• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نگارِ وقت پہ موجود ہر تحریر جھوٹی ہے

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
نگارِ وقت پہ موجود ہر تحریر جھوٹی ہے۔۔۔۔۔خیام قادری

نگارِ وقت پہ موجود ہر تحریر جھوٹی ہے

خیام قادری

نگارِ وقت پہ موجود ہر تحریر جھوٹی ہے
کہیں پر تاج جھوٹے ہیں کہیں زنجیر جھوٹی ہے

کہیں بے نور سجدوں کے نشاں روشن ہیں‌ماتھے پر
کہیں روشن جبیں سے پھوٹتی تنویر جھوٹی ہے

کہیں پر قہقہے نوحہ کناں ہیں‌زیرِ‌لب خود بھی
کہیں چہرے پہ اشکوں سے لکھی تحریر جھوٹی ہے

کہیں‌حق، حلقۂ حلقوم ِ باطل کا فرستادہ
کہیں‌حلقوم پر رکھی ہوئی شمشیر جھوٹی ہے

کہیں جھوٹے صحیفے مستند سچے حوالوں سے
کہیں سچی کتابوں کی لکھی تفسیر جھوٹی ہے

کہیں ہاتھوں پہ سیاہی کی لکیریں بھی بنی ریکھا
کہیں ریکھاؤں میں‌بھی بولتی تقدیر جھوٹی ہے

کہیں سچ کے سنگھاسن پر کوئی سقراط ہے جھوٹا
کہیں ہونٹوں تک آتے زہر کی تاثیر جھوٹی ہے

میں سویا ہی نہیں خیام ، یا ہوں نیند میں اب تک
وہ میرے خواب جھوٹے تھے کہ یہ تعبیر جھوٹی ہے​
 
Top