• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

والدین۔ اقرباء۔ یتیم و مساکین اور مسافر۔ ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
يَسَْٔلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ۝۰ۥۭ قُلْ مَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْاَقْرَبِيْنَ وَالْيَتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِ۝۰ۭ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِيْمٌ۝۲۱۵
لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیا چیز خرچ کریں۔؎۱ توکہہ جو مال خرچ کرو، وہ والدین اور ناتے داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے لیے ہے اور جو نیکی تم کروگے، وہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے ۔(۲۱۵)
والدین۔ اقرباء۔ یتیم و مساکین اور مسافر
۱؎ یہ ضروری نہیں کہ یسئلونک سے پہلے کوئی سوال بھی ہو۔ بات یہ ہے کہ قرآن حکیم ضروریات انسانی کے موافق نازل ہوا، اس لیے وہ چیزیں جن کی ہم کو ضرورت ہوتی ہے ، وہ اسے یسئلونک کے رنگ میں ذکر کردیتا ہے ۔یہ انداز بیان ہے ، اس لیے ایسے ہرموقع پرشان نزول کی تلاش چنداں مفید نہیں۔یہ بھی قرآن حکیم کا مخصوص طرز بیان ہے کہ وہ سوالات جو پیدا ہوتے ہیں، ان کا رخ زیادہ اہم اور زیادہ شائستہ اعتنا باتوں کی طرف پھیردیتا ہے۔ان آیات میں سوال بظاہر یہ ہے کہ کیا خرچ کریں۔ جواب یہ ہے کہ ان ان مقامات پر خرچ کرو۔

مقصدیہ ہے کہ بتایاجائے کہ کچھ بھی خرچ کرو، بہرحال اس کا مصرف صحیح ہونا چاہیے۔ بعض اوقات گراں قدر صدقات بھی صحیح مصرف نہ ہونے کی وجہ سے بیکار ہوجاتے ہیں۔ مصرف یہ ہیں۔ سب سے پہلے والدین، اس کے بعد اقربا ،اس کے بعد یتامیٰ اورمساکین اور اس کے بعدمسافر مگرآج ان آیات پر کن کا عمل ہے ۔ہمارے یتیم خانے کہاں ہیں، مقروض اور مسکین مسلمانوں کے لیے کہاں ٹھکانا ہے ؟ مسافر خانے کس قوم نے تعمیر کیے ہیں؟

ان سوالات کے جواب مسلمان قرآن حکیم کی روشنی میں سوچیں۔
حل لغات
{خیر}۔بھلائی۔ مال۔{اِبْنِ السَّبِیْلِ} مسافر۔
 
Top