• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وہ کون تھیں اور کہاں چلی گئیں؟؟؟

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جُرم تو صرف اتنا تھا کہ وہ معاشرے سے بدکاری کے خاتمے کا عزم لئے باہر نکلیں اور ایک قحبہ خانہ چلاتی عورت کو سبق سکھانے اپنے ساتھ لے آئیں اور دو تین روز بعد اُسے برقعہ پہنا کر، توبہ کروا کے چھوڑ دیا. پھر ایک مالش کے مرکز پر جا پہنچیں اور وہاں جسم فروشی کرتی خواتین کو اپنے ہمراہ لا کر خوب جھاڑ پلائی اور پھر نصیحت کے بعد روانہ کر دیا. ڈنڈے لے کر گھومتیں مگر کسی کا سر تو نہ پھاڑا. اُس وطنِ عزیز میں جہاں حکمرانوں اور طاقتوروں میں سے ہر دوسری شخصیت کسی لینڈ مافیا سے وابستہ ہے۔ وہ مسجد شہید ہونے کے بعد پڑوس کی ایک لائبریری پر جا دھمکیں. روشن خیال، خوشحال، خوش پوش دارالحکومت کی عظیم الشان کوٹھیوں کے درمیان، جن کی اکثریت رات گئے شراب و شباب کی محفلیں اپنے عروج پر دیکھا کرتی ہے۔۔۔ ایک کونے میں یہ معصوم ،سادہ ،حجاب میں ملبوس، پاکیزہ روحیں تلاوتِ قرآن پاک میں مگن رہتیں. کون تھیں؟ کہاں چلی گئیں؟ میں جب اُن سے ملا تو اُن کے لہجے میں عجب اکتاہٹ اور محرومیت کا احساس
ہوا. آنکھوں میں اُداسیت۔ معاشرے سے شکایت اور بیزاری. سونے کے کنگنوں سے محروم کلائیوں اور نیل پالش سے محروم ہاتھوں میں ڈنڈے اُس بے کسی کا اظہار تھے جو غریب سادہ لوح گھرانوں کی ان شریف اور باکردار بچیوں کی آنکھوں سے بھی کراہ رہی تھی!
ایک ظالم و جابر ڈکٹیٹر مشرف آج قانون کے شکنجے میں ہے،
سوال یہ ہے کے جامعہ حفصہ کی ان پاک باز روحوں سے انصاف ہوسکے گا؟

یا میمو گیٹ، سوئس بینک اسکیندل، شاہ زیب کیس کی طرح ہمارے جج صاحبان مشرف کو پاک صاف کرکے ہیرو بناکر پیش کردینگے؟؟؟
میمو گیٹ کا کیا ہوا، سوئس بینک کا کیا بنا ، شاہ زیب کا کیا نتیجہ برآمد ہوا،
کہیں ایسا تو نہیں مشرف کا ٹرائل طوررسمی طور پر کرتے ہوئے ان کا کیس دبادیا جائے تاکہ قانونی طور پر مشرف گناہوں سے پاک صاف ہوجائے۔
کیا جج صاحبان کی نیتوں پر شک کیا جاسکتا ہے؟؟؟
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
شاہ زیب کا کیس تو ابھی عدالت میں ہے وہ پاک صاف کب ہوا؟؟
اور سوئس بنک سکینڈل اور میمو گیٹ میں عدالت کا جتنا دائرہ کار تھا اتنا اس نے کام کیا ہے۔
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
شاہ زیب کا کیس تو ابھی عدالت میں ہے وہ پاک صاف کب ہوا؟؟
میرے بھائی! عدلیہ شاہ زیب کا فیصلہ کیوں نہیں دے رہی؟ گواہوں نے اپنی گواہی بھی دے دی دو یا غالبا تین بار لیکن فیصلہ نہ ہوا، اب حال ہی میں دوبارہ گوہوں کو طلب کیا گیا لیکن گواہان مکر گئے، لالچ کی وجہ سے یا خوف کی وجہ سے،
سوال یہ ہے کہ جب گواہان گواہی دے چکے اور جرم ثابت اور واضح ہو گیا اس کے باوجود فیصلہ کیوں نہیں ہوپارہا؟ کیا وجہ ہے۔ اب تو لوگ بھی اس کیس کو بھول گئے ہیں۔۔۔ کیا جج صاحبان ایسا نہیں چاہتے کہ لوگ اسے بھول جائیں اور معاملہ اندرون خانہ طے ہوجائے؟؟؟
اور سوئس بنک سکینڈل اور میمو گیٹ میں عدالت کا جتنا دائرہ کار تھا اتنا اس نے کام کیا ہے۔
بس عدلیہ کا اتنا ہی دائرہ کار ہے، حقانی صاحب تشریف لاتے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے اور بڑے زور شور سے کیس پر جج صاحبان ریمارکس دیتے ہیں اور خود کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں پھر اچانک جج صاحبان حقانی صاحب کو باہر جانے کی اجازت دے دیتے ہیں یہ بات جانتے ہوئے بھی کہ وہ واپس نہیں آئے گا، پھر کیا ہوتا ہے اس کیس کا؟؟؟؟ دائرہ کار ختم ہوجاتا ہے، واہ جناب واہ
سوئس بینک کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے بڑے زور و شور سے آرڈرز دئے جاتے ہیں سخت ریمارکس دئے جاتے ہیں، وزیر اعظم صاحب کو گھر بھیج دیتے ہیں، ہماری عدلہ ہیرو بن کر داد تحسین وصول کرتی ہے، اور پھر ؟؟؟؟؟؟ ڈائرہ کار ختم،،،،،
زرداری صاحب آج بھی صدر ہیں۔۔۔۔۔
آئین و قانون عدلیہ کا بس اتنا ہی دائرہ کار ہے۔
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
میرے بھائی! عدلیہ شاہ زیب کا فیصلہ کیوں نہیں دے رہی؟ گواہوں نے اپنی گواہی بھی دے دی دو یا غالبا تین بار لیکن فیصلہ نہ ہوا، اب حال ہی میں دوبارہ گوہوں کو طلب کیا گیا لیکن گواہان مکر گئے، لالچ کی وجہ سے یا خوف کی وجہ سے،
سوال یہ ہے کہ جب گواہان گواہی دے چکے اور جرم ثابت اور واضح ہو گیا اس کے باوجود فیصلہ کیوں نہیں ہوپارہا؟ کیا وجہ ہے۔ اب تو لوگ بھی اس کیس کو بھول گئے ہیں۔۔۔ کیا جج صاحبان ایسا نہیں چاہتے کہ لوگ اسے بھول جائیں اور معاملہ اندرون خانہ طے ہوجائے؟؟؟

بس عدلیہ کا اتنا ہی دائرہ کار ہے، حقانی صاحب تشریف لاتے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے اور بڑے زور شور سے کیس پر جج صاحبان ریمارکس دیتے ہیں اور خود کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں پھر اچانک جج صاحبان حقانی صاحب کو باہر جانے کی اجازت دے دیتے ہیں یہ بات جانتے ہوئے بھی کہ وہ واپس نہیں آئے گا، پھر کیا ہوتا ہے اس کیس کا؟؟؟؟ دائرہ کار ختم ہوجاتا ہے، واہ جناب واہ
سوئس بینک کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے بڑے زور و شور سے آرڈرز دئے جاتے ہیں سخت ریمارکس دئے جاتے ہیں، وزیر اعظم صاحب کو گھر بھیج دیتے ہیں، ہماری عدلہ ہیرو بن کر داد تحسین وصول کرتی ہے، اور پھر ؟؟؟؟؟؟ ڈائرہ کار ختم،،،،،
زرداری صاحب آج بھی صدر ہیں۔۔۔۔۔
آئین و قانون عدلیہ کا بس اتنا ہی دائرہ کار ہے۔
یہی حال ہےاس ملک کا کہ اگر کوئی طاقت ور جرم کرتاہےتو اس کیلے کوئی قانون نہیں اوراگر کوئی کمزور کرےتو اس کیلے سخت سے سخت ترین سزائیں ہیں۔جو قوم اللہ سے دوکھاکرتی ہے اس کےساتھ ایسے ہی ہواکرتاہے۔کیونکہ پاکستان حاصل کرنےکیلے جو اللہ سے وعدہ کیا تھا وہ ہم نے پورانہیں کیا ۔اور ابھی تک صورتحال ایسی ہی ہےکہ ہم دورسے دور تک چلےجارہے ہیں۔پتانہیں کیاہوگا۔
 
Top