• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نقابی مسلمہ

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
نقابی مسلمہ

جب ایک مسلمہ نقاب کرتی ھے تو وہ معاشرے میں رائج امپورٹڈ ابلیسی تہذیب سے بغاوت کا اعلان کر رھی ھوتی ھے،
ماڈرن خواتین درحقیقت تاریک پسند خواتین کی بہتات میں نقابی مسلمہ وہ کردار پیش کر رھی ھوتی ھے کہ جو رہبرِ کائنات کی تعلیمات کی عکاسی کر رہا ھوتا ھے، جو سیرت عائشہ و فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پیرائے میں ھوتا ھے،، جو امہات المومنین کا وطیرہ ھوا کرتا تھا،،
َنقابی مسلمہ نقاب کے ذریعے اپنے جسم و نظر کی حفاظت تو کر ھی رھی ھوتی ھے لیکن دراصل وہ عریانی والے اپنے تاریک مسقبل کو بھی روشن کر رھی ھوتی ھے جس کی منزل اللہ کی جنت ھے،،
گناہوں کی لذت سے لبریز اس ابلیسی معاشرے میں کہ جہاں دور دور تک بدنظری،، جسم فروشی،، چہرہ پرستی،، حُسن بازی،، ایک دوسرے کیساتھ مائل پسندی،، عریاں یا نیم عریاں شیطان زدہ عورتوں کی بہتات ھے، ایسے گندے و فحش ماحول میں ایک نقابی مسلمہ کی جرأت و ھمت کو سلام پیش کرنا ازحد ضروری ھے،،
نقابی مسلمہ دراصل ان سب گناھوں کی باغی ھوتی ھے،
نقابی مسلمہ مائلات کی سرکشی کو خوب سمجھتی ھے،
نقابی مسلمہ چہرے کی کم حسین ھو یا زیادہ اس بحث سے قطع نظر وہ دل کی مِس یونیورس ھوتی ھے،
نقابی مسلمہ گلیوں بازاروں اور رشتہ داروں کے مردوں سے نقاب کرکے اپنے رب کی رضامندی کی متلاشی ھوتی ھے،
نقابی مسلمہ عزم مصمم کی جیتی جاگتی تصویر ھوتی ھے،
نقابی مسملہ اپنے چہرے کو ڈھانپ کر اپنے رب کی رضا کے ذریعے کائنات کے سب سے خوبصورت ترین مقام،جنت میں جگہ چاہتی ھے
وہ اپنی پاکیزگی، طہارت، عفت و پاکبازی کے ذریعے اس اسلامی معاشرے کی تشکیل چاھتی ھے کہ جس کی سُرخیل امہات المؤمنین ھوا کرتی تھیں.

سلام اے مسلمہ، تیری ھمت شجاعت و دلیری کو سلام!


 

Asif Ahmad

رکن
شمولیت
اگست 20، 2012
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
57
جزاک اللہ خیر
بہت ہی زبردست۔۔اللہ تعالیٰ ایسی مسلمہ پر رحمت برسسئیں۔۔۔آمین یارب العالمین

Sent from my Redmi Note 5 Pro using Tapatalk
 
Top