• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیکی و صلہ رحمی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
والدین کی اطاعت:

حضرت عبداللہ بن عمر ورضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کی رضامندی والدین کی رضا مندی میں ہے اور اللہ تعالی کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے ۔‘‘ (اسے ترمذی نے نکالا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قراردیا ہے )
حاصل کلام:اس حدیث میں والدین کو راضی رکھنے اور ان کی ناراضگی سے بچنے کا حکم ہے لیکن اگر والدین ایسے کام کا حکم دیں جس میں اللہ تعالیٰ کی نا فرمانی ہو تو پھر ان کی اطاعت ناجائز ہے ۔ایسی صورت میں ان کی ناراضگی کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے ۔
 
Top