• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کو وقت پر ادا کرنا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
نماز کو وقت پر ادا کرنا- اللہ تعالی کی پسندیدہ عبادت


عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہما قَالََ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم : أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللّٰہِ؟ قَالَ: (( اَلصَّلَاۃُ عَلیٰ وَقْتِھَا۔ )) أخرجہ البخاري في کتاب مواقیت الصلاۃ، باب: فضل الصلاۃ لوقتھا، ح: ۵۲۷۔
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا:’’ کون سا عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے پیارا لگتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ نماز کو وقت پر ادا کرنا۔ ‘‘
تشریح…: پانچویں نمازوں کا وقت مقرر اور محدود ہے جب وقت نکل جاتا ہے تو نماز فوت ہوجاتی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کو یہی بات پسند ہے کہ نماز کو اس کے محدود وقت میں ادا کیا جائے نہ کہ قضاء کرکے مقرر وقت کے بعد پڑھی جائے۔
ابن بطال فرماتے ہیں کہ
نماز کو اس کے اول وقت میں ادا کرنا تاخیر سے ادا کرنے سے بہتر ہے کیونکہ پیارا عمل ہونے کے لیے مستحب وقت کی شرط لگائی گئی ہے۔
امام طبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
فرض نماز کی ادائیگی پر کوئی زور بھی نہیں لگتا اور درجہ بھی بہت بڑا ہے۔ چنانچہ آدمی اس کے باوجود جان بوجھ کر اسے ضائع کرتا ہے تو وہ اس کے علاوہ اشیاء کو زیادہ ضائع کرنے والا ہوتا ہے۔ [فتح الباری ]
نماز کو وقت سے موخر کرنا حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
{فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّینَ o الَّذِیْنَ ہُمْ عَنْ صَلاَتِہِمْ سَاہُوْنَ o} [الماعون:۴۔ ۵]
’’ ان نمازیوں کے لیے افسوس اور ویل نامی جہنم کی جگہ ہے جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔ ‘‘
مصلین سے مراد وہ لوگ ہیں جو پہلے پابندی سے نماز پڑھتے رہے پھر کبھی کبھار سست ہوجاتے یا نماز پڑھنا چھوڑ دیں یا نماز کو اس کے مقررہ وقت پر ادا نہیں کرتے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے نزدیک وہ لوگ مراد ہیں:
جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کرتے ہیں
اور ابوالعالیہ فرماتے ہیں:
اس کے تحت وہ لوگ آتے ہیں جو وقت پر نماز ادا نہیں کرتے اور نہ ہی رکوع و سجود پورا کرتے ہیں۔
’’سَاھُوْنَ‘‘ کا مطلب ہمیشہ یا اکثر اول وقت کی بجائے آخری وقت میں نماز ادا کرنا یا نماز کے ارکان اور شروط کو شریعت کے مطابق ادا نہ کرنا یا نماز میں خشوع اور تدبر کا نہ ہونا ہے۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/تزکیہ-نفس-194/اللہ-تعالی-کی-پسند-اور-ناپسند-12447/
 
Top