• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض وبائی امراض کے احکام و مسائل

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض وبائی امراض کے احکام و مسائل

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل کا شکار رہی ۔ اس وبائی مرض نے نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ،ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔ اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ۔ہر طرف نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم تھا ۔حتی ٰکہ جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ۔یہ ایک آزمائش بھی تھی اور عذاب کی صورت بھی۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے تھے۔ بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں مساجد نماز کے لیے بند کر دی گئی عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق تھی ۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء رہیں ۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق وفرائض) پر مختلف تحریریں آئیں جنہیں بعض احباب نے کتابی صورت میں مرتب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا ۔ اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر رسالہ بعنوان’’ نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض (وبائی امراض کے احکام ومسائل)کورونا‘‘ محترم جناب ڈاکٹرحافظ ریاض احمد اثری﷾(مدرس مرکز ابن القاسم ،ملتان ) کی کاوش ہے ۔ موصوف نے ان حالات میں دریافت کیے جانے والے مسائل وسوالات کو یکجا کر کے قرآن وسنت کی روشنی میں انکے شرعی احکام بیان کردیے ہیں ۔باقاعدہ پہلے سوال پیش کر کے پھر قرآن وسنت کی روشنی میں اس کا جواب قلم بند کیا ہے۔الغرض اس مختصر رسالہ میں ہر عام وخاص کے لیے موجودہ حالات کے مطابق بہترین ومفید رہنمائی پیش کی گئی ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع میِں ا نتہائی وقیع اور مفید معلومات پر مشتمل ہے۔صاحب تحریر کی مجلہ’’الاعتصام ‘‘ لاہور ،’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ اور دیگر جماعتی مجلات ورسائل میں علمی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں خیر وبرکت کریں اور ان کی تدریسی وتحریری مساعی کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
 
Top