبہ کسی نے پڑھ کر سنایا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے جو کوئی یَامَالِکُ پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اسے دوسرا بیٹا دے گا۔ الحمدللہ! میں نے یامالک حمل سے پہلے پڑھنا شروع کیا اور آج میرے دو بیٹے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسرے بیٹے سے نوازا۔ اور اب میں یہ وظیفہ ان سب کو بتاتی ہوں جن کا ایک بیٹا ہے۔براہ کرم نبی پاک ﷺ کا یہ پیغام جو ان کی ساری امت کیلئے ہے سب کو پہنچائیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب دنیا میں موجود تھے ، اس زمانے کی طرف بھی اگر کوئی بندہ بات منسوب کرے ، تو تب تک قبول نہ ہوگی ، جب تک وہ بندہ قابل اعتماد نہ ہو ، یعنی حدیث کی مکمل تحقیق و تفتیش کے بعد اسے حدیث رسول کہا جائے گا ۔
اور کسی کا خواب میں حضور سے کوئی بات سننا ، یا کام سیکھنا اس کی تو سرے سے کوئی حیثیت نہیں ، بالخصوص اس وقت ، جب خواب دیکھنے والے کے دین و ایمان اور سچ جھوٹ کا ہی کسی کو پتہ نہ ہو ۔
قرآن کریم حصول برکات کا ذریعہ ہے ، اس کی آیات کو معنی کی مناسبت سے حصول طلب کے لیے پڑھا جاسکتا ہے ، اس میں بھی خاص وقت ، مکان یا عدد کی تحدید کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔
باقی عجیب و غریب قسم کی حرکات ، جیسے پیٹ پر یہ لفظ لکھیں ، یا فلاں فلاں شخصیات کا وسیلہ دیں ، یہ تو واضح بدعات و خرافات ہیں ، جن کی قرآن وسنت میں کوئی دلیل نہیں ۔
بعض انبیاء اور نیک شخصیات کے قرآن کریم میں واقعات موجود ہیں ، انہوں نے حصول اولاد کے لیے کون سا وظیفہ کیا تھا ؟؟
اللہ کے ناموں میں لفظ ’ المبدئ ‘ کو شمار کرنا بھی محل نظر ہے ۔
اولاد کی نعمت کے لیے دم کرنا
 
Last edited:
Top