• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ بڑا ملک جس نے اپنی ہی فیس بک لانچ کردی، سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبرآ گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
وہ بڑا ملک جس نے اپنی ہی فیس بک لانچ کر دی، سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی خبرآ گئی

کائرہ (ویب ڈیسک) مصر نے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے مقابلے میں ’اجپٹ فیس‘ کے نام سے سوشل ویب سائٹ متعارف کرادی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیر اطلاعات نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ مصر خود اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ اب مصر نے اپنی فیس بک متعارف کرالی ہے جسے ’اجپٹ فیس‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو www-egface.com کے نام سے رجسٹرد کیا گیا ہے۔

مصر کی جانب سے بنائی گئی فیس بک کے فرنٹ پیچ پر لیورپول کلب کے لیے کھیلنے والے مصر کے معروف فٹ بالر محمد صالح کی تصویر کو ’ کور فوٹو ‘ کے طور پر لگایا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کی تھیم بھی فیس بک کی طرح نیلے کلر میں رکھی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر مصری فیس بک کو استعمال کرنے کے لیے 3 زبانوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جن میں انگریزی، فرانسیسی اور عربی شامل ہیں جب کہ اکائونٹ بنانے کے لیے ویب سائٹ کا طریقہ کار تقریباً فیس بک جیسا ہی رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک 500 سے زائد افراد اس فیس بک کو سبسکرائب کر چکے ہیں۔

مصر کے وزیراطلاعات یاسیر القادی کا کہنا تھا کہ خیالات کے ذریعے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری حکمت عملی بہت واضح ہے جب کہ مستقبل میں اسی طرح سماجی رابطے کی مزید ویب سائٹ بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شہریوں کے ڈیٹا کے حفاظت کے قابل ہونا چاہیے اور ملک میں استحکام کے لیے اپنے شہریوں کی مدد کرنی چاہیے۔

روزنامہ پاکستان

29 مارچ 2018
 
Top