• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نمازی سجدے اور تشہد کے دوران کہاں نظر رکھے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
نمازی سجدے اور تشہد کے دوران کہاں نظر رکھے؟

سوال:

نمازی قیام کے دوران سجدے کی جگہ پر نظر رکھتا ہے، اور رکوع اور سجدہ کے دوران کس جگہ پر نظر رکھے؟


الحمد للہ:

نمازی رکوع کے دوران اپنے سجدے کی جگہ پر نظر رکھے، جبکہ تشہد کے دوران انگلی کے اشارے والی جگہ پر رکھے، اور سجدے کی حالت میں آنکھوں کے سامنے والے زمین کے حصے پر نظر رکھے۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، اللہ تعالی درود و سلام نازل فرمائے ہمارے نبی محمد ، انکی اولاد، اور صحابہ کرام پر

واللہ اعلم.

اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء 7/25

http://islamqa.info/ur/8580
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
کیا اس مسئلہ کہ کوئ دلیل نہیں ہے؟؟؟؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
ایک فتوی ملا ہے:

نماز میں نظر کہاں ہو
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 25 September 2013 10:40 AM

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز پڑھتے وقت اپنی نظریں کہاں رکھنی چاہییں ،خاص کر رکوع میں کہاں دیکھنا چاہیے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز میں کسی خاص جگہ پر نظر رکھنے کے حوالے سے کوئی صریح نص موجود نہیں ہے۔ ہاں البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ نماز میں نظر کو آوارہ گردی نہیں کرنی چاہئے۔ بلا وجہ ادھر ادھر یا آسمان کی طرف دیکھنا ناپسندیدہ عمل ہے۔

اہل علم کے ہاں نظر کے مقام کے تعین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ مالکیہ کہتے ہیں کہ نمازی کواعتدال کے ساتھ اپنے سامنے دیکھنا چاہئے،نہ تو بالکل سر جھکائے اور نہ ہی اوپر اٹھائے۔ انہوں نے آیت مبارکہ ﴿فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾البقرة:144

آپ مسجد حرام کی طرف اپنا منہ کر لیں۔ سے استدلال کیا ہے۔
جبکہ جمہور اہل علم کے نزدیک سجدے کی جگہ نظر رکھنا مستحب ہے۔ ابن سیرین سے مروی ہے کہ نبی کریم پہلے نماز میں آسمان کی طرف دیکھ لیا کرتے تھے،جب یہ آیت مبارکہ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾المؤمنون:2
نازل ہوئی تو آپ نے اپنا سر نیچے جھکا لیا۔ [رواه البيهقي وسعيد بن منصور]

اسی طرح تشہد کے بارے میں آتا ہے کہ آپ کی نظر انگلی کے اشارے پر ہوتی تھی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی
 
Top