• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز میں سستی کی سزا ۔۔۔ اس روایت کی تحقیق درکار ہے۔

ام حسان

رکن
شمولیت
مئی 12، 2015
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
32
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اس روایت کی صحت جاننا چاہتی ہوں،

امام ذھبی رحمہ اللہ الکبائر میں نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی بہن کو دفن کرنے جاتا ہے، اور اس دوران کچھ نقدی گر جاتی ہے قبر میں، قبر کو کھولا گیا، تو دیکھا کہ پوری قبر آگ سے بھری ہوی ہے، وہ اپنی ماں کے پاس پہنچتا ہے اور پوچھتا ہے اپنی بہن کے بارے میں، تو ماں کہتی ہے کہ نماز میں سستی کرتی تھی۔۔۔


جزاکم اللہ خیرا
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس قصہ کو امام ذہبی نے کتاب الکبائر میں بنا کسی سند کے ذکر کیا ہے۔ اس قصہ کو انہوں نے محض بعض اسلاف کے حوالے سے ذکر کیا ہے۔
عن بعض السلف أنه أتى أختا له ماتت فسقط كيس منه فيه مال في قبرها فلم يشعر به أحد حتى انصرف عن قبرها ثم ذكره فرجع إلى قبرها فنبشه بعدما انصرف الناس فوجد القبر يشعل عليها نارا فرد التراب عليها ورجع إلى أمه باكيا حزينا فقال يا أماه أخبريني عن أختي وما كانت تعمل قالت وما سؤالك عنها قال يا أمي رأيت قبرها يشتعل عليها نارا قال فبكت وقالت يا ولدي كانت أختك تتهاون بالصلاة وتؤخرها عن وقتها (الکبائر: ص 25)
اس لئے اس پر صحت یا ضعف کا کوئی حکم لگانا ممکن نہیں ہے، البتہ ان جیسے اقوال جو ترغیب وترہیب کے باب میں بنا سند ذکر کیے جاتے ہیں وہ اکثر ضعیف یا موضوع ہوتے ہیں۔ البتہ عذاب قبر کے اثبات اور ترک نماز کی ترہیب میں جو آیات، اور صحیح احادیث وآثار نقل ہوئے ہیں وہ سب ان جیسے اقوال کی نسبت کافی ہیں۔
اس کے برعکس عذاب قبر کا حال دکھانے اور دیکھنے والی جتنی بھی روایات ہیں وہ سب نبی اکرم ﷺ کے اس قول کے مخالف ہیں:
لولا أن لا تدافنوا لدعوت الله أن يسمعكم عذاب القبر
"اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ تم مُردوں کو دفن نہیں کر و گے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ وہ تمھیں عذاب قبر سنا دے۔" (صحیح مسلم: 2868)
کیونکہ دیکھنا تو سننے سے بھی زیادہ بھاری اور واضح ہے۔
واللہ اعلم
 
Top