ملک سکندر نسوآنہ
رکن
- شمولیت
- اپریل 05، 2020
- پیغامات
- 103
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 54
پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر حفظہ اللہ
تاریخ ولادت: 10 ستمبر 1962ء قصور۔
میٹرک 1978ء گورنمنٹ ہائی سکول کھڈیاں خاص ضلع قصور۔ 1979ء میں پاکستان ایرفورس میں سروس شروع کی 1980 تا 1990ء کراچی رہا، اس دوران جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی میں دینی تعلیم حاصل کی اور جامعہ کراچی سے اسلامیات اور عربی کے مضامین میں ایم اے کیا نیز وفاق المدارس کا امتحان پاس کیا۔
1990 تا 1997ء کامرہ ضلع اٹک پوسٹنگ رہی اس دوران محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے ملاقات ہوئی جو کہ گہری اور پرخلوص محبت کی صورت اختیار کر گئی جو کہ میرا اثاثہ ہے 1997ء میی ایر فورس سے ریٹائرمنٹ ہوئی۔
فضيلة الشيخ حافظ زبير على زئی رحمہ اللہ کی وساطت سے طباعت کے بین الاقوامی ادارے دارالسلام لاہور سے تعارف ہوا اور وہاں بطور پروف ریڈر کام کیا۔
تدریس 1999ء میں بطور لیکچرار اسلامیات تقرری ہوئی اور 2022ء میں ریٹائرمنٹ ہوئی۔ فریدیہ کالج پاک پٹن اور اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور۔
اس دوران جامعہ پنجاب لاہور سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کا کورس ورک کیا۔
خدمتِ حدیث اردو تراجم
مطبوع
سنن ابي داود ، سنن نسائی ، جامع ترمذي ، سنن ابن ماجه ، مشكوة المصابيح ، رياض الصالحين شرح الشيخ سليم بن عيد الهلالي ، بلوغ المرام شرح سيد احمد حسن دہلوی رحمه الله ، مسند اسحاق بن راهويه ، احکامات وممنوعات حسین بن المبارک الموصلی ، صحیح خطباتِ رسول ، منھاج فرقةالناجیة شیخ محمد جمیل زینوؒ ، الكبائر للذهبي ، مسند ابرهيم بن ادهم ، فتاويٰ الدين الخالص ، اور الفوائد غیر مطبوع
صحيح مسلم ، مسند البزار ، المعجم الأوسط ، المعجم الكبير طبرانی ، السنن الكبرى للبيهقي ، دلائل النبوة اور الموسوعه لإبن أبي الدنيا۔
اللّٰه تعالىٰ خدمتِ حدیث شریف کی اس ادنی سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرما کر میرے ، میرے والدین ، میرے اساتذہ کرام اور اس مقدس خدمت سے وابستہ ہر فرد و ادارے کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین