• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واٹس ایپ گروپ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ کے اراکین کا تعارفی سلسلہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
پچھلے دو چار سالوں سے واٹس ایپ پر صغار و کبار اہل علم کے کئی ایک مجموعات معرض وجود میں آئے ، جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بہترین مجلس ، اجتماع کی شکل اختیار کرگئے ، ایک ایسا اکٹھ اور اجتماع جو دن ، تاریخ یا وقت کی تحدید و تعیین کے بغیر تسلسل سے جاری رہتا ہے ۔
لاہور میں ’ مجلس التحقیق الاسلامی ‘ کے عنوان سے ایک ادارہ ہے ، معروف درسگاہ جامعہ لاہور الاسلامیہ ( رحمانیہ لاہور ) اپنی مختلف شاخوں سمیت اسی مجلس کا فیضان ہے ، اس کے علاوہ مجلہ محدث لاہور ، اور انٹرنیٹ کی دنیا میں داد و تحسین وصول کرنے والی معروف محدث ویب سائٹس بھی اسی ’ مجلس التحقیق الاسلامی ‘ کی مرہون منت ہیں ۔
نسبتا تاخیر سے تقریبا دو سال پہلے ’ مجلس التحقیق الاسلامی ‘ کے عنوان سے ایک واٹس ایپ گروپ بھی معرض وجود میں آیا ، دیگر مجموعات کی موجودگی میں اس کی ابتدا کوئی زیادہ جاندار نہیں تھی ، البتہ اب اس وقت مجلس التحقیق الاسلامی بحث و مباحثہ کے اعتبار سے ایک بہترین مجموعہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ کہنے کو اس کے ایڈمن کئی ایک حضرات ہیں ، لیکن اس مجموعہ کے حقیقی روح رواں ہمارے استاد محترم ڈاکٹر حمزہ مدنی صاحب ہیں ، جنہوں نے دن رات کی محنت اور جد و جہد سے اس مجموعہ کو یہ رنگ دیا ہے کہ اب یہ بہت سارے لوگوں کی ضرورت بن گیا ہے ۔
مجموعہ جات میں تعارف تو ہوتے ہی رہتے ہیں ، بلکہ یہ ضرورت سے زیادہ ایک رسم بن گئی ہے ، لیکن مجلس التحقیق الاسلامی کے ایڈمن صاحب نے اس رسم کو بھی ایک دلچسپ شکل دی ہے ، کہ خود تعارف اور انٹرویو دینے والے بھی ’ اپنے متعلق ‘ پڑھنے کی جستجو رکھتے ہیں ۔
اراکین کے تعارف کا طریقہ کار یوں ہے کہ کسی بھی رکن کو ایڈمن کی طرف سے تعارف کے لیے کہہ دیا جاتا ہے ، وہ اپنے کوائف و حالات لکھ کر ایڈمن کو ارسال کردیتے ہیں ، اور ایڈمن صاحب پھر اپنے انداز سے اس تعارف کو گروپ میں پیش کرتے ہیں ، البتہ کون سی بات صاحب تعارف خود اور کون سی بات ایڈمن صاحب کی طرف سے ہے ، اس میں فرق کے لیے قاری کو ذرا دھیان سے مطالعہ کرنا ہوگا ، اب تک تقریبا پندرہ انٹرویوز ہوچکے ہیں ، جو آئندہ شراکتوں میں بالترتیب آجائیں گے ۔ اس کے بعد جونہی یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہا ، اس لڑی کو اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
مجموعے کے تمام برادران وحضرات کے سامنے ھم ایک نہایت مفید اور اھم سلسلہ شروع کر رھے ھیں اور وہ یہ کہ روزانہ ھم ایک فاضل بھائی/ شیخ کا شخصی تعارف تمام ساتھیوں کو پیش کیا کریں گے، ویسے تو جو حضرات مجموعہ میں پیش پیش رھتے ھیں ان کی باتیں وارشادات ھی ان کا اصل تعارف ھیں لیکن پھر بھی ان مجموعات کا ایک بڑا مقصد اھل علم سے متعارف ھونا بھی ھے ۔

سلسلہ تعارف نمبر 1

تو جناب آج کی پہلی شخصیت ھیں:

محترم جناب الشیخ حافظ قمر حسن حفظہ اللہ تعالیٰ ورعاہ


تعارف:
1. مکمل نام: قمر حسن ولد کرامت علی ولد عبدالحق مغل
2. آبائی شہر: مریدکے
حفظ قرآن: مدرسہ عربیہ مریدکے
3. درسِ نظامی: جامعۃ الدعوہ مریدکے، سالِ فراغت:2002، الشہادۃ العالمیۃ 2003
4. تدریس: تقریباً اڑھائی سال
تدریس کی اہم کتابیں: البلاغہ الواضحہ،سبعہ معلقہ، تاریخ ادب عربی زیات
5. دارالسلام، شعبہ تالیف و ترجمہ میں بطور رفیق کار خدمات کا آغاز: اگست 2005 سے تاحال جاری، سوائے ڈیڑھ سال عرصہ علالت
6. بیس کے قریب عربی کتب کے اردو تراجم
7. دلچسپی کی زبانی: اردو، عربی، انگریزی
8. دلچسپی کے موضوعات: اردو زبان وادب، عربی زبان وادب، بلاغت، سوانح عمریاں، تنقید، الفاظ ومحاورات، اسالیب لسانی، اصول، فقہ اللغہ
9. پسندیدہ لکھاری:
عربی: جاحظ، ابن مقفع، ابن خلکان، یاقوت، ابن خلدون، مصطفی لطفی منفلوطی، طہ حسین، احمد امین، مصطفی صادق رافعی، خیر الدین زرکلی
اردو: ابو الکلام آزاد، حالی، پطرس، یوسفی، انتظار حسین، عبداللہ حسین
10. پسندیدہ شاعر: زہیر، ابو العتاہیہ، متنبی، فؤاد خطیب، شوقی، ابو ماضی
اردو شاعر: غالب ، اقبال، فیض، امجد
غبار خاطر تقریبا آٹھ مرتبہ پڑھی ہے
11. پسندیدہ فقیہ: محمد ادریس الشافعی
12. کتابیں جو عموما زیر مطالعہ رہتی ہیں: فقہ اللغہ ثعالبی، الوجیز، النحو الوافی، تاریخ ادب عربی
13. متاثر کن اساتذہ: الشیخ عبد المنان نورپوری رح، الشیخ عبد السلام بن محمد ح، الشیخ ابو سیف ح
14. عمر:33 ،،،،، شادی شدہ
15. تالیفی وتصنیفی خدمات:
1. اٹلس فتوحات اسلامیہ (نصف ثانی کا ترجمہ اور پوری کتاب کی نظر ثانی)
2. سیرت نبوی مہدی رزق اللہ (ترجمہ حواشی و نظرثانی)
3. صحیح مسلم اردو (ترجمہ کتاب الایمان،کتاب المساجد)
4. زندگی سے لطف اٹھائیے(ترجمہ)
5. عالم آخرت(ترجمہ)
6. یونیورسٹی کینٹین میں (ترجمہ)
7. ملکہ عالیہ(ترجمہ)
8. ہسپتال میں(ترجمہ)
9. کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں(ترجمہ)
10. تارک وطن کے ساتھ ایک گفتگو(ترجمہ)
11. تعوذ اور استغفار کے ثمرات(ترجمہ)
12. ملک عبدالعزیز کی حکمرانی کے پندرہ اصول(ترجمہ)
13. قیامت کی علامتیں(ترجمہ)
14. شب و روز کے مسنون اعمال(ترجمہ)
15. سلف صالحین کے عقائد و نظریات(ترجمہ)
16. رمضان، ذہنی و روحانی تربیت کے تیس دن(ترجمہ)
17. امام مالک (تالیف)
18. امام شافعی(تالیف)
19. امام ابو حنیفہ(تالیف)
20. امام احمد(تالیف)
21. امام احمد بن حنبل(ترجمہ)
22 . خود شناسی(ترجمہ)
23. خوابوں کی تعبیریں(تکمیل ترجمہ، نظرثانی)
24. رجال قرآن حصہ اول(ترجمہ و ترمیم و اضافہ)
25. رجال قرآن حصہ ششم(ترجمہ)
کئی کتابیں ایڈٹ کیں جن میں سیرت نبوی از صلابی نمایاں ہے
آج کل اطلس الحج و العمرہ کا ترجمہ جاری ہے
16. دلچسپی کے موضوعات: علمِ تعبیر الرویا
اس سلسلے کی زیر مطالعہ کتابیں
المرتبة العليا
البدر المنير
تعطير الأنام
تعجيل السقيا
تعبير الرؤيا، ابن سيرين
تعبير الرؤيا، ابن قتيبة
الإشارات في علم العبارات
نوٹ: تصویر جو اس وقت ڈی پی پر لگی ہے، وہ 8 جولائی 2017 کو اتاری گئی تھی،
اپلائی کے لیے ضرورت تھی
بارک اللہ فیہ وحفظہ
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 2


عالم ربانی، فضیلۃ الشیخ مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ کا تعارف


1. مکمل نام: ابو الحسن عبدالمنان راسخ ولد حکیم عبدالرحمن راسخ ولد حا جی نیک محمد
2. آبائی شہر : صفدرآباد ضلع شیخوپورہ
3. درسِ نظامی: جامعۃاسلامیہ صادق آباد 2000؛
جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ فراغت1999
ایم اے وفاق: ممتاز 1999
4. تدریس: تقریباً 18سال سے جاری ھے، جسمیں تمام کتب حدیث سمیت علوم و فنون کی سب کتب شامل ھیں، آجکل بھی شیخ من صحیح البخاری کی تدریس فرما رھے ھیں....و هذا رحمة وفضل ربنا علیہ
5. تقریبا 15 سال سے ادارہ کتاب و حکمت کی ذمہ داری، تاحال مدیر إدارة الكتاب والحكمة بفيصل آباد......
مدیر التعلیم نور الھدی اسلامک سنٹر، فیصل آباد .... قد من اللہ علیہ
6. پانچ عربی کتب کے اردو تراجم کے علاوہ 25 کے قریب متنوع موضوعات پہ کتب دار ابن حزم، بیروت، دارالسلام،
مکتبہ اسلامیہ، مکتبہ قدوسیہ، ادارہ کتاب حکمت اور راسخ اکیڈمی سے الحمد للہ شائع ھو چکی ھیں.... و ذلك من فضل الله علی اخینا الحبیب
7. دلچسپی کی زبانی: پنجابی اردو، عربی، بلکہ شیخ گرامی حفظہ اللہ اردو وعربی کے بہترین عالم خطباء میں شمار ھوتے ھیں
8. دلچسپی کے موضوعات: تفسیر؛ فقه الأذكار ؛ اخلاقیات؛ نحو واصول فقه... ردود الفرق الباطلہ
9. عربی کے لکھاری:
علي بن حسن الحلبي الأثري؛ عبدالرزاق البدر ، حافظ زبير علي زئي رحمہ اللہ
اردو کے لکھاری: فضل حق ؛ شیخ حامد كمال الدين ؛ مولانا أبو الكلام آزاد، مولونا وحید الدین خان
10. پسندیدہ خطبا وشاعر: مولانا محمد حسين شیخوپوری، علامہ شهيد رحمهما الله تعالى ، الشيخ محمد العريفي، علامہ اقبال
محمد علي صمصام ، سعید الفت
11. پسندیدہ فقیہ: حافظ ابن تيمية، محمد بن صالح العثيمين ؛محمد بن إبراهيم التويجري ؛ عبدالعزیز بن مرزوق الطریفی
12. کتابیں جو عموما زیر مطالعہ رہتی ہیں: شیخ الاسلام حافظ ابن قیم الجوزیہ رح کی کتب بالخصوص غذا کی طرح کی طرح شیخ کے ذوق کو جلا بخشتی ھیں، کتب التفاسير؛ فتح الباری ؛ الجامع الصحيح مما ليس في الصحيحين
13. متاثر کن اساتذہ: الشیخ حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ؛ الشيخ ثناءاللہ الزاهدي، أبو سلطان زايد نجر العتيبي؛ الشیخ عبدالسميع عاصم حفظہم اللہ
14. عمر:38 ،،،،، شادی شدہ
15. آج کل شیخ محترم اپنی نئی کتاب: خطبات اسمائے حسنی کی تیاری میں مشغول ھیں
16 . اردو کے ساتھ ساتھ ھمارے محبوب شیخ گرامی پنجابی خطابت بھی بڑے جذبہ و شوق سے جاری رکھے ھوئے ھیں ۔۔۔ آئے دن ملک کے طول و عرض میں دعوتی أسفار کا سلسلہ جاری رھتا ھے....
والحمد للہ اولا واخیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 3



آج کی تعارفی نشست کے شیخ ھیں:
جناب الشیخ ابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ


پیدائش: 18-4-1983
فاضل :جامعہ لاہور الاسلامیہ، جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ، مرکزالتربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد .
مشہور اساتذہ:
1. الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی ح
2. الشیخ حافظ عبدالمنان نورپوری رح
3. حافظ زبیر علی محدث زئی رح
4. الشیخ ارشاد الحق محدث اثری ح
5. الشیخ حافظ محمد شریف ح
6. الشیخ حافظ مسعود عالم ح
7. الشیخ محمد رمضان سلفی ح
عہدے:
1. رئیس ابن حنبل انٹرنیشنل ٹرسٹ
2. مدیر جامعہ امام احمد بن حنبل بائی پاس چوک، قصور
3. مدیر سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، برمنگھم، لاہور.
4. مفتی حلال ریسرچ سنٹر جرمنی، پاکستان
اولاد :
تین بیٹیاں
رمیثہ، شمیسہ، عاتقہ
دو بیٹے
محمد ناصر الدین الحسینوی
محمد بدیع الدین الحسینوی حفظہم اللہ
آگے مقبل الحسینوی، رشد اللہ الحسینوی، ارشاد الحق الحسینوی وغیرہ کی اللہ تعالی سے دعا ہے۔
تدریس :
ھمارے بھائی تیرہ سال سے تدریس میں مسلسل مشغول ھیں، آپ جامعہ امام بخاری گندھیاں اوتاڑ، ضلع قصور کے پہلے استاد تھے،،، آٹھ سال وھاں محنت کی، اب اللہ تعالی نے اسے کافی بڑا ادارہ بنایا ہے، والحمد للہ علی ذالک
اس مدرسہ میں صحیح مسلم، موطا امام مالک، ھدایہ کتب علوم حدیث کئی بار پڑھانے کا موقع ملا۔۔۔ پھر اپنے استاد محترم حافظ محمد شریف حفظہ اللہ کے حکم پر نے دار الحدیث، راجووال کے مدرسہ میں تشریف لے گئے ،،، وہاں صحیح بخاری پہلی جلد، سنن ابی داود، سنن الترمذی، ھدایہ وغیرہ پڑھانے کا موقع ملا۔۔۔۔
ایک سال وہاں تدریس کی، پھر آج سے چار سال پہلے قصور سٹی میں اپنے شیخ حافظ محمد شریف حفظہ اللہ کی اجازت اور سرپرستی میں کام شروع کیا۔۔۔۔.الحمدللہ .
ھمارے بھائی گزشتہ چار سال سے اپنے ذاتی قائم کردہ ادارہ جامعہ امام احمد بن حنبل، بائی پاس چوک، قصور میں مختلف کتب پڑھا رہے ھیں اور اساتذہ کی ٹیم بھی رکھی ہوئی ہے. اللہ تعالی اس ادارہ کو حقیقی معنی میں بہت بڑی اسلامی یونیورسٹی بنادے، آمین
آن لائن کلاسز کا اجراء:
برادر حسینوی حفظہ اللہ نے سات سال پہلے انٹر نیٹ پر کام کرنا سیکھا، تب سے مسلسل آن لائن کلاسز جاری رکھی ھوئی ہیں۔ اب کچھ اساتذہ بھی اس سلسلہ میں رکھ لیے ہیں.
اب تخصص علوم حدیث ایک سالہ کورس اور آن کائن درس نظامی چار سالہ کورس جاری کیے گئے ہیں ۔۔۔۔ ہزار سے زائد مردوخواتین الحمد للہ تعلیم حاصل کرنے کیلیے رجسٹرڈ ہیں۔
تصنیف و تحقیق میں خدمات:
ھمارے بھائی کو زمانہ طالب علمی کی تیسری کلاس سے لکھنے کا شوق، بلکہ جنون ھے، ان کے بقول وہ تاحال سو سے زائد قیمتی کتب لکھ چکے ھیں، جن میں سے یہ مطبوع ہیں:
1. شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا
2. بالوں کا معاملہ
3. خرید وفروخت سے پہلے پچاس بنیادی اصول
4. تحقیق مسند امام احمد بمشارکۃ بعض الاخوہ
5. مراجعت و تصحیح الجامع الکامل بمشارکۃ بعض الاخوہ
6. تخریج وتحقیق الاصلاح للمحدث الجوندلوی، حصہ دوم
7. شرح وتخریج وتحقیق رسالہ نجاتیہ لفاخر زائر الہ آبادی
8. شرح و تخریج و تحقیق اصول السنہ للحمیدی
9. شرح و تخریج وتحقیق عقیدۃ السلف و اصحاب الحدیث للصابونی
10. شرح وتحقیق الابانہ عن اصول الدیانہ للاشعری
11. تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط
12. جرح و تعدیل کے اصول و ضوابط
13. شرح وتخریج وتحقیق مجموعہ مقالات اصول السنہ لاحمد بن حنبل
14. نصیحتیں میرے اسلاف کی دو حصے
کئی ایک مختصر کتابچے بھی شائع ہو چکے ہیں.
زیر طبع کتب:
1. شرح صحیح مسلم
مکتبہ قدوسیہ شائع کررہا ہے
2. شرح مسند حمیدی انصار السنہ والے شائع کررہے ہیں.
3. تخریج وتحقیق مجموعہ کتب ورسائل محمد سعید بنارسی .دارالاصلاح کراچی سے شائع ہو رہی یے .
4. تخریج وتحقیق مجموعہ کتب و رسائل ابو المکارم محمد علی، یہ میں خود شائع کررہا ہوں.
5. عرصہ دو سال سے خود کتب شائع کر رہے ہیں، جس میں راشدی خاندان کی تمام کتب،
شیخ الحدیث مولانا محمد رمضان سلفی حفظہ اللہ کی مرتب کردہ شرح صحیح بخاری اور محدث گوندلوی کی شرح صحیح بخاری، شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمان ضیاء حفظہ اللہ کی شرح بخاری، شرح سنن نسائی وغیرہ شائع کرنے کا پروگرام ھے ۔۔۔۔ اللہ تعالی نیک ارادوں کو مکمل فرمائے
زیر ترتیب :
کتب حدیث کا منہج
کتب رجال کا منہج
دینی مدارس کے لیے نصابی کتب مثلا
جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ
جرح و تعدیل کی پہلی کتاب
جرح و تعدیل کی دوسری کتاب
جرح و تعدیل کی تیسری کتاب
اللہ تعالی کی توفیق سے لمبے لمبے پروجیکٹ ہیں .
...........
ھمارے محترم شیخ ابراھیم حسینوی حفظہ اللہ کا تفصیلی انٹرویو محدث فورم پر شائع ہوا ہے، تفصیل کے شائقین اسے دیکھ سکتے ھیں
http://forum.mohaddis.com/threads/محترم-ابن-بشیر-الحسینوی-صاحب.26677/
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 4


آج کی نشست کے ھمارے بھائی ھیں:
قاری لقمان سعید سلمہ اللہ


ھمارے یہ برادر اگرچہ اپنی عمر کے اعتبار سے چھوٹے ھیں اور کلیہ دار القرآن والحدیث فیصل آباد کے آخری سالوں کے ذھین طلباء میں سے ھیں، لیکن اس گروپ میں کئی طلباء بھی شامل ھیں۔ ان کی بھی نمائندگی وقتا فوقتاً تعارف کیلیے کی جائے گی ۔۔۔ ذیل میں ھم اپنے بھائی کی شخصیت کے بعض گوشوں سے متعارف ھوتے ھیں۔
1. حافظ قرآن
2. تجوید ایک سال
3. طالب علم ساتویں کلاس
4. خطیب جمعہ دو سال
5. ترجمہ کلاس صبح
6. کلیہ میں ھر سال میں پوزیشن لیتے ھیں، آخری امتحان میں 1100 میں سے 1095 نمبر لیے، ما شاء اللہ
7. عامہ اور خاصہ میں وفاق المدارس میں پوزیشنیں حاصل کیں-
8. مقابلہ حفظ عالمی میں دوسری پوزیشن لی-
9. نحو وصرف، وراثت، اصول حدیث وغیرہ کا خصوصی شوق ھے-
10. مرکزی جمعیت اھل حدیث سے زیادہ وابستگی ھے، دیگر تنظیموں کے مناھج سے دلچسپی
11. مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ خصوصی مربی واستاد ھیں, مولانا محمد اسحاق طاھر حفظہ اللہ، جو فی الحال جامعہ لاھور میں تدریس کر رھے ھیں لیکن پہلے کلیہ دار القرآن کے استاد تھے ھیں وہ ان کے فیورٹ استاد ھیں
12. ان کے بقول گروپ مجلس التحقیق الاسلامی، لاھور ان کا فیورٹ گروپ ھے-
ما شاء اللہ، تبارک الرحمن
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 5

آج کی نشست کے ھمارے شیخ مکرم ھیں، ھم سب کی ھر دل عزیز شخصیت :
جناب محترم الشیخ ابوهشام ضياء قاضى حفظہ اللہ تعالی ورعاہ

برادر من نے اپنے تعارف میں نہایت اختصار سے کام لیا ھے، اور میرے بار بار اصرار کے وجود تفصیلی تعارف کو زھد وورع کے منافی سمجھتے ھوئے ایجاز کو ھی اختیار کیا ھے ۔۔۔۔ بہرحال ھم ان کے تعاون کے بہت شکر گزار ھیں ۔۔۔۔
ان کی شخصیت کا کا اصل تعارف ان کی علمی شخصیت، بلند اخلاق، مزاج کی عاجزی اور وسعت مطالعہ کے اوصاف حمیدہ کا حامل ھونا ھے ۔
1. تعليم : معهد القرآن الكريم وعلومه
2. علوم شرعیہ کے اساتذه کرام:
شيخ عبدالله العقيل رحمه الله معروف شيخ الحنابلة.
شيخ عبدالعزيز آل عبداللطيف.
ديگر جن علماء سے استفاده كيا : شيخ سعد الشثري ، شيخ عبدالله السعد ، شيخ مقصود الحسن فيضى.
3. قرآن اور علوم قرآت متعدد قراء سے حاصل كيے :
شيخ محمود سكر ، شيخ عادل قنديل ، شيخ عدنان العرضى ، شيخ حسنى صابر حسىوبة ، شيخ يحيى آل مراد.
4. فرائض :
امام جامع عبدالله الجريسى ، مدرس حلقات التحفيظ وجاليات الدرعية
5. آبائى علاقہ: سہالہ - اسلام آباد
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 6


آج کی نشست کی تعارفی شخصیت ھیں:

محترم جناب قاری محمد مصطفی راسخ حفظہ اللہ تعالیٰ ورعاہ

تعارف:
1۔ مکمل نام: قاری محمد مصطفی راسخ ولد نور
2۔آبائی شہر: جھگیاں غلام فرید، منڈی احمد آباد، تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ
(حالیہ مقیم لاہور، چونگی امر سدھو)
3.حفظ قرآن: جامعہ لاہور الاسلامیہ رحمانیہ
4. تجوید القرآن: جامعہ لاہور الاسلامیہ
5۔قراءات عشرہ: کلیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ
6۔ درسِ نظامی: جامعہ لاہور الاسلامیہ، کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیہ، سالِ فراغت:2002، الشہادۃ العالمیۃ 2003
7. تدریس: تقریباً دس سال، تدریس تا حال جاری ہے۔(مقامات تدریس:جامعہ لاہور الاسلامیہ، معھد القرآن چیمبر لین لاہور، الھدی انٹر نیشنل نیسپاک کالونی برانچ، الھدی انٹر نیشنل گلبرگ برانچ)
8. تدریس کی اہم کتابیں: مشکوۃ المصابیح، شاطبیہ، اجراء قراءات سبعہ وعشرہ، نسائی شریف، فصول اکبری، علم الرسم، علم الضبط ، حجیت قراءات، توجیہ القراءات وغیرہ
9. انتظامی زمہ داری: نائب مدیر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور، گزشتہ 4 سالوں سے تاحال)
10. سابق رکن دار المعارف، اسلامیہ کالج ، ریلوے روڈ لاہور وہاں دو موضوعات پر کتب لکھیں:
1. علم القراءات، تعارف وارتقاء، علم احکام القرآن، تعارف وارتقاء، یہ ابھی چھپی نہیں ہیں۔)
11. خطیب: جامع مسجد بخاری، چونگی امر سدھو ، لاہور
نائب خطیب: جامع مسجد مبارک، اسلامیہ کالج ، ریلوے روڈ ، لاہور (یہاں مستقل خطیب ڈاکٹر حماد لکھوی صاحب ہیں۔ )
12۔ تالیفی کام: پندرہ کے قریب کتب کی تصنیف اور ان کے تراجم۔(یہ کتب زیادہ تر علوم قرآن اور علم قراءات سے متعلقہ ہیں۔)
تفصیل کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔(http://kitabosunnat.com/musannifeen/qari-muhammad-mustafa-rasikh)
13. دلچسپی کی زبان: اردو، عربی
14. دلچسپی کے موضوعات: علم تجوید، علم قراءات، علم الرسم، علم الضبط اور دیگر قرآنی علوم
15۔ پسندیدہ قاری: قاری عبد الباسط، قاری محمد صدیق المنشاوی، الشیخ عبد الرحمن السدیس، الشیخ سعود الشریم، مشاری راشد العفاسی وغیرہ
16. متاثر کن اساتذہ: ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب، حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب ، مولانا رمضان سلفی صاحب، محترم قاری ابراہیم میر محمدی صاحب، مولانا محمد شفیق مدنی صاحب، مولانا عبد الرشید خلیق صاحب، قاری حمزہ مدنی صاحب وغیرہ وغیرہ
17۔ عمر: 36سال ،،،
شادی شدہ (دو بیٹے دو بیٹیاں، دونوں بیٹے حافظ قرآن ہیں، الحمد للہ)
18۔ آج کل قرآن کریم کی بیس روایات متواترہ کا عظیم الشان پروجیکٹ مکمل کرنے کے بعد تحقیقی مجلہ ششماہی رشد کی بطور معاون مدیر پروف ریڈنگ جاری ہے۔ (ساتھ ساتھ مجلس التحقیق الاسلامی میں انتظامی مدیر کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔)
19۔ 3 سال سعودی عرب، بریدہ ، القصیم میں مکتب جالیات میں بطور اردو داعیہ تعیناتی(جہاں 50 سے زائد پمفلٹس اور 6، 7 کتب کے تراجم کے شائع کئے گئے)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 7


آج کی تعارفی شخصیت ھے، ھمارے بہت پیارے بھائی جو عالم بھی ھیں اور مجاھد بھی ۔میری مراد ھے:
حافظ عمران محمدی حفظہ اللہ تعالیٰ

آئیے ان کی شخصیت کے چھپے گوشوں سے واقفیت حاصل کرتے ھیں
1. مکمل نام: محمد عمران بن قاری عبد الجبار بن برکت علی
2. گل (جٹ)
3. آبائی شہر: صفدر آباد، ضلع شیخوپورہ
4. تعلیم الکتاب والسنة: 6 سالہ مکمل
اسی دوران 14 پارے قرآن کریم حفظ
5. مادر علمی: جامعہ الدعوہ الاسلامیہ، مرکز طیبہ مرید کے
6. سن فراغت: 2011
7. تدریس: تقریباً 5 سال سے اسی عظیم جامعہ میں تا حال جاری ہے
تدریس کی اھم کتب: بلوغ المرام، روضۃ الندیہ، الوجیز فی اصول الفقہ، تفسیر جامع البیان، اصول الشاشی وغیرہ
8. ایڈیٹر ماہنامہ مجلہ عزم طلبہ
9. دلچسپ زبانیں: اردو، عربی، پنجابی
ھمارے عزیز بھائی انگلش زبان سے سخت ترین نفرت کرتے ھیں کیونکہ یہ زبان کافروں کے کلچر ص کی عکاس اور ان کی زبان ھے، تاہم جس طرح کافروں سے جہاد اعلی ترین عبادت ھے، اسی طرح اس زبان کو مقاصد کے تحت سیکھنے کے بالکل قائل ھیں ۔۔۔ الحمد للہ
10. اردو ادب اور لفاظی سیکھنے کے لیے کلیات اقبال اور رحمت للعالمين از قاضی سلمان منصور پوری ایسی کتب بینی کی عادت ھے۔۔۔
الحمدللہ جامعہ داخل ہونے سے پہلے ہی موصوف نے سکول لائف میں الرحیق المختوم لفظ بلفظ زبانی یاد کر رکھی تھی
11. ان کی پسندیدہ تفسیر عربی زبان میں اللباب ھے اور اردو میں استاذ الاساتذہ حافظ عبد السلام بن محمد حفظہ اللہ تعالٰی اور مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تیسر القرآن ہیں
12. پسندیدہ میگزین الحرمین، ماھنامہ محدث اور الحدیث ہیں
13. واٹس آپ کی دنیا میں بھائی کے بقول وہ راقم آثم (حافظ حمزہ مدنی عفی عنہ)، فضیلۃ الشیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری اور شیخ حبیب ابو ھشام قاضی حفظھم اللہ سے متاثر ھیں ۔
14. صحافیوں میں آپ اوریا مقبول اور انصار عباسی کو اسلامی ذھنیت کی وجہ سے پسند کرتے ھیں
15. متاثر کن اساتذہ: فضیلۃ الشیخ حافظ عبد السلام بن محمد حفظہ اللہ تعالٰی، مفتی عبدالرحمن عابد حفظہ اللہ تعالٰی اور ابو سیف جمیل حفظہ اللہ تعالٰی
16. عمر مبارک صرف 24 سال ھے، ماشاء اللہ
17. عصری تعلیم میٹرک ھے اور مزید دنیاوی تعلیم کا ارادہ ھے
18. قد ساڑھے پانچ فٹ ھے
19. آپ اپنے سمیت صرف دو بھائی ہیں، بڑے بھائی کا نام عطاء اللہ سلفی ھے، جو جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہیں
20. قابل فخر شاگرد:
برادر عزیز کے بیسیوں شاگرد مختلف محاذوں پر کشمیر اور افغانستان میں شہادت کا رتبہ حاصل کرچکے ہیں
صرف اسی سال رمضان المبارک میں 7 شاگرد شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کی شہادت کو قبول فرماکر ھمارے بھائی کیلیے ذریعہ نجات بنائے
21. عزیز بھائی کے تعارف کے سلسلہ میں آخری بات یہ ھے کہ وہ گوجرانوالہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں موجود مسجد ابراہیم میں مسلسل خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ھیں
والحمد للہ اولا واخیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 8


آج کے ھماے تعارف کے لیے زیر قلم صاحب علم وشخصیات ھے: جلیل القدر بھائی :
مولانا انوار شاہ راشدی حفظہ اللہ ورعاہ

آئیے ھم سب اپنے فاضل اور محقق بھائی کی شخصیت کے ھم گیر پہلوؤں سے واقفیت حاصل کرتے ھیں، برادر عزیز کی تعارف کی کہانی خود ان کی زبانی مطالعہ کیجیے:
1. نام مع کنیت: ابو المحبوب سید انور شاہ راشدی
2. سن پیدائش: 1986
3. دینی تعلیم: حفظ قرآن الکریم، فاضل جامعہ دار الرشاد درگاہ شریف پیر جھنڈہ، نیوسعید آباد، سندھ،
عصری تعلیم: انٹر مکمل
4. مشغلہ: تدریس، تصنیف وتالیف وتحقیق.
تصانیف.: چالیس کے قریب عربی واردو میں کتب ورسائل اور کتب پر اہم تعلیقات، جو علم الرجال، اصول حدیث اور فقہی مسائل پر مشتمل ھیں ، والحمد للہ علی ذالک
5. پسندیدہ فنون. : حدیث اور اس سے متعلقہ علوم وفنون، مثلا علم الرجال، اصول الحدیث وغیرہ، اور تفسیرالقرآن الکریم
6. بعض اساتذہ کرام:
(۱) والد محترم سید محمد قاسم شاہ راشدی حفظہ اللہ
( جامعہ دارالرشاد)
(۲) قاری خلیل الرحمن جاوید حفظہ اللہ
(جامعة الاحسان الاسلامية، کراچی)
(۳) الشیخ حافظ ثناء اللہ زاہدی حفظہ اللہ
(4) الشیخ مظفر شیرازی حفظہ اللہ
(۵) الشیخ الطاف الرحمان الجوہر حفظہ اللہ
(6) الشیخ قمر الزمان المدینی حفظہ اللہ
(۷) الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ
(۸) الشیخ ذکاء اللہ حفظہ اللہ
(۹) الشیخ عبد القہار المحسن حفظہ اللہ
مذکورہ مشائخ کرام جامعہ اسلامیہ، صادق آباد میں موصوف کے استاد رہے ہیں)
(۱۰) الشیخ ابراہیم طارق حفظہ اللہ
(۱۱) الشیخ طاہر باغ حفظہ اللہ
(۱۲) الشیخ عبد المجید بلتستانی حفظہ اللہ.
(جامعہ ابی بکرالاسلامیہ کراچی)
والد محترم اور محدث العصر الشیخ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہما اللہ اور بعض عرب شیوخ حفظہم اللہ سے اجازہ حاصل ہے۔
7. پسندیدہ شخصیات: امام بخاری، امام ابن تیمیہ، حافظ ذہبی، امام ابن حجر اور جد امجد علامہ سید محب اللہ شاہ راشدی وغیرہم ۔۔۔۔ رحمھم اللہ جمیعا
8. پسندیدہ کتب: سیراعلام النبلاء وغیرہ
9. متزوج. موصوف کے سسر محترم ھیں، ھمارے گروپ کی ھی ایک محترم شخصیت جناب ڈاکٹر عامر محمدی حفظہ اللہ فرام کراچی
10. بعض ہم عصر اصدقاء:
الشیخ کفایت اللہ سنابلی،
الشیخ شاہد رفیق،
ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی،
الشیخ خبیب احمد،
الشیخ ابن بشیر الحسینوی حفظھم اللہ تعالی.
تلک عشرۃ کاملۃ
ذیل میں موصوف کے متعلق وہ روئداد ملاحظہ فرمائیں جو ایک عرصہ قبل الشیخ ابن بشیر حفظہ اللہ نے ان کے متعلق لکھ کر محدث فورم پر نشر کی تھی.
راشدی خاندان کے موجودہ محقق
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 9

حضرات گرامی قدر! آج کی نشست میں ھم دو شخصیات ذی وقار کا تعارف مکررا گروپ میں شئیر کر رھے ھیں، جنہوں نے 2 روز قبل براہ راست تعارف گروپ میں ارسال کر دیا تھا، لیکن آج ھم دوبارہ ان کا تعارف دیکھیں گے نئی ترتیب اور مکمل تفصیل کیساتھ
تو پہلے ھم دیکھتے ھیں ابھرتے ھوئے ھمارے بھائی، دوست اور سب کی منظور نظر شخصیت:
جناب حافظ محمد زبیر غازی مدنی حفظہ اللہ

ذیل میں ان کی ھردلعزیز شخصیت کے مستور گوشوں کی وضاحت ملاحظہ فرمائیں:
1. نام: حافظ محمد زبیر غازی
2. پیدائش: 1984، جمعة المبارك
1405 ھجری، 21 ربيع الأول
3. پیدائشی ورہائشی علاقہ : کوٹ لکھپت لاہور
دین سے محبت کرنے والا غیر علمی و غیر دینی گھرانے میں انہوں نے آنکھ کھولی
4. دنیاوی تعلیم کی تفصیل:
پری انجینئیرنگ ایف ایس سی، ایف سی کالج لاہور
بی ایس سی، ایف سی کالج میں ہی تین سال خجل خواری کے بعد
5. دینی تعلیم کی داستان:
حفظ قران، 13 سال کی عمر میں
مدرسہ کی طرف آمد برادرم حافظ اقدس الہی، جو جامعہ لاھور الاسلامیۃ کے ایک فاضل ھیں، ان کی رہنمائی پر جامعہ لاھور الاسلامیۃ میں داخلہ لیا اور یہی سے اپنی تعلیم کلیۃ القرآن الکریم سے مکمل کرنے کے بعد، جامعہ کی طرف سے طالب مثالی کا اعزاز پا کر عمرہ کا ٹکٹ بطور انعام حاصل کیا اور مدینہ یونیورسٹی میں انٹرویو اور مثالی طالب علم کے سرٹیفیکیٹ کی بناپر داخلہ ھوا والحمد للہ علی ذالک
مدینہ منورہ میں 7 سالہ قیام کے دوران چار سالہ بی ایس ان شریعہ سائنسز مکمل کیا، قبل ازیں جامعہ لاھور سے موصوف نے تجوید و قرآء ات سبعہ وعشرہ ودیگر قرآنی سائنسز میں درجہ تخصص کی تعلیم حاصل کی تھی
مدینہ منورہ میں فقہ واصول میں ایم فل کرتے رھے لیکن معاشی ضرورت کی بنا پر ڈگری مکمل کیے بغیر سعودی وزارت دعوہ واوقاف سے مبعوثیت کا اعزاز حاصل کرکے پاکستان واپسی پر گزشتہ 2 سالوں سے اپنی مادر علمی جامعہ لاھور الاسلامیۃ میں ھی کلیہ علوم اسلامیہ میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رھے ھیں
گزشتہ سالوں میں ایم اے اسلامیات پرائیویٹ کیا اور
حالیۃ ایم فل اسلامیات یونیورسٹی آف لاھور سے جاری ھے ۔۔۔۔
6. دوران تعلیم غیر نصابی سرگرمیاں: مسجد نبوی میں دیگر مشائخ کے ساتھ عمومی تعلق سے ہٹ کر خصوصا آل ڈاکٹر محمد ایوب محمد یوسف رحمہ اللہ سے خصوصی استفادہ، 5 ماہ کے دورانیہ میں آدھا قرآن سنایا تھا کہ شیخ کا انتقال ہو گیا۔۔۔۔
اسلام سوال وجواب (الشیخ صالح المنجد حفظہ اللہ) میں بطور مراجع و مترجم فتاوی جات کی زمہ داری بھی پاس رھی، فضیلۃ الشیخ المنجد کی کتاب: ما لا یسع المسلم جھله کا اردو ترجمہ بھی کیا، تقریبا 400 صفحات پر مشتمل ۔۔۔۔ تاحال اس کتاب کا فی الحال پتہ نہیں کہ چھپی ھے یا نہیں!!!
مسجد نبوی میں تین سال ھیئة الأمر بالمعروف میں خدمات کا شرف بھی حاصل ھوا
7. شادی کا خوشگوار تجربہ ھوچکا ھے اور دو بچیوں کی نعمت خداوندی حاصل ھونے کے بعد مزید امت محمدی کو دنیا میں لانے کی جد وجہد جاری ھے
8. پسندیدہ کتاب: قرآن کریم
9. پسندیدہ مصنف: شیوخ الاسلام ابن تیمیہ، ابن القیم، ابن جوزی
10. پسندیدہ سبجیکٹ: فقہ و اصول فقہ
11. پسندیدہ کھیل: تیراکی
12. پسندیدہ استاد: شیخ عبداللہ الزاحم، شیخ عصیمی اور گروپ ایڈمن جناب ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی حفظہم اللہ
13. پسندیدہ مقرر: مولانا محمد اسماعیل الخطیب رحمہ اللہ اور الشیخ عبد الرحمن العریفی حفظہ اللہ
14. پسندیدہ شاعر: علامہ محمد اقبال مرحوم
15. پسندیدہ محقق: محدث الالبانی، علامہ ارشاد الحق اثری ، مولانا محمد تقی عثمانی،
16. پسندیدہ فیس بک رائٹرز: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر تیمی جوکہ موصوف کے محبوب استاد بھی ھیں، ڈاکٹر محمد مشتاق ،زاھد صدیق مغل ، ادریس آزاد ، ھیثم طلعت
17. پسندیدہ کام : گھر کے کاموں میں بیوی صاحبہ کا ہاتھ بٹانا، (جو اب سوشل میڈیا پر مصروفیت کی وجہ سے کافی کم ھوچکا ھے اور یقینا بیگم صاحبہ زچ ھوتی ھوں گی )
18. محبوب ترین شخصیت : والدہ محترمہ
19. کلاس فیلوز وخصوصی دوست: الشیخ خضر حیات اور الشیخ عبدالمنان مدنی حفظہما اللہ۔۔۔۔۔ یہ دونوں حضرات موصوف کے جامعہ لاھور اور جامعہ اسلامیہ کے خصوصی ساتھی ھیں اور ان کے ساتھ طلباء مثالی کے اس دفعہ اولی کے 4 افراد میں شامل ھیں جن کا خصوصی سرٹیفیکیٹ اور عمرہ کا انعام حاصل کرتے ھوئے مدینہ منورہ یونیورسٹی میں باعزت داخلہ ھوا
20. زندگی کا ہدف: تربیت یافتہ طلاب کی خصوصی تیاری
21. زندگی کی خواہش: مسلمانوں کی سر بلندی کفر و ظلم کا سر نیچا دیکھنا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top