• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویدانتا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
جہاں تک وحدت الوجود، حلول اور اتحاد کا تعلق ہے، جس کے قائل منصور حلاج، ابن عربی، جلال الدین رومی اور ان کے مقلدین ہیں ، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فلسفہ ہندو ازم کے "ویدانتا" فلسفے سے لیا گیا ہے۔ جو شخص شری شنکر اچاریہ کے فلسفہ "ویدانتے "کا مطالعہ کرے، وہ اچھی طرح جان لے گا کہ یہ وہی بات ہے جو حلول، اتحاد اور وحدت الوجود کے قائلین کا مسلک ہے۔
شنکر اچاریہ اور صوفیوں کی کتابوں میں موجود فلسفہ وحدت الوجود ایک ہی ہے، بلکہ اس کے کلیات وجزئیات بھی متحد ہیں۔ ایک طرف آپ شنکر اچاریہ کی تعلیمات پڑھیں اور دوسری جانب ابن عربی، ابن الفارض، جلال الدین رومی وغیرہ کے مقولات پڑھیں تو آپ کو ان میں ذرہ برابر تفاوت اور فرق نظر نہیں آئے گا حتیٰ کہ فلسفے کو بیان کرنے کا انداز اور اسلوب بھی بعینہ ایک ہے۔

"تصوف ، تاریخ و حقائق از علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ"
 
Top