• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نمر النمر باغی کو بھی خادم الحرمین الشریفین نے سوشل سیکیورٹی سے محروم نہ کیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
نمر النمر کے بارے میں چشم کشا حقائق پہلی بار منظر عام پر

باغی کو بھی خادم الحرمین الشریفین نے سوشل سیکیورٹی سے محروم نہ کیا
جمعرات 7 جنوری 2016م
دبئی ۔ محمد الیوسی
سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی اور ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث شیعہ مذہبی رہنما نمر النمر کو دی گئی سزائے موت پر مخالفین کی بلا جواز تنقید بدستور جاری ہے۔ بعض ناقدین نمر النمر کی اصلیت سے واقف نہیں ہیں یا انہوں نے دانستہ طور پر شر پسند لیڈر کے بارے میں آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نمر باقر النمر نامی شدت پسند مذہبی رہ نما طویل عرصے تک اپنی زبان سے دہشت گردوں کی حمایت کرتے اور فساد فی الارض کے لیے زہراگلتے رہے۔ اس وقت تک سعودی حکومت نےانہیں کچھ نہیں کہا، مگر جب انہوں نے مخالفت کو مسلح گروہ کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوششیں شروع کیں تو حکومت کو ان کے خلاف ضروری انضباطی کارروائی کرنا پڑی۔ الشیخ نمر النمر کو بار بار وارننگ دی گئی مگر وہ باز نہ آئے۔ نمر النمر کو تختہ دار پر لٹکانے کا سعودی عرب کو کوئی شوق نہیں تھا مگر موصوف دہشت گردی کے ذریعے معصوم لوگوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ایک مسلح گروپ کی قیادت کرتے ہوئے سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازشیں تیار کرنے کی پاداش میں نمر النمر اور اس کے کئی ساتھیوں کو 15 اکتوبر 2014ء کو سزائے موت سنائی گئی۔ سعودی عرب کی فوجی عدالت سے سنائی گئی سزا کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم سعودی عرب اور بحرین میں حکومتوں کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے، حکومت کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی مدد اور ان کی پشت پناہی کرنے، بحرین میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور وہاں ایران جیسا ولایت فقیہ کا نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ملزم کی جانب سے ریاست مخالف مہم کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں کئی سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری اپنی جانوں سے بھی محروم ہوئے۔

نمر النمر کے ساتھ دہشت گردی کے الزام میں ان کے حمایت یافتہ کئی دوسرے دہشت گردوں کو بھی موت اور عمر قید کی سزائیں ہوئیں۔ سزائے موت پانے والے بعض دہشت گردوں کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے اور کچھ تا حال زیرحراست ہیں۔

الشیخ نمر النمر کو چار دہشت گردوں منتظرالسبتی، مرسی آل ربح، خالد اللباد اور محمد کاظم الشاخوری کے ہمراہ دیکھا گیا۔ منتظر سبتی اور محمد کاظم الشاخوری سعودی عرب میں تاحال قید ہیں مگر انہیں بھی سزائے موت سنائی گئی ہے جب کہ ان کے دو ساتھی مرسی آل ربح اور اور خالد اللبادی پولیس مقابلوں میں ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ایک دوسرے گروپ فوٹو میں نمر النمر کو 23 دہشت گردوں کے جھرمٹ میں دیکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں سعودی عرب کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد فاضل الصفوانی بھی شامل ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نمر النمر کو اس کی ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں بار بار متنبہ کیا جاتا رہا ہے مگر اس نے ہربار حکومت کی تنبیہ کو ٹھوکر ماری اور پہلے سے بڑھ کر سازشیں شروع کر دیں۔ اس نے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مسلح گروپ تشکیل دیے اور سرعام عوام الناس کو حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے پر اکسایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نمر النمر کی خلاف قانون سرگرمیوں کے باوجود سعودی عرب کی حکومت نے ان کے خاندان کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی۔ شیخ النمر کی اہلیہ کینسر کے مرض میں متبلا ہوئیں تو حکومت نے سرکاری خرچے پر انہیں علاج کےلیے امریکا بھیجا، تاہم زندگی نے ان سے وفا نہ کی۔ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اس وقت بھی امریکا میں خادم الحرمین الشریفین کے بیرون ملک تعلیمی پروگرام کے تحت زیر تعلیم ہیں۔ بیٹا میکنیکل انجینینرنگ کر رہا ہے۔ ایک بیٹی میڈیکل جب کہ دوسری قانون کی طالبہ ہے۔ حکومت انہیں مکمل مالی سپورٹ کر رہی ہے۔

نمرالنمر پچھلے تین سال سے زیرحراست رہے۔ سعودی عرب میں موجود ان کے تمام عزیز واقارب ان سے جیل میں ملاقات کرتے رہے ہیں تاہم ان کے بیٹے امریکا سے واپس نہیں آئے۔

ح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نمر النمر کیسے توہین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کر رہا ہے

#پاکستان یا #ایران ؟ پاکستان میں بسنے والے شیعہ کس کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں. پاکستان میں کہیں شیعہ بغاوت کے لئے راہ تو ہموار نہیں کی جارہئ ہے ..... حکومت پاکستان #پاک فوج #عوام کو سوچنا ہوگا ......
 
Top