• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاگل خانہ، ڈاکٹر اور ایک پاگل مریض

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جیسٹ انٹرٹینمنٹ کےلیے، کوئی فتویٰ نہ لگایا جائے۔(ابتسامہ)، فتویٰ بازی سے ڈر لگتا ہے، کیونکہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر کیا کیا فتوے نہیں لگائے جاتے؟۔ اللہ رحم فرمائے۔ آمین

پاگل خانے کا ڈاکٹر نئے داخل ہونے والے پاگل مریضوں کا معائنہ کر رہا تھا، ایک پاگل اسے سنجیدہ اور ہوش مند نظر آیا۔ ڈاکٹر نے اس سے پوچھا تمہیں یہاں کیوں لایا گیا؟ تم تو اچھے خاصے ہو؟
پاگل نے جواب دیا کہ میں صحت مند ہو، ٹھیک ہوں، مگر میرے سے ہوا یہ کہ میں نے ایک عورت سے شادی کرلی۔ جس کی ایک 18 سال کی جوان لڑکی تھی۔ وہ بھی اپنی ماں کے ساتھ میرے گھر میں رہنے لگی۔ اتفاق سے وہ لڑکی میرے باپ کو پسند آگئی، تو میرے باپ نے اس سے نکاح کرلیا ۔۔۔ اس دن سے میری بیوی میرے باپ کی ساس بن گئی ۔۔ کچھ عرصے کے بعد میری بیوی کی بچی جو میرے باپ کی بیوی تھی، اس کے ہاں اولاد ہوئی، تو یہ بچہ رشتے کے لحاظ سے میرا بھائی ہوا، کیونکہ یہ میرے باپ کا بیٹا ہے ۔۔۔ مگر ادھر میری بیوی کا نواسہ بھی ہوا ۔۔۔ تو گویا میں اپنے بھائی کا نانا بن گیا ۔۔۔ کچھ دن گزرے کہ میری بیوی کے ہاں بچہ ہوا، اس دن کے بعد میرے باپ کی بیوی سوتیلے بھائی کی بہن بن گئی ۔۔۔ مگر وہ اس کی دادی بھی ہوگئی ۔۔۔ کیونکہ وہ اس کے شوہر یعنی میرے باپ کا پوتا تھا ۔۔۔ اسی طرح میرا بچہ اپنی دادی کا بھائی بن گیا ۔۔۔ ذرا سوچیئے ڈاکٹر صاحب میری سوتیلی ماں، یعنی میری بیوی کی بچی، میرے بیٹے کی بہن بھی ہوگئی، تو میرا بیٹا میرا ماموں بن گیا ۔۔۔ اور میں اس کا بھانجا ۔۔۔ جبکہ میں خود اس کا نانا بھی ہوں ۔۔۔ اور میرے باپ کا لڑکا جو میری بیوی کی لڑکی کا بیٹا ہے ۔۔۔ میرا بھائی بھی ہوا اور میرا نواسہ بھی ۔۔۔ ڈاکٹر نے کہا، خدا کے واسطے بند کرو یہ سب، ورنہ میں پاگل ہوجاؤنگا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وہ تو پاگل ہے!
اوئے پاگل، مت کرو!
کیا تم پاگل ہو!
تم تو ہو ہی پاگل!
اوئے پاگلا!
پاگل ای اوئے!
پاگل جیا!
پاگل! پاگل!
اس طرح کے فقرے ہماری روز مرہ زندگی میں اس قدر زیادہ اور تواتر سے بولے جاتے ہیں کہ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کی آبادی کے کچھ لوگ ہی پاگل خانے میں ہوتے ہیں اور باقی سب پاگل خانے سے باہر رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وہ تو پاگل ہے!
اوئے پاگل، مت کرو!
کیا تم پاگل ہو!
تم تو ہو ہی پاگل!
اوئے پاگلا!
پاگل ای اوئے!
پاگل جیا!
پاگل! پاگل!
اس طرح کے فقرے ہماری روز مرہ زندگی میں اس قدر زیادہ اور تواتر سے بولے جاتے ہیں کہ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کی آبادی کے کجھ لوگ ہی پاگل خانے میں ہوتے ہیں اور باقی سب پاگل خانے سے باہر رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔
بڑی گہری بات کی ہے محترم آپ نے ،
ابتسامہ...
 
Top