• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ویلنٹائن ڈے پر کیا کیا ہوتا ہے (استغفراللہ) - ویڈیو

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ںا محرم سے رابطہ انسان کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے -

موبائل فون اس دور کا ایک بڑا فتنہ ہے - جو ھمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے -

اقرار الحسن بھائی کا بہت بہت شکریہ بہت اچھا میسج خصوصا لڑکیوں اور والدین کیلے اور ویلنٹائن والوں کیلے اور آزادی مانگنے والوں کیلے الله پاک آپ کو جزا خیر دے -
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خدارا ! عزت دار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گھروں سے نکلنے نہ دیں!

___________________________________________________________

ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے غیرت، بے شرم، جنسی درندے اور بے حیائی کو فروغ دینے والے کس طرح اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں ، ذرا اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔ یہ ویڈیو اپنے آپ کو روشن خیال اور دانشور سمجھ کر ویلنٹائن ڈے کا دفاع کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔۔۔ پوری قوم کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ویلنٹائن ڈے منانا مولوی، مفتی ، مسجد اور مدرسہ کا مسئلہ نہیں پوری قوم کی عزت، وقار اور شرافت کا مسئلہ ہے۔


ویڈیو


لنک




یہ اسلامی ہے جمہوریہ پاکستان کی ایک جھلک


کیا حکمران ان لوگوں کو سزا دے گے ؟؟؟

جو لوگ ویلنٹائن ڈے کو بے ضرر سمجھتے ہیں ان کی کم از کم اب آنکھیں کھل جانی چاہئیں. ان کے گھر کی بہن بیٹیوں کے ساتھ کوئی آوارہ اوباش ایسی حرکت کرے تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12728878_644672972337634_3642001249283524248_n (1).jpg


شرم وحیا ختم تو ایمان بھی ختم !


عن ابن عمر رضى الله تعالى عنهما قال قال النبي صلى الله عليه وسلم إنَّ الْحَيَاءَ وَالإِيمَانَ قُرِنَا جَمِيعًا ، فَإِذَا رُفِعَ أَحَدُهُمَا رُفِعَ الآخَرُ


(المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 58: وصححه الذهبي)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ویلنٹائن ڈے کی رنگ رلیاں اورشام کے پیارے اور معصوم بچوں کا درد !!!

_______________________________________________________
حیرت ہوتی ہے ملکی وبین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی منافقت پر۔۔۔ کسی چھوٹے سے واقعے کی بڑی رپورٹنگ اور بڑے بڑے واقعات وسانحات کو نظر انداز کرنا۔۔۔۔۔۔ ناجائز پیارومحبت بانٹنے کے نام پر ویلنٹائن ڈے کی تشہیر اور پیار و محبت اور شفقت کے حقیقی مستحق شامی بچوں کے چیتھڑے اڑائے جانے پر خاموشی۔۔۔۔

 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں اقرار نے سلیم کوثر کے شعر کا حوالہ دے کر بات شروع کی
سلیم کوثر کا کہنا ہے کہ :
پھول ہی پھول کھلاتا ہے سرِ شاخِِ وُجود
اور خوشبو کو مسلسل نہیں ہونے دیتا

عالمِ ذات میں درویش بنا دیتا ہے
عشق انسان کو پاگل نہیں ہونے دیتا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
لیکن سلیم کوثر کے برعکس اردو کے امام غالب کا کہنا یہ ہے کہ :

بُلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور :
عشق نے غالب نکما کردیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے

 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
سو بار بندِ عشق سے آزاد ہم ہوئے
پر کیا کریں کہ دل ہی عدو ہے فراغ کا

زندگی کے چون سال گزار دئے ۔۔۔۔۔ سینکڑوں کتابیں چھان ماریں ۔۔۔ بھانت بھانت کے روحانی عالموں سے مل لیا ۔۔۔ سب کی بولیاں سن لیں ۔۔۔ مگر مجھے آج تک محبت میں عشق کی آمیزش نہیں ملی ۔۔۔ کیونکہ میری نگاہ میں محبت کو عشق سے جوڑا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ محبت ایک سچا جزبہ ہے جبکہ عشق ایک دماغی خلل کا نام ہے ۔۔۔۔۔۔ عشق ایک دیوانگی ہے جو انسان کے عقل و شعور کو ختم کرکے اسے پاگل پن میں مبتلا کردیتی ہے ۔

عشق ایک جنون کا نام ہے جو اپنی انتہا پر پہنچتا ہے تو انسان اپنا عقل و شعور کھو بیٹھتا ہے جس کے بعد اسے کسی قسم کے نفع ونقصان کی تمیز نہیں رہتی، بس اپنی خواہش کو پورا کرنے اور معشوق کو حاصل کرنے کا خیال اس پر ہر وقت حاوی رہتا ہے ۔

لوگ عشق کو روحانیت سے جوڑتے ہیں جو کہ بالکل غلط تصور ہے ۔۔۔ عشق جنسی خواہشات کے عمل کا نام ہے ۔۔۔ محبت اور عشق میں یہی فرق ہے کہ محبت ایک لافانی جذبے اور سچائی کا نام ہے جبکہ عشق شہوت سے پُر ایک غرض کا نام ہے ۔۔۔۔

عشق کا معنی اور مفہوم اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ یہ اللہ ، رسول ، نبی یا کسی محبت کرنے والے رشتے سے محبت کے اظہار کےلیے استعمال کیا جائے کیونکہ عشق میں محبت ہوتی ہی نہیں ہے عشق میں تو صرف حرص و ہوس ہوتی ہے جو کہ شہوت سے پُر ہوتی ہے۔

آسانی کے طور پر آپ اسے یوں سمجھیں کہ ۔۔۔۔۔ اگر ہم کہیں کہ ہمیں اپنے اہل خانہ سے محبت ہے ۔۔۔ مجھے اپنے والدین سے محبت ہے ۔۔۔ مجھے اپنی بہنوں سے محبت ہے۔۔۔۔ مجھے اپنی بیٹیوں سے محبت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کوئی شخص ایسے کہہ سکتا ہے یا ایسی بات زبان پر لاسکتا ہے کہ میں اپنی والدہ ، بہن یا بیٹی کا عاشق ہوں ؟ کجا لوگ یہ کہتے پھریں کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہوں یا عشق الہی میں غرق ہوں ۔۔۔

محبت دیکھنی ہو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت سے دیکھئے ۔۔۔۔ محبت دیکھنی ہو تو صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دیکھئے ۔۔۔۔

عاشق دیکھنے ہوں تو لیلی مجنوں کو دیکھئے ، شیریں فرہاد کے قصے سنئے ، ہیر رانجھے کی داستان پڑھئے ، سسی پنوں کے محلے کی دیواروں سے سر ٹکرائیے ۔۔۔۔۔۔۔ اگر پھر بھی عشق کی سمجھ نہ آئے رات کی تاریکی میں موبائل کا پیکیج کروائے ہوئے کسی ڈیڑھ پسلی کے نوجوان کا جائزہ لیجئے ۔۔۔۔۔۔ لگ پتہ جائے گا ۔۔۔۔
محبت کیا ہے اور عشق کیا۔۔۔
 
Top