• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان کا سب سے سستا کینٹین ،لیکن عوام کا داخلہ ممنوع ہے۔

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
پاکستان کا سب سے سستا کینٹین ،لیکن عوام کا داخلہ ممنوع ہے۔


روٹی اور چائے ایک روپے سوپ کا پیالہ ساڑھے پانچ روپے اور چکن بریانی صرف ساڑھے 24 روپے میں دستیاب ہے

عوام نہیں صرف عوام کے ''غریب نمائندے '' فیضیاب ہو سکتے ہیں بمقام قومی اسمبلی پاکستان۔

کراچی (حدیبیہ نیوز) بھوک سے مرتی مفلوک الحال غریب عوام کے ''غریب منتخب نمائندے'' اپنی غربت کو کیش کرا کر کس قدر مراعات اور رعائتیں حاصل کر رہے ہیں اس کا مختصر سا تذکرہ مصروف کالم نگار اور تجزیہ نگار حسن نثار نے اپنے جنگ کے ایک کالم میں کیا ہے انھوں نے ملک کے سب سے سستے کینٹین کا تذکرہ کیا ہے جہاں کھانے کی بہترین ڈشزسب سے ارزاں قیمت پر دستیاب ہیں۔ اتنی ارزاں اور سستی کہ ملک کے غریب عوام تصور نہیں کر سکتے پورے پاکستان میں اس جیسا کینٹین اور اس جیسے پرائس دستیاب نہیں ہیں۔ ملک کی غریب عوام جس کے لیے دو وقت کی روٹی ایک وقت کھانے کی قیمت اس کے دن بھر کی اجرت کے برابر ہے اس کے لیے تو یہ کینٹین بہت بڑی نعمت ہے مگر خبر دار یہ کینٹین غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ صرف ''غریب عوام کے نمائندوں'' کے لیے ہے جو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے احاطے میں واقع ہے۔ غریب عوام کو ایک سادہ روٹی 7 سے8 روپے میں ملتی ہے جبکہ ان ''غریب نمائندوں'' کواس کینٹین سے صرف ایک روپے میں چپاتی اور ایک ہی روپے میں چائے دستیاب ہے ۔ جبکہ غریب عوام کو سادہ چائے کا ایک کپ 15 روپے میں ملتا ہے۔

اس کینٹین سے پسماندہ ، غریب اور فاقوں سے خود کشی کرنے والی قوم کے منتخب نمائندے اور بیورو کریسی کے افراد ہی مستفید ہو تے ہیں یہاں

چائے کا کپ ایک روپے

سوپ کا پیالہ5.50 روپے

دال پلیٹ1.50 پیسے

چکن قورمہ / بریانی 24.50 پیسے

ڈوسا صرف ایک روپے

سبزی بریانی8 روپے

مچھلی13 روپے

چپاتی صرف ایک روپے میں دستیاب ہے۔

ان غریب نمائندوں کی ماہانہ تنخواہ1,80000 ( ایک لاکھ / اسی ہزار) روپے مختلف الائونسز و مراعات ، بیماری پیکیج اس کے علاوہ ہیں لاکھوں روپے کی مراعات اور تنخواہ حاصل کرنے والے قومی خزانے کو '' مال مفت دل بے رحم'' کے مصداق کس طرح لوٹ رہے ہیں اسکا اندازہ قومی اسمبلی کی کینٹین کوحاصل ہونے سبسڈی سے لگایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ان ارکان اسمبلی نے غریب آدمی کی کم سے کم تنخواہ 8 ہزار روپے منظور کی تھی جبکہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے شہروں سے اسلام آباد تک ہوائی سفر ایک ماہ میں کئی کئی بار مفت کر تے ہیں کراچی شہر سے اسلام آباد کا اکانومی کلاس کاہوائی سفر 13 سے 14 روپے ہے۔ ان غریب نمائندوں کو یہ ہی کہا جا سکتا ہے کہ ''شرم تم کو مگر نہیں آتی''
بشکریہ حدیبیہ
 
Top